
منفی سوچ کو کیسے بدلیں؟
جمعہ 6 مارچ 2020

جاوید اقبال بھٹی
(جاری ہے)
اسی طرح ہر انسان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی خواہش ضرور ہوتی ہے ، جب اُس کی خواہش اُس کے مطابق پوری نہیں ہوتی تو اُس کے اندر منفی سوچ بھی جنم لیتی ہے اور وہ بات اپنے دل کو لگا لیتاہے ۔ہمارے ہاں لوگ ہمت و حوصلہ دینے کی بجائے لوگوں کی دل آزاری کرتے ہیں جس کی وجہ سے بھی کبھی منفی سوچ پیدا ہو جاتی ہے، ہمیں ہر کسی کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے تاکہ معاشرہ میں برائیاں جنم نہ لیں اور ایک مثبت سوچ پیدا ہو۔ایک منفی سوچ بہت سی برائیوں کا سبب بنتی ہے جیسا کہ کسی کے ساتھ ہمارا رشتہ یا تعلق ہوتا ہے وہ منفی سوچنے کی وجہ سے ختم ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح ایک بیوی یا شوہر کی سوچ منفی ہو تو وہ کبھی ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے بلکہ شک کرتے ہیں اور اکثر اوقات مضبوط رشتے شک کی بنیاد پر ختم ہو جایا کرتے ہیں یہ صرف ہماری سوچ پر ہی منحصر ہوتا ہے۔منفی سوچ کے بہت سے نقصانات ہیں جو کبھی کبھی ایسے واقعات و نقصانات کی وجہ بنتے ہیں کہ ان کی تلافی نا ممکن ہو جاتی ہے۔ ایک نیک اور اچھا صالح انسان اپنی ہمیشہ مثبت سوچ رکھتا ہے اور وہ زندگی کے تمام کام اچھی نیت و سوچ رکھ کر کرتا ہے اور ایسے لوگ پھر دوسروں کیلئے مثال بن جاتے ہیں۔ اس دنیا میں ہر وہ چیز ممکن ہے جس کی آپ خواہش رکھتے ہیں لیکن ہمیشہ اپنا رویہ، اخلاق ، کردار، مثبت سوچ اور اچھے کام ہی سے آپ اپنا نام بنا سکتے ہیں ، ایک اچھی اور کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں اور ایک اچھے انسان پر ہر کوئی اعتماد بھی کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اُس انسان کی ضرور مدد کرتے ہیں اور ہمیشہ انسان کو پھل اُس کی نیت کا ہی دیا جاتا ہے وہ وہ ہماری نیت اور اچھی سوچ پر ہی ملتا ہے ، جتنی ہماری سوچ مثبت ہو گی اور رویہ، اخلاق و کردار اچھا ہوگا اتنا ہی کام جلدی اور اچھے طریقے سے ہو گا۔ہمیں اپنی منفی سوچ کیسے تبدیل کرنی چاہیے۔ پہلی بات اس میں یہ آتی ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے اچھے رشتہ و تعلق کو پاک و صاف رکھیں، اپنے آپ کو ایسے کاموں میں مثلاً اچھی کتابیں پڑھنا، قرآن پاک کی تلاوت کرنا و نماز قائم کرنا، متعدد اسلامی کتابوں کا مطالعہ کرنا، اپنے ہر کام کو اچھے طریقے سے سر انجام دینا، اپنی نیت ہمیشہ خالص رکھنا، بلا کسی معاوضے کے دوسروں کی مدد کرنا، دوسروں کے دکھ و درد میں شریک ہونا ، کسی کی دل آزاری نہ کرنا، کسی پہ الزام و تہمت نہ لگانا، کسی کو بلا وجہ تنگ نہ کرنا، کسی کو نقصان نہ پہنچانا، اچھی اچھی نیتیں کرنا، ہمیشہ اچھے کام میں مصروف رہنا، ہمیشہ دوسروں کی اصلاح کرنا، اور اچھے کام کرنا، سیکھنا اور پھر دوسروں کو سیکھاناوغیرہ ، جب آپ ایسے تمام کام کریں گے تو خود بخود آپ کی نیت صاف ہو جائے گی اور سوچ مثبت ہو جائے گی ورنہ منفی سوچ اور غلط سوچ کے آدمی کا اس دنیا میں بھی کوئی کام اچھے طریقے سے سر انجام نہیں ہو پاتا اور آخرت میں بھی اُس کو رسوائی ملتی ہے۔ منفی سوچ چھوڑنے کیلئے دوسرا کام ہر بات کو سچ کہنا، کسی بات میں جھوٹ نہ بولنا ، حتا کہ مذاق میں بھی کسی کو جھوٹ نہ بولنا اس سے بھی آپ کی منفی سوچ ختم ہو سکتی ہے۔ تیسری بات اپنی تمام تر زندگی میں دین و دینا دونوں کو ساتھ لے کر چلنا اور ہمیشہ غریبوں کا سہارا بننا اور مدد کرنا، صدقہ و خیرات کرتے رہنا ، اس سے اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیوں کی توفیق دے گا اور منفی سوچ ختم کرئے گا۔اسی طرح اور بہت سی چیزیں ہیں جن کو منفی سوچ سے تبدیل کر کے مثبت سوچ میں تبدیل کر دیا جائے تو ہماری زندگی بہت ہی آسان ہو جائے اور تمام کام بہت جلدی اپنی منزل و مقصود تک پہنچ جائیں اللہ تعالیٰ ہم سبھ کو اچھی سوچ،اچھی نیت ، مثبت سوچ رکھنے ، ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنے ، جھوٹ سے بچنے، صدقہ و خیرات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
جاوید اقبال بھٹی کے کالمز
-
آج کل کا ہمارا معاشرہ ۔۔۔اور پرانا زمانہ
پیر 11 اکتوبر 2021
-
شوہر اور بیوی کا خوبصورت رشتہ
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
چاندنی رات کا دلکش منظر اور چاند سے باتیں
بدھ 6 اکتوبر 2021
-
تقدیر بدل جائے تو۔۔۔
منگل 5 اکتوبر 2021
-
کامیابی کیسے ممکن ہے ؟
بدھ 1 اپریل 2020
-
تقدیر بدل جائے تو۔۔۔
اتوار 29 مارچ 2020
-
انتظار۔۔۔
جمعہ 27 مارچ 2020
-
تنہائی
بدھ 25 مارچ 2020
جاوید اقبال بھٹی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.