قلعہ سیف اللہ میں باغ سے نیم بے ہوش حالت میں بازیاب

بچے کو جنسی زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے،زرائع

جمعرات 15 مارچ 2018 23:16

قلعہ سیف اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) قلعہ سیف اللہ شہر کے قریب پولیس ایریا میں باغ سے ایک پندرہ سالہ بچے اسداللہ ولد شاہ ولی قوم باتوزئی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے سول ہسپتال لا کر ابتدائی طبعی امداد کے بعد مزید علاج کے لئیکوئٹہ روانہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

باوثوق ذرائع کے مطابق بچے کو درندہ صفت انسانوں نیجنسی زیادتی کے بعد گلہ کاٹ کر قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کے علاوہ بچے کے جسم پر تشدد کے کئی نشانات بھی تھے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکارجائے وقوع پر پہنچ کر نامعلوم ملزمان کے خلاف تفیش کر رہی ہے ۔ یولیس اہلکاروں کے مطابق ملزمان تین چار ہوسکتے ہیں جن گرفتاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلعہ سیف اللہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں