
حقوق سے لاعلمی
جمعہ 12 جون 2020

جواد الحسن
حق کیلیے لڑنا جہاد ہے اور ویسے بھی دوسروں کے کندھوں پر بس جنازے جایا کرتے ہیں لیکن فکر انگیز بات یہ ہے کہ ہمیں جب اپنے حقوق کا علم ہی نہیں ہوگا تو کیسی حقوق کی جنگ اور کیسا حق کے لیے جہاد۔ ایک سرکاری ہسپتال میں ایک بوڑھے بابا جی کو شکایات بکس میں دس روپے کا نوٹ ڈالتے دیکھا تو میں نے بابا جی سے نوٹ ڈالنے کی وجہ پوچھی کہنے لگے "پتر چندہ دتا اے کسے غریب دے کام آوے گا" دراصل اس میں بابا جی کا کوئی قصور نہیں تھا کیونکہ وہ ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں حقوق سے آگاہی کوئی اہمیت کی حامل نہیں ہے ۔ہم دوستوں کی محافل،شادی کی تقریبات یا چائے کے ڈھابوں پر بیٹھ کر قانون کے عمل درآمد نہ ہونے کا رونا رونے کو فرض عین اور ایک دوسرے کو حقوق سے آگاہ کرنے کو گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں۔
(جاری ہے)
ہمیں پتہ ہی نہیں ہے کہ ہمارے حقوق کیا ہیں؟ ہمیں بنیادی حقوق کا علم ہو تو زیادہ تر دیہات میں بل ڈسٹری بیوٹر گھر گھر بل تقسیم کرنے کی بجائے مساجد میں بل رکھ کر نہ جائے۔
اگر ہمیں حقوق کا علم ہو تو واپڈا کے ملازم بل ادا نہ کرنے پر کنکشن کاٹتے وقت بجلی کے میٹر کو ساتھ نہ لے جائیں کیونکہ وہ تو کنزیومر کی ملکیت ہے۔لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کنزیومر کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے۔ اگر ہمیں حقوق کا علم ہو تو ایس ایچ او صاحب ایف- آئی -آر کاٹنے سے انکار نہ کریں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ بصورت انکار سائلین "اندراج مقدمہ ضابطہ فوجداری" کے تحت سیشن جج کے پاس پیش ہو سکتے ہیں جہاں انصاف سے بڑا کوئی تھانے دار نہیں ہے۔ اگر ہمیں علم ہو کہ پولیس نامزد شخص کے علاوہ کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی تو کسی بھائی ،باپ ،بیٹے یا کسی ماں بہن کی حرمت پامال نہ ہو۔ اگر ہمیں حقوق کا علم ہو تو ہمارے سرکاری ملازمین بینکوں میں پینشن یا تنخواہ لینے کے عوض بنک سٹاف کی جھڑکیاں نہ سنیں اور انگریزی پتلون پہنے ملازمین جو انکی خدمت کے لیے وہاں بٹھائے گئے ان پر رعب نہ جمائیں۔ سچ پوچھیے اگر تو ہم نے محض حقوق نہ ملنے کا رونا ہی رونا ہے اور سرکاری دفاتر میں لگے شکایات بکس خالی سجاوٹ کے لیے پڑے رہنے ہیں تو پھر وہ باباجی ہم سے کہیں بہتر ہیں ۔کیونکہ وہ اس بکس کو کسی کام تو لا رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور اسے عقل سے نوازکر ذمہ داری سونپی ہے ۔ آپ جن حقوق سے واقف ہیں یا آگاہ ہیں ان کو دوسروں تک بھی پہنچائیں اور اصلاح معاشرہ کے مجاہد بن جائیں۔"ہر شخص سر پر کفن باندھ کر نکلے
حق کے لیے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی"
حق کے لیے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی"
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.