
دور حاضر میں بچوں کا ادب
جمعرات 9 دسمبر 2021

عیشا صائمہ
اور زمانے کے تمام رنگ اپنے اندر سموتا ہے اور گزرے زمانے کے ساتھ بدلتے تقاضوں یعنی عصرِ حاضر کی تبدیلیوں کو بھی قبول کرتا ہے۔جیسے جیسے زمانے میں ترقی کی روایات بدلیں توادب میں بھی مختلف رجحانات سامنے آئے لیکن بچوں کے ادب کی اگر بات کی جائے تو ہر دور میں ان کیلئے وہ ادب تخلیق ہوتا رہاجس کی ضرورت محسوس کی گئی۔یہ ادب بچوں کی تربیت کے مقصد کو فروغ دینے کے لئے تھا۔
(جاری ہے)
دور حاضر میں بھی بچوں کے ادب میں ایسی تخلیقات کی ضرورت ہے جو نہ صرف ان کی ذہنی عمر کے مطابق ترتیب دی جائیں بلکہ ان کی دلچسپیوں اور خصوصیات سے ہم آہنگ ہوں کیونکہ جب بچوں کے لئے لکھا جاتا ہے تو ان کی سطح پر جا کر ایک قلمکار اپنی سوچ کا زاویہ متعین کرتا ہے کیونکہ اس عمر میں بچوں کو رنگوں سے، پھولوں سے، تتلیوں سے پیار ہوتا ہے،وہ خیالی اور تصوراتی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس لئے ان کے لئے چاند تاروں کی، پریوں کی، جادوگروں کی کہانیاں ترتیب دی جائیں جن میں ایک بہترین سبق بھی پوشیدہ ہو۔
دور حاضر کے بچوں میں جذبہء حب الوطنی پیدا، کرنے کے لئے انہیں ان قربانیوں سے آگاہی دلانے کی ضروت ہے جن کے بعد ہمیں یہ وطن ملا۔ان میں یہ احساس پیدا کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ جان سکیں آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔انہیں محب وطن شہری بنانے کے لئے ایسی تحاریر کی ضرورت ہے جو ان کے اس جذبے کو تقویت دے سکیں اور وہ ملک و ملت کے بہترین نونہار بن کر سامنے آئیں۔ لہذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ بچوں کا ادب ان کے جمالیاتی حس کی تسکین، کے ساتھ ان کے بہترین نشوونما اور اچھی تربیت کے معیار پر پورا اترناچاہیے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
عیشا صائمہ کے کالمز
-
کم سن شہید راشد منہاس
ہفتہ 19 فروری 2022
-
حجاب میری پہچان
بدھ 16 فروری 2022
-
یوم حیا
منگل 15 فروری 2022
-
سال نو اورمسلمان
پیر 3 جنوری 2022
-
پاکستان اور ہندوستان کی مقبول شاعرہ.. پروین شاکر
منگل 28 دسمبر 2021
-
بابائے قوم
ہفتہ 25 دسمبر 2021
-
مومن کی پہچان غوروفکر
جمعرات 23 دسمبر 2021
-
غوروفکر مومن کی پہچان
منگل 21 دسمبر 2021
عیشا صائمہ کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.