
اندھا بہرا مسلمان
ہفتہ 10 اپریل 2021

ارشد سلہری
اندھا بہرا مسلمان کون ہے۔یہ وہ مسلمان ہے۔جس نے اسلام قبول کیاہے۔حضرت محمد ﷺ کا کلمہ پڑھتا ہے۔قرآن کی تلاوت کرتا ہے۔قرآن کو مقدس کتاب سمجھتا ہے۔قرآن سے عقیدت رکھتا ہےمگر وہ یہ نہیں جانتا ہے کہ قرآن کہتا کیا ہے۔قرآن میں اللہ کے کیا احکامات ہیں۔ کیوں کہ پاکستان کا باشندہ ہونے کی حیثیت سے وہ اردویا اپنی مادری زبان پنجابی ،سندھی ،پشتویا بلوچی سمیت دیگر زبانیں جانتا ہے۔
(جاری ہے)
جس کا صاف مطلب ہے کہ بطور مسلمان ہم نےقرآن کے حقیقی منہاج کو چھوڑ کر دوسرا راستہ اپنا لیا ہے ۔جو فلاح اور کامیابی کی جانب نہیں جاتا ہے اور نہ ہی منزل مراد سے ہمکنار کرتا ہے۔ہم راستہ بھٹک گئے ہیں۔صحیح راستہ پر نہیں ہیں۔حقیقت میں ہم منزل مراد کے منہاج کو دیکھ نہیں پارہے ہیں۔قرآن کی آواز کو سن نہیں رہے ہیں۔
قرآن مجید میںاللہ تعالیٰ کے احکامات ،قوانین ،حضرت محمد ﷺ کا پیغام خداوندی سننے اور سمجھنے میں ہماری خطا ئیںErrors ہیں۔رابطے،تعلق ،وابستگی،پیارکی ڈوری،محبت کےقرینے خطاوں کی زد میں ہیں۔ہماری مطابقت( (synchronize نہیں ہیں۔ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ Errorsکیا ہیں۔مندرجہ بالا سطور میں یہی بتانے کی کوشش کی ہے کہ خطاError کیا ہے۔قرآن کو سمجھ کر نہ پڑھنا یعنی ترجمہ کے ساتھ قرآن کو نہ پڑھنا ہی خطا ہے۔ترجمہ کے ساتھ قرآن کو پڑھنے سے ہی قرآن کی سمجھ آئے گی اور خطاError دور ہوگا۔ہم یہ خطائیں Errors دور کر سکتے ہیں۔خطائیں دور کر کےبندہ اور اللہ کے درمیان مطابقت (synchronization)پیدا ہو سکتی ہے۔جس سے اللہ اور بندے کا براہ راست تعلق پیدا ہوگا اور اللہ بندے پر راضی ہوجائے گااور رسول کریمﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی۔ہر مسلمان کی منزل مراد یہی ہے۔ ہر مسلمان یہ چاہتا ہے ۔کوشش کرتا ہے۔عبادات کرتا ہے کہ اللہ اس پر راضی ہوجائے اور رسول پاکﷺ کی شفاعت حاصل ہوجائے۔ہمیں قرآن جو دین کاماخذ ہےکو سمجھ کر پڑھنے کی ضرورت ہے۔پاک سرزمین پر ہم مسلمان قرآن کو اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھ کر ہی سمجھ سکتے ہیں اور قوانین الہیہ سے بہرا مند ہوسکتے ہیں۔ہمیں علم وعرفان حاصل ہوسکتا ہے ۔جو کامیابی اور فلاح کی ضمانت ہے۔ہم جو مشکلات کا شکار ہیں۔پریشانیوں میں مبتلا ہیں۔ابتلا ء میں ہیں۔دکھ درد اور تکالیف میں ہیں۔ اقوام عالم میںرسوا ہوتے ہیں۔دہشت گردی ،فساد اور بدیانتی کے الزامات کی زد سے نکل سکتے ہیں ۔ہمارے پاس قرآن کا منہاج ہے۔ہم نے قرآن کو سمجھ کراقوام عالم اور اغیار پر یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم اہل علم ،اہل فکر اور فہم و فراست اور تدبر رکھنے والے مسلمان ہیں اور ہمارا ماضی شاندار ہے۔
امت مسلمہ میں اور بالخصوص مسلمانان پاکستان میں کوئی اندھا بہر ا مسلمان نہیں ہے کیوں کہ ہمارے پاس قرآن ہے ۔جس سے ہم غور فکر اور تدبر سے علم و عرفان حاصل کرتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ارشد سلہری کے کالمز
-
عبادات سے سماجی ذمہ داری زیادہ ضروری ہے
جمعہ 2 جولائی 2021
-
اسلامی نظام کیا ہے اور نفاد کیسے ہوگا
بدھ 30 جون 2021
-
آزاد کشمیر الیکشن ،پاکستان میں مقیم منگلا ڈیم کے ہزراروں متاثرین کے ووٹ کینسل کیوں؟
ہفتہ 19 جون 2021
-
عمران خان اور قیادت کا بحران
بدھ 9 جون 2021
-
آئی ایس آئی کی پبلک ڈومین بند کی جائے یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے
منگل 8 جون 2021
-
درست خیالی کا فقدان کیوں؟
ہفتہ 5 جون 2021
-
الو کے پٹھے
جمعہ 4 جون 2021
-
اسد طور پر تشدد کے خلاف احتجاج کا جائزہ
پیر 31 مئی 2021
ارشد سلہری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.