این اے 132لاہور، شہباز شریف کے حلقے میں تحریک انصاف کے نعرے، کامیاب کون ہوگا۔۔ جانیے عوام کی رائے
حلقہ این اے 132سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،تحریک انصاف کے میاں منشا سندھو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ثمینہ گھرکی امیدوار ہیں
سید فاخر عباس جمعرات 12 جولائی 2018 21:40
(جاری ہے)
ووٹرز نے ابھی سے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ کس پارٹی کو ووٹ دینا ہے اور کس کو نہیں۔
2018 کے سال کو تبدیلی کا سال قرار دیا جارہا ہے۔اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں سیاسی مخالفین کو دھول چٹانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ایک جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب ووٹرز کو ترغیب دلانے کے لیے وعدے وعید اور منشور کا سہارا لیا جارہا ہے۔اس حوالے سے سامنے آنے والے سروے بھی انتخابات کے نتائج کو واضح کررہے ہیں ۔ایسا ہی ایک سروے لاہور کے حلقہ این اے 132 میں کیا گیا جہاں سے مسلم لیگ ن کے میاں محمد شہباز الیکشن جیت چکے اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔اس مرتبہ کی صورتحال میں تھوڑی بہت تبدیلی آئی ہے،عوام کی ایک معقول تعداد کا جھکاو واضح طور پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب ہے ۔تاہم مسلم لیگ ن کے حامی ابھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اردوپوائنٹ کی جانب سے نمائندہ اس حلقے میں سروے کرنے پہنچا تو جہاں عوام کا جوش و خروش نظر آیا وہیں سیاسی درجہ حرارت بھی بڑھا ہوا تھا،سروے کے دوران ہی پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے تاہم اس کے بعد مسلم لیگ ن کے حامیوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے کا اعلان کیا جبکہ تحریک انصاف کے کارکنان نے مسلم لیگ ن کی جگہ تبدیلی کے نعرے لگائے،۔اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف،تحریک انصاف کے میاں منشا سندھو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ثمینہ گھرکی امیدوار ہیں۔تاہم اردو پوائنٹ کے سروے کے مطابق شہباز شریف ابھی بھی مضبوط ترین امیدوار ہیں۔دیکھئیے اردو پوائنٹ کا خصوصی سروے این اے 132 کی عوام کے ساتھ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار