
پیر سیّد محمد فاضل شاہ بخاری
بدھ 3 اپریل 2019

حافظ ذوہیب طیب
(جاری ہے)
ایسے ہی ایک ولی خدا ،سیّد جلال الدین سرخ پوش بخاری کے عظیم خانوادہ کے رکن اور سلسلہ نقشبندیہ کے روحانی پیشوا حضرت پیر سیّد محمد فاضل شاہ بخاری وہ نادرروزگار ہستی ہیں، جن کی علمی، دینی و روحانی مساعی سے آباد گلشن ہمیشہ معطر اور منور رہے گا۔ آپ 1930ء میں سادات کے نامور گھرانے میں پیدا ہوئے اور پیر سیّد محمد ابراہیم شاہ بخاری کی گود میں آنکھ کھولی۔ آپ کے والد گرامی نے آپ کا اسم گرامی ”محمد فاضل“ رکھا۔ آپ نجیب الطرفین سیّد تھے۔ آپ کے ننھیال اور ددھیال دونوں حسینی، نقوی، بخاری سادات تھے۔حضرت پیر سیّد محمد فاضل شاہ بخاری نے اپنی ابتدائی تعلیم کا آغاز اپنے والد گرامی کے زیر سرپرستی گھر کے روحانی ماحول سے کیا۔ آپ کو وہ باکرامت مکتب میسر آیا جس میں ”فیضانِ نظر“ بھی اپنی پوری توانائی اور تابانی کے ساتھ جلوہ گر تھا۔
آپ کے والد گرامی حضرت اعلیٰ شرقپوری کے فیض یافتہ اور خلیفہ مجاز تھے۔ آپ کے روحانی اور دینی فیضان کا سلسلہ پورے خطے میں جاری و ساری ہوا، لیکن علاقہ کالر میں آستانہ پیر بخاری نارنگ شریف اور جڑانوالہ، آپ کی توجہات اور سرگرمیوں کے زیادہ مرکز رہے۔ آپ کی پوری زندگی تزکیہ و طہارت، درس و تدریس، وعظ و نصیحت اور دعوت و ارشاد میں بسر ہوئی۔ آپ اپنے بزرگوں اور بالخصوص اعلیٰ حضرت شرقپوری کے طریقہ کے مطابق باقاعدگی اور پورے اہتمام کے ساتھ جمعہ کا خطبہ ارشاد فرماتے اور تقریباً پچپن سال تک جڑانوالہ میں اپنی قدیمی مسجد میں یہ ذمہ داری نبھاتے رہے۔ آپ اعلیٰ پائے کے محقق اور بلند درجے کے خطیب تھے۔ حضرت شاہ صاحب سنت ِ مطہرہ کے پابند اور نقشبندی اسلوب کے امین تھے۔ آپ کا کمال یہ تھا کہ اپنے مخاطب سے تکلّم فرماتے تو غم زدہ چہرے بھی کھِل اٹھتے، اپنے تو اپنے غیر بھی تکلّم اور گفتگو پر نثار ہوتے۔ حضرت پیر سیّد محمد فاضل شاہ بخاری کی روحانی اور دینی خدمات کی طرح آپ کے قومی اور ملّی خدمات کا دائرہ بھی بہت وسیع ہے۔ نظام مصطفی کے نفاذ اور مقامِ مصطفی کے تحفظ کے لیے آپ نے قومی اور ملّی سطح پر بھرپور خدمات سرانجام دیں۔قیامِ پاکستان کے بعد وطن عزیز میں ”فتنہ قادیانیت“ جیسے کئی فتنے کھڑے ہوئے۔ حضرت شاہ صاحب نے ان کے خلاف تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا۔آپ کے توکل، پابندی ء شریعت، افعال، کردار اور حسن اخلاق کو دیکھتے ہوئے کئی لوگ دائرے اسلام میں داخل ہوئے اور یوں پوری زندگی قال اللہ و قال الرسول کی صدائیں بلند کرتے یہ ولی خدا11اپریل2013بمطابق29جمادی الاول1434کودنیا سے پردہ فرماتے ہوئے اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے ۔
حضرت پیر سیّد محمد فاضل شاہ بخاری کی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے ان کا سالانہ عرس بھی ہر سال ان کے مزار اقدس بمقام نارنگ منڈی منایا جا تا ہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں عشاق یہاں آتے ہیں اور روحانی طور پر فیضیاب ہوتے ہیں ۔آپ کے صاحبزادہ جناب ڈاکٹر طاہر بخاری بڑے احسن انداز میں اور شرعی حدود کی پاسداری کویقینی بناتے ہوئے اس عظیم الشان محفل کا انعقاد کرتے ہیں اور حضرت پیر سیّد محمد فاضل شاہ بخاری کی تعلیمات کو آگے بڑھانے اور اسے لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بن رہے ہیں ۔ اس سال جہاں ملک اور ملک سے باہر سے آنے والے زائرین، علما ء کرام اور مشائخ کی کثیر تعداد عرس کے موقع پر موجود تھی وہاں جناب پیر سعید الحسن شاہ (وزیر اوقاف پنجاب) جناب پروفیسر طفر اللہ شفیق(خطیب جامع مسجد خالد، لاہور کینٹ) اور ملک خالد یعقوب صاحب کی موجود گی نے عرس مبارک کی خوبصورت محفل کو چار چاند لگا دئیے ۔ عبدالقیوم طارق سلطانپوری نے آپ کے لئے کیا خوب اشعار کہے ہیں
طریقت کے فلک کا ماہ تاباں،جہاں افروز خورشید ولایت
خدائے پاک نے اس کو عطا کی،مقدس زندگی ، پاکیزہ سیرت
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
حافظ ذوہیب طیب کے کالمز
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین کارکردگی اور بدرمنیر کی تعیناتی
جمعرات 27 جنوری 2022
-
دی اوپن کچن: مفاد عامہ کا شاندار پروجیکٹ
منگل 26 اکتوبر 2021
-
محکمہ صحت پنجاب: تباہی کے دہانے پر
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
سیدہجویر رحمہ اللہ اور سہ روزہ عالمی کانفرنس
بدھ 29 ستمبر 2021
-
جناب وزیر اعظم !اب بھی وقت ہے
جمعرات 16 ستمبر 2021
-
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی لائق تحسین کار کردگی !
ہفتہ 2 جنوری 2021
-
انعام غنی: ایک بہترین چوائس
جمعرات 22 اکتوبر 2020
-
ہم نبی محترم ﷺ کو کیا منہ دیکھائیں گے؟
ہفتہ 10 اکتوبر 2020
حافظ ذوہیب طیب کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.