خود کو عزت دو

ہفتہ 12 جون 2021

Bushra Siyal

بشرہ سیال

ایک دوست اپنے دوسرے دوست سے اپنی پریشانی ڈسکس کر رہا تھا۔۔۔
میری تو قسمت ہی خراب ہے پتہ نہیں میں نے کب کامیاب ہونا ہے ابھی تو بس سب کی کامیابیاں دیکھ رہا ہوں۔۔۔۔۔
دوسرا دوست۔۔۔
تمھیں پتہ ہے تم زندگی میں کامیاب کیوں نہیں ہو ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ تمھاری اپنی کوئی رائے نہیں ہے۔۔۔تم خود پر غور کرو ۔۔۔تم نے ہمیشہ وہ کیا جو تمھیں دوسروں نے کہا تم ہمیشہ اس راہ پر چلے جو تمھیں دوسروں نے دکھائی الغرض تمھاری پوری زندگی دوسروں کے گرد گھومتی ہے۔

۔۔
دوست ہونے کے ناطے سچ بولوں گا
۔۔۔ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے جن کی اپنی رائے نہیں ہوتے ۔۔جن کی زندگی کی ڈور دوسروں کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔۔ یہ بات تلخ ضرور ہے لیکن سچ ہے اس پر غور کرو۔

(جاری ہے)

۔۔
پہلا دوست۔۔۔۔(تھوڑی دیر سوچنے کے بعد)
میرے دوست تم بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو میں نے پوری زندگی ہی دوسروں کے سہارے گزاری ہے ۔۔۔مجھے فیصلے لینے نہیں آتے ،،میں دوسروں کی نظر سے خود کو دیکھتا ہوں مجھے جو بتایا جاتا ہے میں وہی کرتا ہوں ۔

۔۔بنا سوچے غور کیے میں دوسروں کی مرضی کے مطابق زندگی گزارے جا رہا ہوں ۔۔۔۔
ہاں تو ان دو دوستوں کی باتوں سے یہ بات سمجھ آئی کہ زندگی میں آگے بڑھنے کے لیےسب سے ضروری ہے کہ آپ کی اپنی رائے ہو اور آپ کو اپنے فیصلے لینے آتے ہوں آپ کا آپکی ذات پر اعتماد ہونا چاہیئے اور آپ دوسروں پر انحصار کر نے کی بجائے اپنی زندگی خود گزارنا جانتے ہوں۔۔۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :