
گواہ رہنا
جمعرات 31 مئی 2018

اشفاق رحمانی
(جاری ہے)
بدلتے موسموں کے ساتھ سیاسی وابستگیاں بدلنے والے بے وفاٸی اور بے شرمی کے عادی ھیں انکے نزدیک جمہوری اقتدار ، سیاسی وابستگی کوئی معنی نہیں رکھتی، ن لیگ ، پی پی سمیت سیاسی جماعتوں نے بھی ان دغابازوں کو سبق سکھانے کی کوٸی شعوری اور منظم کوشش نہیں کی جسکا خمیازہ وہ بھگت رہے ہیں اور بہت جلد عمران خان بھی بھگتے گا گواہ رہنا ، آج ملک میں سیاسی شورش ہے، معاشرتی بےچینی ہے، مسلسل خوف ہے، گھٹن ہے، بےیقینی ہے، بیزاری کی کیفیت ہے اور اک بیانیہ ہے کہ یہاں کچھ بھی صحت مند ہونے والا نہیں، تو لہذا، یہاں سے بھاگ نکلنا ہی بہتر آپشن ہے۔ اس تاثر کو ختم ہونا چاہیئے کیونکہ یہ ریاست کے لیے ظاہر قاتل ہے۔۔۔
آج کے کالم کا مقصد قوم کی تھکن اور مستقبل کے حالات کو ماضی کے آئینہ میں دیکھتے ہوئے قارئین کو گواہ بنا کر پیش کرنا مقصود ہے ، گذارش ہے کہ تھوڑی دیرآپ عمران خان کو وزیر اعظم سمجھیں ، حلف برادری کی تقریب ختم ہوئی عمران خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کیا اور اپنے سو دن کے پلان پر عمل درآمد کا حکم دے دیا،کابینہ نے بتایا کہ سر جب تک ہم اپنی خارجہ پالیسی تبدیل نہیں کریں گے ہم اپنے معاشی حالات ٹھیک نہیں کر سکتے ، وزیر اعظم نے اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرنے کا صرف اشارہ دیا جس میں بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا اعلان تھا،تمام ممالک نے جواب میں کہا کہ پہلے اپنا گھر صاف کریں جس میں پالتو کالعدم تنظمیں کا خاتمہ اولین ہے، وزیراعظم عمران خان ایگزیکٹو حکم کے ذریعے ان اقدامات پر عمل درآمد کا حکم دینے کا آڈر ٹائپ کروا رہے تھے کہ اچانک وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری نے اطلاع دی کہ سر خلائی مخلوق کے وڈیرے کی واٹس ایپ پر کال ہے آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں ،وزیر اعظم نے ہیلو کہا تو انہوں نے سر کا لفظ بول کر حکم دیا کہ وزیر اعظم صاحب وہ سیاسی نعرے تھے انکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں لہذا آپ خارجہ پالیسی پر کوئی کام نہیں کرسکتے یہ ہمارا مینڈنٹ ہے ، کیا آپ نوازشریف سمیت تمام سابق وزرائے اعظم کا انجام بھول گئے، ان سب کا بڑا قصور ایک ہی تھا ہماری خارجہ پالیسی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنا، وزیر اعظم صاحب خارجہ پالیسی ہمارا بزنس ہے، آپ اسکے علاوہ جو چھوٹے موٹے کام دھندے ہیں وہ کریں کال بند ہوئی اور کپتان کے منشور کی کتاب بھی بند ہوگئی۔۔۔۔ گواہ رہنا
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اشفاق رحمانی کے کالمز
-
کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم…؟!!
جمعرات 11 نومبر 2021
-
کرتار پور کیسے آباد ہوا؟
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
سوشل میڈیا رولز 2021، نفسیاتی سائنس اور درپیش چیلنجز!!
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آپ ان پانچ لوگوں کا مجموعہ ہیں!
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
عمر شریف کا ”ماں اسپتال“ …!
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ!!
منگل 28 ستمبر 2021
-
مسئلہ احسان مانی نہیں ہے!
اتوار 29 اگست 2021
-
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے وابستہ ”اقتصادیات“
ہفتہ 31 جولائی 2021
اشفاق رحمانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.