بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں ہلاک

منگل 8 ستمبر 2015 12:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے دالبندین میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا تھا جس میں غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر آپریشن میں مارا گیا ہے، کارروائی میں اس کے ساتھ اس کے ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے، کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال میں بڑا مواصلاتی سینٹر بھی ناکارہ بنایا گیا ہے، یہ دہشت گرد افغان، بھارتی اور یورپی ممالک کی موبائل سمز استعمال کرتے تھے، ان دہشت گردوں نے پہاڑوں پر مواصلاتی سینٹر قائم کر رکھا تھا جو جو بھارتی ،افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے تھے، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں