
مرد شجر سایہ دار
منگل 30 نومبر 2021

عیشا صائمہ
زندگی کی بہت سی آزمائشوں سے اکثر تنہا ہی لڑتا ہے. اور گھر والوں کو اس کی خبر تک نہیں ہوتی. گھر سے باہر اسے کن حالات کا سامنا ہے وہ چپ چاپ سہہ لیتا ہے. زندگی کی تگ دو جو اس کی جوانی سے شروع ہو کر بڑھاپے تک رہتی ہے. اس میں وہ اپنے بارے میں کم اور دوسروں کے بارے میں زیادہ فکرمند نظر آتا ہے.
(جاری ہے)
خصوصاً اپنی کمائی کا زیادہ حصہ جو بہت محنت سے کماتا ہے اپنے اہل خانہ پر لٹا دیتا ہے اور شکایت کا ایک لفظ ادا نہیں کرتا.
ہمیشہ اپنے اہل خانہ ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے چکر میں اپنی ذات کو بہت پیچھے چھوڑ دیتا ہے بلکہ یہ کہنا بجا ہو گا کہ خود کو بھول جاتا ہے کہ اس کی اپنی ذات بھی ہے جس پر خرچ کرنا ضروری ہے لیکن وہ ہمیشہ یہ کہہ کر ٹال دیتا ہے کہ اس کے پاس سب ہے کسی چیز کی ضرورت نہیں. وہ اپنی خواہشات کو مار کر ساری زندگی قربانی کی ایک اعلیٰ مثال قائم کرتا ہے.یہ شجر سایہ دار باپ کی صورت میں بچوں خاص طور پہ بیٹیوں کے لئے شفقت کا ساماں مہیا کرتا ہے. بھائی کی صورت میں ہے تو ناز اٹھا کر مان بڑھاتا ہے. اور شوہر کی حیثیت سے بیوی کا اصل محافظ بن کر اسے عزت و تکریم سے نوازتا ہے.
یہ ہر روپ میں اپنی مثال آپ ہے. کیونکہ یہ اپنی قربانیوں اور حوصلوں کی داد کسی سے وصول کرنے کا متمنی نظر نہیں آتا. لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ بھی انسان ہے اسے بھی حوصلہ افزائی کے دو بول چاہییں. کوئی تو ہو جو اسے کندھا تھپتھپا کے کہے. بہت تھک جاتے ہو تمہیں بھی آرام کی ضرورت ہے. تم نے بہت تکلیفیں برداشت کیں. بہت دکھ اٹھائے. تمہیں بھی جسمانی و زہنی سکون چاہیے.
عورت کا کام ہے ایسے مرد کی عزت کرے. وہ گھر آئے تو اسے احساس دلائے کہ اس کا گھر جنت ہے. اسے لڑائی جھگڑے سے دور رکھے.اس کی کچھ زمہ داریاں بانٹ لے. تاکہ اسے بھی اپنی اہمیت کا پتہ ہو. اسے حوصلے کی چٹان سمجھ کر اسے ہر بات دھڑلے سے بتا دینا وہ سب ٹھیک کر دے گا. یہ بہت غلط رویہ ہے. ایسے ہی کسی کے بچھڑ جانے پہ اس سے توقع کرنا کہ وہ آنسو بھی نہ بہائے اس کے ساتھ زیادتی ہے. ضروری نہیں وہ چٹان اندر سے بھی ویسی ہی مضبوط ہو جیسی نظر آرہی ہے. اسلئے کوشش کریں اسے اس کی اہمیت کا احساس دلائیں.
تاکہ وہ بھی جان سکے. جن کے لئے وہ اتنی محنت کر رہا ہے انہیں بھی اس سے محبت ہے. جذبوں اور محبتوں کا اظہار ہر رشتے میں ضروری ہے. اس کے لئے گھر کی خواتین جب بھی اپنی خریداری کریں اس کے لئے بھی لازمی تحفے کے طور پر کچھ نہ کچھ خریدیں. آپ نے اسے اس کی کمائی میں سے ہی تحفہ دینا ہے اس سے اس کا مان بھی بڑھ جائے گا. اور وہ جو اپنی خواہشات کو آپ کے لئے قربان کر رہا ہے. آپ کی یہ چھوٹی سی عادت اسے دلی سکون اور خوشی دے گی. وہ اپنے فرائض کو بخوشی ادا کرے گا. اور اگر آپ خود کما رہی ہیں تب بھی مرد کو احساس دلائیں
کہ وہ آپ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے.
اس کی خوشی کے لئے ہر پل اس کا ساتھ دیں. مشکل لمحات میں اگر وہ آپ کے ساتھ ہے تو اس کے لئے خوشی کے چھوٹے چھوٹے لمحے یادگار بنائیں. کیونکہ وہ شجر سایہء دار ہے جس کی چھاؤں میں آپ بہت محفوظ رہتی ہیں. ورنہ اس کے نہ ہونے سے زمانے کی کڑی دھوپ اس کی تمازت کو برداشت کرنا آپ کے لئے بہت مشکل ہو جائے گا.
زمانے کی کڑی دھوپ نے سکھایا ہے اسے
وہ شجر سایہء دار ہے سب سہہ کر مسکرانا ہےاسے
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.