
عورت کے مختلف روپ
بدھ 9 دسمبر 2020

حافظہ عاٸشہ احمد
حضرت فاطمہ ؓ آپﷺ کی چہیتی بیٹی تھیں۔
(جاری ہے)
حضرت زینب بنت علیؓ حضرت امام حسن ؓ اور حضرت امام حسینؓ کی پیاری اور بہادر بہن تھیں۔ واقعہ کربلا کے موقعہ پر آپؓ کا صبر و تحمل اور بہادری سب کے سامنے ہے۔
حضرت سکینہ ؓ حضرت امام حسینؓ کی لاڈلی بیٹی بابا کے سینے پر سر رکھ کر سونے والی بابا کے پردہ فرمانے کے بعد کس طرح صبر و رضا کا پیکر بنی۔
دین اسلام نے عورت کو بلند مرتبہ عطا کیا ہے لیکن شاید عورت اپنے مرتبے کو پہچان نہیں پاٸ اور آجکل کی عورت نام نہاد آزادی کا علم اٹھاۓ اپنی اصل پہچان کھو بیٹھی اور آخرت کے عذاب کو دعوت دے بیٹھی جسے آقاﷺ کی اس حدیث مبارکہ سے سمجھا جا سکتا ہے
آپ ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے
کہ ایک وقت ایسا آۓ گا جب بظاہر تو عورت لباس میں ہو گی لیکن وہ ننگی ہو گی ۔
آج کے دور میں عورت بظاہر تو بہت مارڈن ہے زمانے کے ساتھ چلنے کی خواہش رکھتی ہے لیکن اس خواہش کی تکمیل کے لۓ وہ اپنا اصل رتبہ اور مقام کھو چکی ہے ۔ حدیث مبارکہ ہے کہ ایک عورت اپنے باپ، بھاٸ، شوہر اور بیٹے کو اپنے ساتھ جہنم میں لے کر جاۓ گی ۔ وجہ عورت کی بے جا آزادی ہے ۔ اسلام نے عورت کے لۓ کچھ حدود و قیود مقرر کۓ ہیں جن میں رہتے ہوۓ عورت اپنی زندگی کو بہتر انداز میں خوشگوار طریقے سے گزار سکتی ہے لیکن اگر وہ ان سے تجاوز کرے گی تو تباہی کی ذمہ دار عورت خود ہو گی ۔ اسلام نے عورت کو ہر معاملے میں آزادی سے زندگی گزارنے کا حق دیاہے ۔ عورت مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتی ہے صرف حدود و قیود کا خیال رکھنا شرط ہے۔
ایک مشہور منقولہ ہے مرد اور عورت ایک گاڑی کے دو پہیۓ ہیں اس کی وضاحت کچھ اس طرح سے کی جاتی ہے کہ ایک کا شادی شدہ زندگی اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک دونوں میں ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیت نہ ہو اور ایک خوبصورت معاشرہ بھی اسی وقت وجود میں آسکتا ہے جب مثبت رویے اختیار کر کے زندگی کی گاڑی کو چلایا جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
حافظہ عاٸشہ احمد کے کالمز
-
کیا قائد اعظم محمد علی جناح سیکولر وطن چاہتے تھے؟
منگل 28 دسمبر 2021
-
اقبال اور فلسفہ خودی
بدھ 8 دسمبر 2021
-
عورت کا اصل مقام
منگل 30 نومبر 2021
-
محبت ِمصطفٰی ﷺ
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
اس ملک خداداد پر مولا کا کرم ہو
جمعرات 12 اگست 2021
-
کون عمر فاروقؓ ؟
پیر 9 اگست 2021
-
حقیقت فلسطین
منگل 8 جون 2021
-
پی ایس ایل اور کورونا
منگل 18 مئی 2021
حافظہ عاٸشہ احمد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.