فتح سے پہلے

جمعہ 28 جنوری 2022

Ghulam Ul Arifeen Raja

غلام العارفین راجہ

اگر آپ کی زندگی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے جو آپ سوچتے ہیں بلکل ویسے ہی ہو رہا ہے۔ کوئی مسئلہ پریشانی قریب بھی نہیں لگ رہا۔ یعنی سب کچھ آپ کے مطابق ہے آپ کے لئے یہ خطرے ناک ہے۔ کیونکہ یہ دنیا امتحان گاہ ہے۔
یہ بات آپ جان لیجیے کہ اللہ تعالیٰ جس کو کوئی چیز عطا کرنا چاہتا ہے اُس کو مشکلات اور بیشمار مسائل میں گرا دیتا ہے اس لئے نہیں کہ وہ اپنے بندے کو مشکلات میں دیکھنا چاہتا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ اپنے بندے کو بڑی نعمت سے نوازنا اور بڑی سیٹ پر بیٹھانا چاہتا ہے۔


تا کہ مستقبل قریب میں جب میرا بندا بڑے رتبے پر فیض ہو تو اُس کو مشکلات کا مقابلہ کرنا آتا ہو وہ یہ بات بخوبی جانتا ہو کہ کب کیا اور کیسے مسائل کا حل نکالنا ہے۔ اُس کو اس بات کا پتہ ہو کہ میرے لیے کونسے راستے صحیح اور کونسے غلط ہیں۔

(جاری ہے)

وہ لوگوں کی دماغی سیاستیں جانتا ہو کون میرے ساتھ کتنا مخلص ہے اس کا وہ تجربہ رکھتا ہو کیونکہ اللہ تعالی کبھی بھی اپنے بندے کو بلندی سے پستی کی طرف گرتے نہیں دیکھ سکتا آپ اس بات کا انداز محض اس بات سے لگائیں کہ ایک ماں اپنے بچے کا کبھی برا نہیں چاہتی تو وہ رب کیسے اپنے بندے کا برا چاہے گا جو خود فرما رہا ہے کہ میں اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرتا ہوں وہ کیسے اپنے بندے کو مصائب میں مطلع کرے گا دراصل وہ چاہتا کہ میرا بندا اتنا طاقت ور بن جائے کہ جب میں اس کو اپنی عظیم نعمتیں دوں تو وہ پھر مشکلات سے گھبرائے نہ بلکہ جواں مردی سے مقابلہ کرنے کا جذبہ رکھتا ہو۔

اُس کا ظرف اور اسی زبان سے نکلا ہوا لفظ لفظ اسی کی حق پر ہونے کا ترجمان ہو۔
یاد رکھیے! اللہ کی طرف سے آزمائش انسان کو کمزور بنانے یا بے حال کرنے نہیں آتی بلکہ مضبوط کرنے آتی ہیں اگر انسان آزمائش میں ناشکرا اور نااُمید ہو جائے تو سمجھ لے کہ وہ اللہ تعالی کے عطا کردہ رتبے سے محروم ہونے لگا ہے جو اُس کو مسقتبل قریب میں ملنے تھے۔ اللہ اپنے بندے پر کبھی بھی ظلم نہیں کرتا بلکہ اپنے بندے کو مضبوط کرنے کے لئے اُس کو طرح طرح کے امتحان میں ڈال دیتا ہے تا کہ میرا بندہ ہر لحاظ سے مضبوط ہو جائے اپنے اچھے برے میں فرق کرنا پہچان جائے۔


اللہ تعالی جب اپنے بندے کو کچھ دینا چاہتا ہے تو پھر اپنے بندے کو اپنے قریب کرنے کے لئے اُس کو مشکلات میں گرا دیتا ہے تا کہ وہ اللہ کی طرف رجوع کرے۔ کیونکہ وہ ہمیشہ انسان کو بہتر سے بہترین دیتا ہے وہ کبھی بھی اپنے عاجز بندے سے ناانصافی نہیں کرتا وہ جب اپنے بندے کو فتح دینا چاہتا تو اُس کامیابی و فتح سے پہلے اپنے بندے کو اس مرتبے اور رتبے کے لئے ہر لحاظ سے تیار کرتا ہے تا کہ وہ بندا اُس کی فتح کے قابل ہو جائے اس لئے اگر آپ کی زندگی میں کچھ چیزیں کم ہونے لگ جائے تو پریشان نہ ہوں اللہ تعالی کو خوب یاد کریں اس کے سامنے روئے آنسوں بہائیں دیکھیے گا وہ ایسے ایسے طریقوں سے آپ کو عطا کرے گا کہ آپ حیران ہو جائیں گے۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :