
علی ہجویری فری ڈرگ بینک
اتوار 15 نومبر 2015

حافظ ذوہیب طیب
صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین اور تابعین سے ہوتا ہوا یہ سلسلہ اولیا ء اللہ اور صوفیا کرام تک پہنچا جوابلیسی طاقتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے لوگوں کو تاریکی سے اجالے کی طرف لے جانے کے عظیم مشن پر گامزن رہے۔
(جاری ہے)
خدائے بزر گ وبر تر کے ان مقبول بندوں نے دنیاوی اسباب اور ساز و سامان کے بغیر کڑوروں انسانوں کے قلوب کو مسخر کیااور انہیں گمراہیوں کی تاریکیوں سے نکال کر ایمان کی روشنی سے آشنا اور اپنے افعال و کرادار سے انہیں متاثر کیا۔
بر صغیر میں جن اولیا ء اللہ نے یہ کارنامہ سر انجام دیا ان میں سیدنا علی ہجویری کی ذات گرامی کو نہایت ارفع و اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ صدیوں پہلے غزنی سے لاہور تشریف لاکر یہاں کے لوگوں کے دلون کو منور کیا اور آج تک آپ کی تعلیمات لاکھوں لوگوں کو روشنی اور تابندگی بخشتی ہیں۔ بلکہ سید نا ہجویر کی تعلیمات پر عمل کر نے والے لوگ بھی معاشرے کے پسے ہوئے اور محروم طبقے کو اپنے سینے سے لگائے ، ان کے دکھ درد کو کم کر نے کے اپنے مرشد کے رستے پر چلتے ہوئے خود بھی اس پر کار فر ما نظر آتے ہیں جس میں سے ایک سیدنا علی ہجویری کی عقیدت و محبت کے نشے میں سر شار ڈاکٹر ظہیر الحسن ہیں۔ ڈاکٹر صاحب خوبصورت دل کے ساتھ خو بصورت چہرے کے مالک ہیں،۔ حلیمی،بردباری اور میٹھی زبان ، ان کی شخصیت کو مزید نکھار دیتی ہے۔سر کار کے شعبہ صحت میں ایک بڑی سیٹ پر براجمان ہو نے کے باوجود ان کا ماضی اور حال بے داغ ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں کو ڈاکٹر صاحب کی وجہ سے بھر پور معاونت حاصل رہتی ہے لیکن اس کے باوجود ایسے کئی لوگ جن کے پاس ادویات خریدنے کے بھی پیسے نہیں ہوتے ،کو دیکھ کر ان کا دل خون کے آنسو روتا تھا۔ لہذا انہوں نے اپنے ذاتی سر مایہ سے میو ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں مستحق اور غریب مریضوں کو مفت ادویات کی سہولیت مہیا کر نے کا مشکل ترین کام بھی شروع کر دیا۔ نیک نیتی اور جذبہ خد مت خلق کے ساتھ شروع کئے گئے اس کام میں روز بروز بر کت ہو نا شروع ہو گئی جس کی بدولت ایک مریض سے شروع ہو نے والا یہ سلسلہ اب روزانہ 500سے زائد مریضوں تک جا پہنچا ہے۔
تما م مریضوں کے علاوہ کینسر، شوگر م ٹی۔بی اور بالخصوص ہر قسم کے امراض میں مبتلا بچوں کو ادویات کے ساتھ ساتھ ٹیسٹوں کی سہولت بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے جو میرے نزدیک غریب آدمی کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔مجھے یہ جان کر بھی خو شگوار حیرت ہو ئی کہ علی ہجویری فری ڈرگ بینک بہت جلد جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں بھی اپنی سروسز کا آغاز کر رہا ہے جس کے لئے سب معاملات طے پاگئے ہیں ۔
قارئین کرام ! ڈاکٹر صاحب ، جس عظیم مشن پر گامزن ہیں یقینا اس کا اجر تو وہ اپنے اللہ جی سے پائیں گے لیکن شیخ سعدی کے بقول انسان کو اس کا شیریں پھل دنیا میں بھی ملتا ہے۔ اطمیان قلب، با رونق چہرہ ، دکھ کے مارے لوگوں کو سکھ پہنچانا اور اس کے لئے فراخ دلی کا مظاہرہ کرنا ،یہ اسی شیریں پھل کی ایک صورت ہے۔ آئیں ہم بھی اپنی اپنی ہمت و استطاعت کے مطابق ڈاکٹر ظہیر الدین اور علی ہجویری فری ڈرگ بینک کی طرح اپنے حصے کا چراغ جلاتے ہوئے غم کے مارے لوگوں کو اپنے سینے سے لگا کر ، انہیں اپنے ہو نے کا احساس دلائیں اور اپنے رب کو راضی کر لیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.