
لعنت اور پارلیمنٹ
ہفتہ 20 جنوری 2018

افضل سیال
(جاری ہے)
لعنت عربی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی ،پھٹکار ،رحمت سے دوری ، نفرت اور دھتکار کے ہیں
قرآن مجید کی لغت میں لعنت سب سے سخت اور بھاری لفظ ہے ،اسکا مستحق سب سے پہلے شیطان (ابلیس) کو قرار دیا گیا
قرآن مجید میں مختلف مواقع پر لعنت کی گئی ہے (البتہ نام لیکر لعنت نہیں کی گئی )
(لعنتاللہ علی الکزبین) یعنی جھوٹوں پر لعنت ۔۔۔
قرآن میں حربی کافروں پر لعنت کی گئی ہے ۔۔۔
سورہ نساء میں مسلمانوں کے قاتلوں پر لعنت کی گئی ہے
سورہ الماعدہ میں عہد شکنی کرنے والوں پر لعنت کی گئی ہے
سورہ اعراف میں ظالموں پر لعنت کی گئی ہے ۔۔
ہم سب کے نبی اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ بندہ جب کسی پر لعنت کرتا ہے تو وہ لعنت سب سے پہلے آسمان کی طرف بڑھتی ہے تو آسمان کے دروازے اس پر بند کر دیے جاتے ہیں ، پھر وہ زمین کی طرف اترتی ہے تو زمین کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ،پھر وہ دائیں بائیں جگہ پکڑتی ہے جب اسکو کہیں گھسنے کی جگہ نہیں ملتی تو جس پر لعنت کی گئی ہے اسکی طرف جاتی ہے اگر وہ اسکا حقدار ہو ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ کہنے والے کی طرف لوٹ جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن کریم میں بھی لعنت کا لفظ استعمال ہوا ہے اور جس کے لیے استعمال ہوا ہے اسکا میرٹ آپ پڑھ چکے ہیں لہذا ہم اپنی پارلیمنٹ پر صرف سرسری نظر ڈالتے ہیں تاکہ فیصلہ کرنے میں مزید آسانی ہو جائے ۔۔۔
عمران خان کی جانب سے جب لعنت کا لفظ استعمال کیا گیا قعط نظر کہ غلط کیا یا صیح لیکن گھوڑے بیچ کر سونے والی پارلیمنٹ جاگ گئی اجلاس میں پارلیمنٹرین کا ردعمل دیدنی تھا یوں لگ رہا تھا جیسے نعوذ بااللہ (خانہ کعبہ کے بے حرمتی ہوگئی ہے) پارلیمنٹ کی توہین پر قانون سازی کرنے کا فیصلہ کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے مطلب پارلیمنٹ جاگ گئی ہے،
نقیب کو دوکان سے اٹھایا اور دھشت گرد بنا کر گولی مار دی گئی. سیالکوٹ میں دو بھائیوں کوپولیس کی موجودگی میں ہجوم نے کیڑے مکوڑوں کی طرح مسل دیا ۔ شاہ زیب کو سرعام گولیوں سے بھون دیا گیا،لیکن "پارلیمنٹ سوئی رہی"قصوراور ماڈل ٹاون میں انصاف مانگنے والوں کو سیدھی گولیاں مار کر چھلنی کر دیا گیا "پارلیمنٹ سوئی رہی" زینب، عاصمہ ،کائنات، لیلہ سمیت 12 بچیاں درندوں کی حواس کا شکار ہوگئیں اور انکی لاشیں ہمیشہ کچرے کے ڈھیر سے ملیں لیکن "پارلیمنٹ سوئی رہی" لاکھوں پاکستانی عدل کی تلاش میں ایڑیاں رگڑتے رگڑتے مر گئے لیکن پارلیمنٹ سوئی رہی . بھوک افلاس مہنگائی لاقونیت، دہشگردی نےلوگوں کو ابدی نیند سلادیا لیکن پارلیمنٹ سوئی رہی ۔ بہت لمبی لسٹ ہے پارلیمنٹ کے سونے کی اور کتنا لکھوں ؟؟ یہ پارلیمنٹ ہر اس معاملے پر گونگی، بہری اور اندھی رہی جسکا مفاد براہ راست عوام کو تھا لیکن عمران خان کی ایک لعنت نے اس پارلیمنٹ کو جگا دیا یہ سننے بھی لگی ہے یہ دیکھنے بھی لگی ہے اور یہ بیدار بھی ہوگئی ہے لہذا زینب کا انصاف مانگنے والو آؤ، نقیب کا انصاف مانگنے والو آؤ انصاف کی خاطر ایڑھیاں رگڑنے والو آؤ بے روزگاری مہنگائی سے تنگ ہوکر ابدی نیند سونے والو آؤ بچوں کی حفاظت کے لیے پریشان حال لوگو آؤ ماڈل ٹاون قصور میں پولیس کی گولیوں کا نشانہ بننے والو آو ۔ دہشت گردی میں 70 ہزار لاشیں اٹھانے والو آو ۔۔۔ آوسب مل کرفیصلہ کریں آو اس پارلیمنٹ کے ظاہری اعمال کی روشنی میں آپ بخوبی فیصلہ کر سکتے ہیں !! آپ سیاست دانوں کے ساتھ ،ججز، جرنیلوں ۔ صحافیوں ۔ تاجروں ،بیوروکریٹ اور خود کو بھی شامل کر کے سب سے مناسب فیصلہ کر سکتے ہیں کیا ہمارے حکمران جھوٹے ،سودخور، ظالم اور عہد شکن ہیں یا نہیں ۔۔۔۔۔۔ اب آپ فیصلہ کر لیں عمران خان نے ٹھیک کہا یا غلط ۔۔۔ لعنت کے اس شور میں آپکو فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرنا مقصود تھا لہذا اب آپ سے بہتر فیصلہ کوئی نہیں کر سکتا ۔۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
افضل سیال کے کالمز
-
ہاں میں غدار ہوں ،
منگل 21 اگست 2018
-
آزادی
ہفتہ 18 اگست 2018
-
کپتان کی حکومت ! سکورگیم
اتوار 5 اگست 2018
-
حکومت سازی! کپتان بمقابلہ شہباز
بدھ 1 اگست 2018
-
وزیراعظم عمران خان !
پیر 16 جولائی 2018
-
گواہ رہنا
پیر 4 جون 2018
-
وزیراعظم عمران خان!
جمعہ 11 مئی 2018
-
عسکری کالم
جمعہ 4 مئی 2018
افضل سیال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.