
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021

اقبال حسین اقبال
بوائے فرنڈ اور گرل فرنڈ کے ناجائز تصور کو عام کیا جاتا ہے۔جس کی بدولت ان سے شرم و حیا مفقود ہو جاتی ہے۔آج ہمارے سماج سے محرم و نامحرم کی تمیز ختم ہو چکی ہے۔حیا،غیرت و عفت کہی نظر نہیں آتی ہے۔نسل نو بڑی فخر سے مغرب کی تقلید کر رہی ہے۔
(جاری ہے)
ہمارا معاشرہ جس جدید ثقافت کی غلاظت میں گر چکا ہے اس کی جانب حکیم الامت ڈاکٹر علامہ اقبال نے برسوں پہلے توجہ مبذول کراتے ہوئے فرمایا تھا۔
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود
جن تعلیمی اداروں کو علم و تحقیق کے مراکز بننے چاہیے تھے مگر شومئی قسمت وہ مغربی فیشن پرستی کے اڈے بن چکے ہیں۔جامعات میں ثقافت کے نام پر مخلوط رقص اور ناچ گانے کے قبیح فعل بھی انجام دئیے جاتے ہیں۔جبکہ اسکول سطح پر مختلف پروگرامات میں ٹیبلوز پیش کیے جاتے ہیں جس میں بچے اور بچیوں کو رقص کی ٹرینگ دی جاتی ہے۔والدین خوشی سے پھولے نہیں سماتے ہیں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جھوم جھوم کر تالیاں بجاتے ہیں۔انہی اداروں سے نکلنے والے طلبہ اسلامی ثقافت کا جنازہ اپنے کاندھوں پر اٹھائے پھرتے ہیں۔
جس کا عملی مظاہرہ قراقرم انٹرنیشنل یونی ورسٹی گلگت میں سجنے والا کلچرل شو میں دیکھا گیا۔پچھلے دنوں یونی ورسٹی میں سپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا تھا مگر یہ جلد ہی ثقافتی میلے میں تبدیل ہو گیا۔جس میں مخلوط رقص و سرور کی محفلیں سجائی گئیں۔جوان لڑکیاں بھری محفل میں گانا گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور چیخ چیخ کر اپنی ناکام محبت کے قصے سنا رہی تھیں۔جبکہ جوان اچھل اچھل کر تالیاں بجا کر داد دیتے تھے۔
محسوس ہوا کہ ہمارے پڑھے لکھے تعلیم یافتہ افراد کس قدر جدیدیت اور مغربی ثقافت کی گندی کیچڑ میں گر چکے ہیں۔رسول پاکؐ کی حیات مبارکہ کو اسلامیات کی کتابوں تک محدود کر کے فلمی ستاروں کو رول ماڈل بنا کر اسلامی معاشرے کو زوال کی طرف دھکیلا گیا ہے۔شاید یہی ہماری زوال کا سبب ہے کہ ہم برائی کو برائی نہیں سمجھتے بلکہ اپنے اس برے فعل پر اِتراتے رہتے ہیں۔
سب کچھ یاد ہے مگر خدا یاد نہیں
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
اقبال حسین اقبال کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے سے انکار،حیا ڈے سے پیار
بدھ 16 فروری 2022
-
بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء
ہفتہ 5 فروری 2022
-
نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہاجرہ مسرور حقوق نسواں کی علمبردار
منگل 18 جنوری 2022
-
اُردو شاعری میں غزل کی اہمیت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021
-
بانو قدسیہ اُردُو ادب کی ماں!
منگل 30 نومبر 2021
-
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021
اقبال حسین اقبال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.