
تعلیم کے تین سی اور ہمارے اساتذہ
بدھ 30 دسمبر 2020

خالد فاروق
(جاری ہے)
رات کاٹی خدا خدا کرکے
خیر بات ہورہی تھی ٹیچر کی تو بچوں کی بات رہی ایک طرف ہم اب یونیورسٹی لیول پے بھی ان اساتذہ کو پسند کرتے ہیں جو کلاس میں دوستانہ ماحول رکھیں، پڑھائیں بھی اور سبق سے ہٹ کر بھی گفتگو کریں۔ یونیورسٹی لیول کے تقریبا تمام اساتذہ یہ جانتے ہیں کہ پڑھانا کیسے ہیں مگر چھوٹے لیول پر مجھے بعض اساتذہ کے طریقہ کار پر ترس آتا تھا۔ مثلا جب استاد نے گپ شپ یا آنکھ لگانی ہوتی تو ہمیں ایک ہی لائن کو سینکڑوں دفعہ لکھنے کا کہہ دیتے۔
تعلیم کی جو جدید تعریف کی جا رہی ہے وہ 3Cs ہے۔
پہلا سی (C) Confidence ہے۔
دوسرا سی(C) Creativity ہے۔
اور تیسرا سی (C) Character ہے۔
ہمارے تعلیمی اداروں میں بجائے ان چیزوں کو پروان چڑھانے کے الٹا برباد کیا جاتا ہے۔ آج ہماری خصوصاً میرے confidence کی حالت یہ ہے کہ یونیورسٹی لیول پہ آکر بھی سٹیج پہ کچھ بولنا پڑے تو آواز اور ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ Creativity کی حالت یہ ہے کہ ہم آج کوئی ایسا آئیڈیا یا ایجاد سامنے نہیں لا پا رہے جو دنیا کے لئے مفید ہو اور رہی بات character کی تو اس کی تو بات ہی نہ کریں۔ یہاں ہم سب کا کریکٹر ڈھیلا ہے۔ میرا ایک کلاس فیلو تھا وہ کہتا تھا کہ میں جب افسر بنوں گا تو خوب مال بناؤں گا۔ یہ تو سوچ ہے ہماری۔ کہتے ہیں کردار دو طرح سے بہتر ہو سکتا ہے۔ یا تو آپ کسی ایسے کو رول ماڈل بنائیں جو اخلاق کے لحاظ سے بہتر ہو اور اپنے آپ کو اس کے رنگ میں رنگتے ہوئے برائیوں اور غلطیوں سے دور ہوتے جاؤ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کا سسٹم اتنا طاقتور ہو کہ آپ اس کے ڈر سے کوئی غلط کام نہ کریں۔ جب آپ کو پتہ ہوگا کہ اگر آپ نے کوئی غلط کام کیا تو ملک کا وزیراعظم بھی آپ کو سزا سے نہیں بچا سکے گا تو آپ کچھ بھی غلط کرنے سے پہلے سوچیں گے۔ لیکن بڑے افسوس کے ساتھ اعتراف کرنا پڑتا ہے ہمارے تعلیمی اداروں میں موجود اساتذہ کا فرض نبھانے والے لوگ شاید خود بھی معاشرے کے کارآمد افراد نہیں ہیں تو وہ معاشرے کے لیے کارآمد انسان کیسے پیدا کر سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خالد فاروق کے کالمز
-
رومن اردو ایک محبوب قاتل
منگل 15 فروری 2022
-
1971 کی جنگ اور آبدوز ہنگور
جمعرات 9 دسمبر 2021
-
میری خراب ہینڈ رائٹنگ پر تنقید
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
میں نے ایف ایس سی کے بعد جینا شروع کیا
جمعہ 22 اکتوبر 2021
-
ایک دوست کی چھٹیوں کی سرگزشت
جمعہ 8 اکتوبر 2021
-
آپریشن دوارکا: پاک بحریہ کے عزم، ہمت اور حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت
پیر 6 ستمبر 2021
-
پاک بحریہ کی وطن عزیز کیلئے کثیر الجہتی خدمات
ہفتہ 14 اگست 2021
-
حسن طلال ٹوانہ
پیر 31 مئی 2021
خالد فاروق کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.