
ووٹ ، ووٹ ہوتا ہے !!
بدھ 18 جولائی 2018

اشفاق رحمانی
(جاری ہے)
کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنا قیمتی ووٹ صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقے124 این اے سے ٹرانسفر کروا کر اپنے آبائی حلقہ این اے74 شفٹ کروایا تاکہ اپنا حق رائے دہی ادا کر سکوں،اس میں کوئی شک نہیں کہ نام نہاد سیاست دان ووٹ اور ووٹر کی عزت نہ بھی کریں تو ہمارا ”فیصلہ“ الیکشن ڈے پر صاف صاف ہونا چاہئے،ایک سینئر صحافی نے بتایا کہ آپ کی ووٹ اوسر شہادت کے ذریعے جو نمائندہ کسی اسمبلی میں پہنچے گا وہ اس سلسلے میں جتنے اچھے یا برے اقدامات کرے گا اُن کی ذمہ داری آپ پر بھی عائد ہوگی،جس امیدوار کو آپ ووٹ دیتے ہیں شرعا آپ اس کی گواہی دیتے ہیں کہ یہ شخص اپنے نظریے،علم و عمل اور دیانتداری کی رو سے اس کام کا اہل اور دوسرے امیدواروں سے بہتر ہے، ”سچی شہادت“ کو چھپایا روئے قرآن جرم ہے،ووٹ کو پیسوں کے عوض بیچنا بدترین قسم کی رشوت ہے۔
میں تو ایک بات جانتا ہوں کہ کسی بھی شکل میں اپنے پیدائشی ملک کے ساتھ کسی بھی قسم کی غداری کرنے والا”لیڈر“ نہیں ہو سکتا،کون چور ہے اور کون ”پاک صاف“ ملکی نظام چلانے میں ذمہ دار ادارے ہی ہمیں بتائیں گے، اگر سپریم کورٹ آف پاکستان کسی کو ”چور“ یا بد دیانت کہتی ہے تو مجھے کوئی حق نہیں کہ ”میں نہ مانو“اگر قانون نافذ کرنے والا ادارہ کسی کو ”قاتل، ڈکیت“ ثابت کرتا ہے تو یہ اس کی ذمہ داری ہے،مجھے تو ان اداروں کا احترام کرنا ہے جس کی وجہ سے”پاکستان“ ہے،یہ ایک فلسفہ ہے جو عموما ہمیں”سمجھایا“ جاتا ہے۔بات ہو رہی تھی ووٹر کی عزت کی، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اُس وقت بلند کیا گیا جس ایک سیاسی جماعت کے لیڈر پر ملک کی سب سے بڑی عدالت نے ملکی رقم چوری کرے دوسرے ملک چھپانے کے الزام کو سچ ثابت ہونے پر”مجرم“ کے طور پر جیل میں ڈالنے کے احکامات جاری کئے اس کی معاونت میں کرپشن کی نشاندہی کرنے اور اس پر سزا دینے والا ایک دوسرا ادارہ میں شامل تھا، اس نے بھی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید شواہد اکٹھے کئے اور ایک لیڈر”مجرم“ کے طور پر سامنے آیا ، جیل میں اس کو قیدی نمبر3421الاٹ ہوا تو ”جمہوریت پسندوں“ نے مجرم کے لئے سہولیات کا تقاضہ بھی کر دیا۔ایک مجرم کو ایک جیل میں صوفہ و بیڈ ملے اور اس جیل میں اس سے بھی کم جرم میں قید خواتین کو ”چادر“ بھی ملے کہ وہ پورا جسم ڈھانپ سکے تو ایسی ”جمہوریت“ اور اس کی بات کرنے والے عوامی لیڈر کسے ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں لیڈر کے رویے پر مزید بات کرنے سے پہلے ”لازمی ووٹ کاسٹ کرو“ کے نام جاری کمپین کے بارے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں، پاکستان کی پہلی سوشل میڈیا نیوز ایجنسی نے متوقع عام الیکشن 2018 کے حوالے سے پہلی بار باقاعدہ ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی آن لائن رہنمائی کیلئے پاکستان بھرمیں موبائل واٹس اپ الیکشن ڈے مہم کو بطور ”موبو الیکشن ٹیم“ کے سلوگن سے شروع کیا ہے جس میں سینئر صحافی، سینئر سیاست دان اور کم ازکم تین بار عام انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کا تجزبہ رکھنے والے ایجوکیشنسٹ مفت رہنمائی دیں گے،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جو اس”موبو الیکشن ٹیم“ کاحصہ بننا چاہتے ہیں وہ آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں اور تین آسان شرائط پر عمل کر کے فری معلوماتی ”گروپ“ میں شامل ہو سکتے ہیں جو ایک ”ہب “ہے اور تمام سوالات اور ان کے جوابات بھی اسی ہب میں دئیے جائیں گے، علاوہ ازیں پہلی دفعہ ووٹ کاسٹ کرنے والے صرف ایک ایس ایم ایس پر ” فری کال آنسر“ بھی لے سکتے ہیں جس کی سپانسر شپ میڈیا ڈور پاکستان کی طرف ووٹ کو دی گئی ہے۔25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں صاف و شفاف الیکشن آپ کی بھی ذمہ داری ہے، جہاں ووٹ کے تقدس کی بات ہے وہیں اس عمل سے گزرنے کے بعد آنے والے نتائج پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں لہذا پاکستان کی ترقی، خوشحالی،امن،تعلیم اور معاشی بہتری کے نقطہ نظر سے اپنا قیمتی ووٹ ضرور کاسٹ کریں، الیکشن ڈے پر ووٹ کاسٹ ”کس طرح کاسٹ کریں ؟“ اس کیلئے ہم آپکو مفت آن لائن، آن کال رہنمائی دینے کیلئے ہر دم تیار ہیں تاہم آپ نے اپنا قیمتی ووٹ ”کس کو دینا ہے“ یہ ذمہ دار صرف اور صرف آپ کی ہے صرف اتنا خیال رہے کہ یہ ووٹ خوشحالی، امن اور تعلیم یافتہ پاکستان کیلئے ہو !!ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اشفاق رحمانی کے کالمز
-
کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم…؟!!
جمعرات 11 نومبر 2021
-
کرتار پور کیسے آباد ہوا؟
ہفتہ 6 نومبر 2021
-
سوشل میڈیا رولز 2021، نفسیاتی سائنس اور درپیش چیلنجز!!
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آپ ان پانچ لوگوں کا مجموعہ ہیں!
بدھ 13 اکتوبر 2021
-
عمر شریف کا ”ماں اسپتال“ …!
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
آپ کا خاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ!!
منگل 28 ستمبر 2021
-
مسئلہ احسان مانی نہیں ہے!
اتوار 29 اگست 2021
-
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے وابستہ ”اقتصادیات“
ہفتہ 31 جولائی 2021
اشفاق رحمانی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.