
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021

اقبال حسین اقبال
کوئی رہتا ہے آسمان میں کیا
(جاری ہے)
میں نے اس سے مزید اشعار کی فرمائش کی تو وہ سنانے لگ جاتے تھے۔
ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا
گھر کے علم دوست ماحول کا ان کی شخصیت پر گہرا اثر ہوا۔وہ پیدائشی شاعر تھے'مگر بہترین نثر نگار بھی۔تقسیمِ ہند کے بعد جون کے بھائی ہجرت کر کے پاکستان آئے مگر وہ اپنے آبائی گھر میں ہی ٹھہرے۔بعدازاں 1957ء میں پاکستان آئے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ رہنے لگے۔اسی دوران وہ ایک اخبار سے وابستہ رہے اور ادبی حلقوں میں بھی مشہور ہونے لگے۔
انہوں نے شعر گوئی کا آغاز محض آٹھ برس کی عمر سے کیا اور فنِ شاعری انہیں وراثت میں ملی تھی۔مگر یہ بات بھی تعجب خیز ہے کہ وہ اپنے اشعار کو کتابی شکل دینے سے کتراتے تھے۔بلکہ کسی کی اصرار پر بھی سختی سے منع کرتے تھے۔ان کی حیات میں صرف ایک ہی کتاب "شاید" شائع ہوئی۔باقی تمام کتابیں اُن کی وفات کے بعد منظرِ عام آئیں ہیں۔
دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی
خود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیں
مگر یہ بات بھی مُسلمہ حقیقت ہے کہ انہوں نے شاعری کو روایات کے ڈگر سے نکال کر نئی جہت سے دی۔وہ عمر بھر شاعری کو روایات کے زنجیروں سے چھڑانے کے لیے کوشاں رہے۔اُن کا اُسلوبِ بیاں سادہ مگر ہر مصرع اثر انگریز ہے۔چھوٹی بحر میں بڑی بات کہنا جون کا خاصہ ہے۔وہ اپنے منفرد لب ولہجے اور متنوع اندازِ تکلم کے باعث باقی شعراء سے ممتاز مقام رکھتے ہیں۔انھوں نے اُردو کو نئے الفاظ و تراکیب سے روشناس کرایا۔اردو کے لیے گرانقدر خدامات کے عوض انہیں تمغہ حُسن کارکردگی سے نوازا گیا۔جون ایلیا کہا کرتے تھے کہ ہم حسین ترین،امیر ترین،ذہین ترین اور زندگی کے ہر حوالے سے بہترین ہو کر بھی آخرکار مر ہی جائیں گے۔بالآخر جون نے 8 نومبر 2002ء میں اس دارِ فانی کو الوداع کہ کر دارِ بقا کو کوچ کر گئے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
اقبال حسین اقبال کے کالمز
-
ویلنٹائن ڈے سے انکار،حیا ڈے سے پیار
بدھ 16 فروری 2022
-
بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022ء
ہفتہ 5 فروری 2022
-
نسلِ نو کو منشیات سے کیسے دور رکھیں؟
جمعہ 28 جنوری 2022
-
ہاجرہ مسرور حقوق نسواں کی علمبردار
منگل 18 جنوری 2022
-
اُردو شاعری میں غزل کی اہمیت
ہفتہ 15 جنوری 2022
-
جون ایلیا ایک منفرد شاعر
منگل 14 دسمبر 2021
-
بانو قدسیہ اُردُو ادب کی ماں!
منگل 30 نومبر 2021
-
تعلیمی اداروں میں ثقافتی یلغار
پیر 22 نومبر 2021
اقبال حسین اقبال کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.