
غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ :ہمارے تعاون کا طلبگار
بدھ 6 جون 2018

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
قارئین !بھلا ہو غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ جیسے اداروں کا جو اپنے تئیں تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اور جو کام حکمرانوں کے کرنے والے تھے ، اس کی ذمہ داری بھی اپنی ناتواں کندھوں پر لی ہوئی ہے ۔
قارئین محترم !غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی چھتری تلے خلق خدا کو آسانیاں تقسیم کرنے والے مزید درجنوں منصوبے بخوبی چل رہے ہیں جس میں کفالت یتامیٰ ومستحقین پروگرام کے ذریعے دیہاتوں کے یتیم اور مستحق بچوں کی خواندگی کے لئے جامع تعلیمی پروگرام کے تحت 45ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی مکمل یا جزوی تعلیمی کفالت کی جا رہی ہے ۔ ان طلبہ و طالبات کو یونیفارم،کتابیں ، کاپیاں اور اسٹیشنری کی اشیاء مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ مزید براں سردیوں اور گرمیوں کی مناسبت سے کپڑے، حفظان صحت پر مشتمل اشیا، عیدین پر کھلونوں، کپڑوں اور باہمی دلچسپی سے متعلق اشیا ء کی صورت میں تحائف اور رمضان میں فوڈ پیکج مہیا کئے جاتے ہیں ۔ اس پروگرام پر ٹرست کے ماہانہ بنیادوں پر35لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں ۔ خصوصی بچوں کی تعلیم کے پروگرام کے تحت رورل انکلو سو ایجوکیشن پروگرام کے تحت دیہاتوں کے سینکڑوں خصوصی بچوں کو ٹرسٹ کے سکولوں میں ماہرین نفسیات اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی بہترین تعلیمی وتربیتی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس ضمن میں والدین کو ان کی بحالی میں ممدو معاون ثابت ہونے کے لئے راہنمائی اور اساتذہ کو پیشہ وارانہ تربیت بھی دی جارہی ہے۔ ماہرین اور اساتذہ کی شب و روز محنت کے نتیجے میں سینکڑوں خصوصی بچے نارمل زندگی میں واپس آچکے ہیں ۔ نیو سکول پروگرام ، کفالت سکول پروگرام تعمیر سیرت ، پبلک سکول سپورٹ پروگرام ،خواند ہ بلوچستان پروگرام ،غزالی کالج برائے خواتین ، غزالی پریمیئر ہائی سیکنڈری سکول، شعبہ تعلیم و تحقیق،پاکستان دیہی تعلیمی پروگرام اوراساتذہ کی پیشہ وارانہ مہارتوں کو اجاگر کر نے کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقادبھی شامل ہے ۔
قارئین کرام !پاکستان کے دیہاتوں میں اس وقت لاکھوں یتیم اور مستحق بچے آپ کی توجہ کے منتظر ہیں ۔ انکے ہاتھوں میں قلم وقرطاس تھمانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔غزالی ایجو کیشن ٹرسٹ ، ہم سب کو بھی قومی تعمیر کے ان عظیم الشان منصوبوں کا حصہ بننے کی دعوت دے رہا ہے ۔ آگے بڑھیے اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں تعلیم کے فروغ اور وسائل سے محروم بچوں کی بہبود کے لئے اپنی زکوٰ ة اور دیگر عطیات غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کو دیں اور تباہی وبر بادی کی شاہراہ کا مسافر بنی اس قوم کو کامیابی کی شاہراہ پر چلانے میں مدد گار ثابت ہوں ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.