
سکول کے بچوں کے وزنی بیگز
پیر 4 جنوری 2021

اقبال حسین اقبال
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھاری بیگ سے نہ صرف بچوں کا بدن متاثر ہوتا ہے بلکہ ان کا ذہن بھی بھاری ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
نشوونما رک جاتی ہے۔انھیں گردن،ریڑھ کی ہڈی اور کندھے میں درد کی شکایات کے علاوہ دوسری بیماریاں لاحق ہونے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
جس کا براہ راست اثر تعلیم پر ہوتا ہے.ایک رپورٹ میں دکھایا گیا'جس میں ایک ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس روزانہ پچاس بچے کمر میں شدید درد کی شکایت لے کر آتے ہیں۔طلبہ کے بستوں میں وزن کم کرنے کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے صرف روزانہ کے اوقاتِ کار کے حساب سے مخصوص کتابیں ہی اسکول لے کر جائیں۔طلبہ کو کم سے کم ہوم ورک دیا جائے یا پھر اسکولوں میں لاکرز بنا دیئے جائیں،جہاں بچے اضافی کتابیں حفاظت سے رکھ سکیں۔گزشتہ برس ماہِ دسمبر میں خیبر پختون خوا میں اسکول بیگ کا وزن مقرر کرنے کے لیے باقاعدہ ایک بل پیش کیا گیا ہے۔اسے "اسکول بیگز لمی ٹیشن آف ویٹ بل 2020" کا نام دیا گیا ہے۔اس بل کے مطابق نرسری کلاس کے بچوں کے لیے بیگ کا وزن 1.5،جماعت اوۤل کے لیے 2.4،جماعت دوم کے لیے 2.6،جماعت سوم کے لیے 3،جماعت دہم کے لیے 6 جبکہ ہائی سیکنڈری کے طلبہ کے لیے بیگ کا وزن 7 کلوگرام تک مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ کتابیں کم کر کے معیار بڑھانے کی پالیسی پر زور دے اور تعلیم کو زیادہ تخلیقی بنانے کی حوصلہ کرے۔اس کام کا آغاز سلیبس سے ہونا چاہیے۔ابتدائی عمر کے لیے تو ایک دو کتابیں اور کچھ سٹیشنری کافی ہونی چاہیے۔انہیں کھیل اور تخلیقی صلاحیتیں بڑھانے والی سرگرمیوں میں وقت گزارنے دیا جائے۔تاکہ بچے اچھی طرح آموختہ یاد کرنے کے ساتھ خوشی خوشی سکول بھی جا سکیں۔جب ہم یہ سمجھیں گے'ہمارے ہونہار بچے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا شروع کر دیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
اقبال حسین اقبال کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے سے انکار،حیا ڈے سے پیار
بدھ 16 فروری 2022
-
بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء
ہفتہ 5 فروری 2022
-
نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہاجرہ مسرور حقوق نسواں کی علمبردار
منگل 18 جنوری 2022
-
اُردو شاعری میں غزل کی اہمیت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021
-
بانو قدسیہ اُردُو ادب کی ماں!
منگل 30 نومبر 2021
-
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021
اقبال حسین اقبال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.