
دولہے کو کورونا ویکسین کی سلامی
جمعہ 5 نومبر 2021

ڈاکٹر جمشید نظر
(جاری ہے)
دلہن کے رشتہ دارسلامی دے رہے تھے کہ دو افرادچہرے پر ماسک لگائے سٹیج پرآئے اور دولہا کو سلام کیا۔دولہا نے انھیں دلہن کا رشتہ دار سمجھ کر بڑے ادب سے سلام کیااور اپنے دائیں بائیں بٹھا لیا۔دولہے والے سمجھے رہے تھے کہ شائد دلہن کے رشتہ دار ہیں جبکہ دلہن والے سمجھے کہ دولہا کے رشتہ دار ہیں۔اسی کشمکش میں ان کی تصویریں بننے لگیں۔ان میں سے ایک شخص دولہا کو کچھ کہنے کے لئے نزدیک ہوا تودولہا سمجھا شائد سلامی دینے لگا ہے لیکن اگلے ہی لمحے دولہا حیرت میں مبتلا ہوگیا،اُس کا رنگ اُڑگیا کیونکہ وہ دونوں دلہن کے رشتہ دارنہیں تھے بلکہ محکمہ صحت کی ٹیم کے ممبر تھے جودولہا سے پوچھنے آئے تھے کہ کورونا سے بچاو کی ویکسین لگوائی ہے کہ نہیں؟ دولہا نے کبھی ہاں کبھی ناں میں ملا جلاجواب دیا تو ٹیم نے دولہا سے کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ مانگ لیا۔آخر کار دولہاکو سچائی بتانا ہی پڑی کہ اس نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہا کویاددہانی کروائی کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق ویکسین لگوانا بہت ضروری ہے۔اب دولہے کے سامنے ایک ہی راستہ بچا تھا،وہ یہ کہ اگر وہ دلہن کو بیاہ کر لے جاناچاہتا ہے تو اسے پہلے ویکسین لگوانا پڑے گی۔آخرکچھ دیر سوچنے کے بعد دولہا نے ویکسین لگوانے کی حامی بھرلی۔محکمہ صحت کی ٹیم نے اپنے پاس رکھا ہوامیڈیکل بیگ کھولا اور دولہے کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگادی۔یہ ایک دلچسپ منظر بن گیا تھا،سر پر کُلہ اورسہرا باندھے دولہاویکسین لگوارہا تھا۔شادی میں آئے کچھ شرارتی نوجوان دولہا کو ویکسین لگواتا دیکھ کر آپس میں سرگوشیاں کرتے ہوئے چپکے سے ہنس رہے تھے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہا کو سلامی میں کورونا ویکسین لگادی ہے۔دولہا کو کورونا ویکسین کی سلامی دینے کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے باراتیوں کی بھی آو بھگت کرتے ہوئے انھیں بھی کورونا ویکسین لگائی۔ جب دولہا اور باراتیوں کو ویکسین لگادی گئی توبعد میں دلہن کی رخصتی کردی گئی۔یہ واقعہ حال ہی میں پنجاب کے شہر جھنگ میں پیش آیا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت مشہور ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے محکمہ صحت کی ٹیم کی جانب سے دولہا اور باراتیوں کو ویکسین لگانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دیگرشادی کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے ایک اچھی مثال قرار دیا ہے۔ماہرین صحت کا بھی کہنا ہے کہ اگر کوئی دولہا یا دلہن ویکسین کے بغیر شادی کی تقریب کا اہتمام کرتے ہیں تو یہ نہ صرف ان کے لئے بلکہ باراتیوں کے لئے بھی ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ شادی تقریبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا مشکل ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ امریکہ سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں شادی سے قبل دولہا اور دلہن کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ہمارے ملک میں شادی سے قبل دولہا،دلہن کا میڈیکل چیک اپ کروانے کا کوئی رواج نہیں جس کی وجہ سے شادی کے بعداکثردولہا،دلہن کو بہت سی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات یہ پیچیدگیاں اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ رشتہ طے کرتے وقت دیگر ضروری باتوں ے ساتھ لڑکے اورلڑکی کا میڈیکل چیک اپ بھی کروالیا جائے تو بہت سے گھر اجڑنے سے بچ سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
ڈاکٹر جمشید نظر کے کالمز
-
محبت کے نام پر بے حیائی
بدھ 16 فروری 2022
-
ریڈیو کاعالمی دن،ایجاد اور افادیت
منگل 15 فروری 2022
-
دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کی کارروائیاں
جمعرات 10 فروری 2022
-
کشمیری شہیدوں کے خون کی پکار
ہفتہ 5 فروری 2022
-
آن لائن گیم نے بیٹے کو قاتل بنا دیا
پیر 31 جنوری 2022
-
تعلیم کا عالمی دن اور نئے چیلنج
بدھ 26 جنوری 2022
-
برف کا آدمی
پیر 24 جنوری 2022
-
اومیکرون،کورونا،سردی اور فضائی آلودگی
جمعہ 21 جنوری 2022
ڈاکٹر جمشید نظر کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.