
اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نظریہ کے خلاف سازش
ہفتہ 7 اکتوبر 2017

افضل سیال
(جاری ہے)
۔۔ یورپ کو معلوم ہے پاکستانی فوج کی اصل طاقت جذبہ جہاد اور شہادت ہے جب تک یہ نظریہ شہادت اورپاکسانی عوام کی فوج سے محبت ختم نہیں کریں گے ہم پاکستانی فوج کو کمزور نہیں کر سکتے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فوج کے خلاف موجودہ بھر پور کمپین جس کے ذریعے فوج کو عوام کی نظروں میں متنازعہ بنایا جا رہا ہے چند جرنیلوں کی غلطیوں کو جواز بنا کر ن لیگ پورے ادارے پر حملہ آور ہو چکی ہے ن لیگ اس انٹر نیشنل سازش کے تحت دو بڑے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،سویلین بالادستی جسکا میں بھی حامی ہوں لیکن کرپشن سے پاک سویلین بالادستی ، دوسرا فوج کو کمزور کرنا اور ملک میں اسلامی قوانین کا خاتمہ ہے تاکہ اپنے غیرملکی آقاوں کی خوشنودی حاصل کی جا سکے ۔۔۔۔ یہ خطرناک کھیل اگر کامیاب ہوگیا تو ملک کی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوجاہیں گے ملک کی سالمیت فوج کی بقا اور وقار کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔۔ فوجی جرنیلوں کو بھی اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور ادارے کے وقار اور جوانوں کے جذبے کو ملک کی سرحدوں اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے پر استعمال کریں ماضی کی طرح ملک میں حکومتیں بنانے ، گرانے اور جمہوریت کا بستر گول کرنے والی پالیسی کا اب وقت گذر چکا ۔۔ اب ایک سازش کے تحت ن لیگ کی حکومت نے ممبر اسمبلی کے کاغذات سے ختم نبوت ﷺ پر ایمان کا حلف لینے کا حلف نامہ تبدیل کردینا مندرجہ بالا سازش کی ہی کڑی ہے جس کا مقصد ملک میں اسلامی قوانین کے خاتمے کا آغاز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قائد جمہوریت ذوالفقار علی بھٹوکے دور حکومت میں قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے کا ایشو کھڑا ہوا تو قومی اسمبلی میں مسلسل 13 روز تک روزانہ 8 گھنٹے قادیانی لیڈران سے مناظرہ اور سوال جواب ہوتے رہے اور اس دوران قومی اسمبلی کا کورم ہمیشہ فل ہوتا تھا، تمام اراکین اسمبلی، خواہ ان کا تعلق پیپلزپارٹی جیسی لبرل جماعت سے تھا یا دینی جماعتوں کے کٹر مذہبی لوگ، سب کے سب اس 13 روزہ کاروائی میں مسلسل شریک ہوئے تاکہ قادیانی ایشو کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے انجام تک پہنچایا جائے۔قادیانی لیڈر سے سوال جواب کی ذمے داری مولانا مفتی محمود کو سونپی گئی تمام بحث کے بعد مفتی محمود نے اس بات پر اس جھوٹے قادیانی کو پکڑلیا کہ مرزا قادیانی کے بعد تم لوگوں کا کوئی اور نبی آئے گا؟جب مرزا ناصر نےجواب نفی میں دیا تو مفتی محمود نے تاریخی جملہ ادا کیا کہ مسلمانوں کے عقیدے میں اور تمہارے عقیدے میں بس یہی ایک چیز مشترک ہے، ہمارے نبی محمد ﷺ بھی آخری نبی تھے اور تمہارے مذہب میں تمہارا مرزا قادیانی بھی آخری نبی ہے۔ اس کے بعد مرزا ناصر کے پاؤں پھسلتے گئے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ کسی بھی سوال کا جواب دینے سے قاصر ہوگیا۔ پھر اسمبلی نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دے ڈالا۔ قادیانیوں کو آئین میں اقلیت لکھنے پراختلاف کرتے ہوئے بھٹو کے وزیر قانون حفیظ الدین پیرزادہ نے اپنی طرف سے بڑی شاندار دلیل پیش کی کہ آپ لوگ کیوں قادیانیوں کا نام درج کرکے آئین کو پلید کرنا چاہتے ہیں؟سامنے مفتی محمود تھا، اس نے فوراً جوابی نکتہ پیش کیا کہ کیا قرآن میں شیطان اور فرعون کا ذکر اسے پلید کردیتا ہے؟ پیرزادہ لاجواب ہوگیا اور پھر قادیانیوں کا نام بھی دوسری اقلیتوں کے ساتھ ہر شق میں بطور اقلیت شامل کردیا گیا۔آج اس قانون کی شکل کو بگاڑنے میں مفتی محمود کے بیٹے کی جماعت بھی شامل ہے ، افسوس صد افسوس ہمارے مسلمان حکمران اپنے مفاد کے لیے نظریہ پاکستان اور اسلامی قوانین کو ختم کرنے کے در پہ ہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.