لاہور ،حالیہ عام انتخابات میں میڈیا کا غیر جانبدارانہ کردار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، سلمان غنی
آج کا پاکستان2005 کے پاکستان سے کہیں ذیادہ مضبوط اور خوشحال ہے،میڈیا کو پاکستان کا مثبت اور روشن پہلو اجاگر کرنا چاہئے، مقررین کا پنجاب اسمبلی میں سیمینار سے خطاب
منگل 17 جولائی 2018 23:51
(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر نیاز احمد ماضی قریب میں میڈیا میں بہت ذیادہ سرمایہ کاری اور تقسیم دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان2005 کے پاکستان سے کہیں ذیادہ مضبوط اور خوشحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو پاکستان کا مثبت اور روشن پہلو اجاگر کرنا چاہئے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے میڈیا کے طلباء و طالبات کا مستقبل میں معلومات فراہم کرنے اور رہنمائی دینے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کے سینئر اساتذہ اور صحافی اہم ذمہ داریاں نبھانے کے لئے طلباء و طالبات کی تربیت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایسے مواقع ملنے چاہئے جس سے تنقیدی سوچ پیدا ہو سکے اور آزادانہ ماحول میں بحث کی جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ پاکستانی میڈیا روز بروز جارح، طاقتور اور بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا حکومتی نظام کی سمت طے کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو قانون کے دائرے میں اپنا کام کرنا چاہئے تاہم میڈیا نے احتساب کے حوالے سے آگاہی پیدا کر کے معاشرے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے سیاست دانوں اور اداروں کی کارکردگی کا بھی آڈٹ کیا ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو نصیحت کی کہ وہ آئین پاکستان ضرور پڑھیں کیونکہ آنے والے صحافیوں کے لئے پاکستان کے قانون اور آئین کو جاننا بہت ضروری ہے۔ سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ ہمیں میڈیا پر مکمل سچ بولنے کی آزادی نہیں ہے ہم بمشکل آدھا سچ بول پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محفوظ مستقبل کے لئے یہ انتخابات بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے کیونکہ سب سے اہم ووٹ نوجوانوں کا ہے نوجوانوں کو ووٹ کی طاقت کا اندازہ ہونا چاہئے اور نوجوانوں کو بغیر کسی دباو،ْ کے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کوبلوچستان کے مسائل پر خصوصی توجہ دینی چاہئے کیونکہ جب بلوچستان جلتا ہے تو پاکستان جلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ ایک دوسرے کو گندہ کر رہی ہے۔ معروف تجزیہ نگار سلمان عابد نے کہا کہ سوشل میڈیا انتخابات 2018ء میں قومی میڈیا کے مقابلے میں زیادہ اہم کردار ادا رکر رہا ہے جبکہ قومی میڈیا کارپوریٹ میڈیا بن کر کسی نہ کسی پارٹی کے مفادات کاتحفظ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ انتخابات کے بعدبننے والی حکومت ملک کی تیزی سے بدلتی اقتصادی صورتحال اور سکیورٹی سمیت پاکستان کو درپیش دیگر مسائل کا سامنا کیسے کرے گی سینئر کالم نگارمیاں حبیب اللہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کو چاہیے کہ وہ آئندہ الیکشن میں قابل اور ایماندار لیڈرشپ کو آگے لائیں اور نوجوانوں کا ووٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں سمارٹ فونزاور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی اہم ہوگا۔ انہوں نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ جیتنے والے امیدواروں کو الیکشن کے بعد مہم کے دوران کئے گئے وعدے یاد کرواتے رہیں ۔معروف اینکر پرسن اوسامہ غازی نے کہا کہ پرائیویٹ میڈیا کمرشل میڈیا بن چکا ہے جس کے اخراجات پورے کرنے میں اشتہارات خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکڑانک اورسوشل میڈیا سے پہلے امیداوار ذات پات، زبان اور برادری کے نام پر ووٹ مانگتے تھے مگر اب قومی میڈیا کی بدولت قومیت کو فروغ مل رہا ہے۔ صدر لاہور پریس کلب اعظم چوہدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میڈیاکلیدی کردار ادا ر کرتے ہوئے الیکشن منعقد کرانے والے اداروں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔تنویر شہزاد نے کہا کہ میڈیا کی تمام تر توجہ ملک کی بڑی پارٹیوں پر مرکوز ہے جبکہ وہ ووٹرز کو آگاہی فراہم نہیں کر رہا ۔ بعد ازاں انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار