تیر و ترکش
منگل 23 جولائی 2019

خامہ بدست کے قلم سے
#ٹرمپ کشمیر پر پاکستانی دھنیں گنگنا رہے ہیں، بھارتی میڈیا کا واویلا
قدرت نے طالبان کے ہاتھوں افغانستان میں باجا جو بجوادیا ہے صاحب بہادر کا۔
#پاکستان میں میڈیا پر کوئی پابندی نہیں، عمران خان کا امریکا میں خطاب
یہ بھلا کون سے پاکستان کی بات کررہے تھے خان صاحب امریکا میں؟!
#وزیراعظم کا خطاب عالمِ اسلام کے راہنما کا نہیں پارٹی چیئرمین کا تھا، سراج الحق
سامنے کرسیوں پر امریکا بھر سے آئے ہوئے قادیانی بیٹھے ہوں تو عالمِ اسلام کے رہنما کا خطاب کیسے ہوسکتا تھا سراج بھائی!
#پہلی اسمبلی ہے جو”ڈیزل“کے بغیر چل رہی ہے، وزیراعظم عمران خان
اور دیکھ لیں پھر کتنی بری چل رہی ہے یہ اسمبلی!
#عوام احتجاج کی سیاست سے لاتعلق ہیں، میاں اسلم اقبال وزیراطلاعات پنجاب
کچھ خیال کریں میاں صاحب، آپ سے پہلے صمصام بخاری اور فیاض الحسن چوہان بھی اس طرح کی اطلاعات پھیلاتے پھیلاتے وزارتِ اطلاعات سے رخصت ہوچکے ہیں۔
#ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کم ازکم 20 جھوٹ بولے۔
اب یہ پتا کب چلے گا کہ موصوف نے ہمارے وزیراعظم سے کتنے جھوٹ بولے۔
#وکلاء کی عزت بحال کرانے کے لیے تحریک چلانے کی ضرورت ہے، چیف جسٹس
تحریکوں کی وجہ سے ہی تو منہ پھٹ اور ہتھ چھٹ ہوئے ہیں وکلاء صاحبان!
#فیصل آباد: سابق گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کے قافلے میں جیب کٹوا بیٹھے۔
چھوٹے بھائی اسد عمر اپنی وزارت کٹوا بیٹھے، اب بڑے بھائی کی جیب کٹ گئی، دونوں کو لگتا ہے سیاست راس نہیں۔
#ہم ڈٹ گئے تو حکمران بہہ جائیں گے، مصطفی کمال کا جلسے سے خطاب
یہ تو ”اب کے مار‘ ‘والی بات ہوئی کمال بھائی!
#حکومت کسی قسم کے بیرونی دباوٴ کا شکار نہ ہو، عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت
ماضی گواہ ہے بیرونی سے زیادہ اندرونی دباوٴ کا شکار ہوا کرتی ہیں اپنی حکومتیں۔
#نوازشریف تحریری طور پر پانچ روپے دینے کو تیار نہیں، شیخ رشید
یعنی میاں صاحب نے صاف جواب دے دیا کہ کرلو جو کرنا ہے۔
#نیا پاکستان صرف ہم بنا سکتے ہیں، شاہ محمود قریشی
اوہو! آپ جناب؟ سب سے پہلے نوازشریف کے صوبائی وزیر بنے اور ابا ضیاء الحق صاحب کے گورنر پنجاب اور پھر آپ پیپلزپارٹی کے وفاقی وزیر اور اب تحریکِ انصاف میں شامل ہونے سے پہلے جاتی امراء جاکر میاں صاحب سے مل کر آئے، ظاہر ہے پرانے پاکستان کے بہترین اور آبائی کاری گر ہیں آپ!
#فاٹا الیکشن میں مذہبی جماعتیں ووٹ تقسیم ہونے کی وجہ سے ناکام۔
گویا اپنا اپنا ووٹ لے کر ناکام ہونے والوں کو تقسیم کرنے والے کامیاب ہوگئے۔
#وفاقی کابینہ، سابق حکمرانوں کی خرچ کردہ رقم وصول کرنے کا فیصلہ۔
نہ کرنے والے کاموں کے فیصلوں میں ایک اور اضافہ!
#گھوٹکی این اے 205 ضمنی انتخاب، اصل مقابلہ سگے ماموں بھانجے کے مابین۔
اقتدار کا اصل کھیل کھیلتے ہی ماموں بھانجے، چچا بھتیجے وغیرہ ہیں۔
#کراچی بڑی منڈی ہے، عالمی برادری فائدہ اٹھائے، وسیم اختر میئر کراچی
بس کریں، پہلے ہی بہت فائدہ اٹھالیا ہے عالمی برادری نے اس بڑی منڈی کا۔
#پنجاب: گیارہ ماہ میں تیسرا وزیر اطلاعات۔
افواہوں کو اطلاعات بنائیں گے تو تبدیلیاں تو ہوں گی وزیروں کی۔
#آیندہ انتخابات اپنے نام وپرچم اور نشان پر لڑیں گے، لیاقت بلوچ
فاٹا میں ہونے والا تجربہ کیسا رہا اپنے نام وپرچم اور نشان کا؟!
#عوام کو ریلیف دینے کے لیے مفاہمت بہترین آپشن ہے، نثارکھوڑو
کیا حسن طلب ہے کھوڑو صاحب!
#جو لوگ عمران خان کو لائے وہ بھی پریشان ہیں، امیر جماعت اسلامی
یہ آپ کا خیال ہوسکتا ہے۔
#ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، اختر جان مینگل
ایک دن یہ بات آپ مولانا فضل الرحمن کے گھر جاکر کہتے ہیں اور دوسرے دن جانگیرترین کو اپنے گھر بلاکر یہ بیان دیتے ہیں۔
#10 نئی ٹرینوں میں سے 7 خسارے کا شکار، شیڈول درہم برہم، حادثات معمول کی بات، عملہ درست معلومات نہیں دیتا، انکوائری نمبر بھی نہیں ملتا۔
اور شیخ رشید صاحب کو اپوزیشن کے لتے لینے سے فرصت نہیں ملتی۔
#امریکا نے دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ایران
چلیں آپ کو تو ہیرو بننے کا بھرپور موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.