
قربانی کے بکروں کی سیلفیاں اور فوٹو شوٹ
منگل 23 جون 2020

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
پاکستان میں آن لائن قربانی کے جانور خریدنے کا سلسلہ چند سال پہلے سے ہی شروع ہوگیا تھا لیکن اب آن لائن بکرے خریدنے کے ساتھ ساتھ آن لائن قربانی کا کاروبار بھی شروع کیا گیا ہے جس میںآپ کے جانور کی قربانی کے عمل کو انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست دکھانے کی سہولت بھی موجود ہے ،ایسے پیکجز آج کل سوشل میڈیا خصوصا فیس بک پر آفر کئے جارہے ہیں۔ان پیکجز کے ساتھ کچھ فری آفرز بھی دی جارہی ہیں جیسے ا ۤن لائن قربانی کے ساتھ سری پائے ،اوجھڑی وغیرہ فری میں تیار کر وائیں۔ آن لائن قربانی کی سہولت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کی توجہ زیاد ہ تربیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر ہوتی ہے ہیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی آن لائن مویشی منڈیوں کی ویب سائٹ پراپنی پسندکا جانوربک کر کے اس کی آن لائن ادائیگی کردیتے ہیں اورپھران کی جانب سے قربانی کر کے گوشت تقسیم بھی کردیاجاتا ہے۔ کئی فلاحی اوررفاحی اداروں کی جانب سے بھی اندورن اوربیرون ملک مقیم مسلمانوں کو آن لائن قربانی اور اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالنے کی سہولت دی جارہی ہے یہاں تک کے کھالوں کی بکنگ بھی اب آن لائن کی جارہی ہے۔
عید الضحیٰ کی آمد کے باعث آج کل فیس بک اورسوشل میڈیا پراداکاروں کی بجائے قربانی کے جانوروں کی سیلفیاں گردش عام ہیں۔بکروں کی آن لائن فروخت کرنے والے پہلے بکروں کاباقاعدہ بناو سنگھار کر کے ان کا فوٹو سیشن کرواتے ہیں اور پھر جس تصویر میں بکرا خوبصورت اور تگڑا نظر آئے اس کومقرر کردہ فکس قیمت کے ساتھ انٹرنیٹ پرپوسٹ کردیا جاتا ہے۔بکرا جتنا زیادہ خوبصورت اور تگڑا نظر آئے گا اس کی قیمت اتنی ہی زیادہ ہوگی ۔بکروں کی ایسی سیلفیوں اور فوٹو شوٹ کی وجہ سے اکثر خریدار کو دھوکہ بھی ہو جاتا ہے کیونکہ فوٹو سیشن کرانے والا بکرا حقیقت میں کمزورہونے کے ساتھ اتنا خوبصور ت بھی نہیں ہوتا ۔تصویر سے مختلف بکرا ملنے پرخریدار سر پکڑ کر بیٹھ جاتا ہے، قبل از وقت آن لائن ادائیگی کے باعث وہ کچھ کربھی نہیںپاتا۔
عید الفطر کے موقع پرلاک ڈاون میں نرمی کے باعث جس طرح کورونا تیزی سے پھیلا ،اس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اور پنجاب حکومت عید الضحیٰ کے لئے ایسے اقدامات کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے مذہبی فریضہ کی ادائیگی بھی باآسانی ہوسکے اور کورونا بھی نہ پھیلے اسی لئے پنجاب حکومت آن لائن قربانی کے جانوروں کی ٹریڈنگ کو سپورٹ کررہی ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پرائیویٹ سیکٹر کو آن لائن قربانی کے جانوروں کی ٹریڈنگ کرنے کا کہا ہے۔انھوں نے جانوروں کی خریداری کے لئے آن لائن سسٹم کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔آن لائن جانوروں کی ٹریڈنگ کی کامیابی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چاہئے کہ ایک ایساشعبہ بھی قائم کیا جائے جو قربانی کے جانوروں کی نقلی سیلفیوں اور فوٹو شوٹ پر نظر رکھتے ہوئے آن لائن بکروں کے خریدارکو لٹنے سے بچا سکے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.