تیر و ترکش
اتوار 7 مارچ 2021

خامہ بدست کے قلم سے
#سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا لوٹوں سے استقبال۔
اور قومی اسمبلی والوں سے چیئرمین تحریک انصاف نے اعتماد کا ووٹ مانگا۔
#میرے پاس چھانگامانگا تو نہیں، مری لے جا سکتا ہوں، وزیراعظم کا حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان سے خطاب
چھانگامانگا تو صوبائی حکمران لے جایا کرتے ہیں، مرکز والے مری اور سوات لے جاتے ہیں، چاہے پوچھ لیں چودھری پرویزالٰہی اور شاہ محمود قریشی صاحب سے۔
#اللہ کو ظلم اورتکبر پسند نہیں، رانا ثناء اللہ خاں
حکمرانی کے دنوں میں اللہ کی اس ناپسندیدگی کا خیال کسی کو نہیں آتا۔
#کشمیر سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکا
لڑاوٴ اور حکومت کرو والی پالیسی ہے ناں آپ کی!
#انصاف کی فراہمی کے لیے وفاقی محتسب کردار ادا کرے، صدرِ مملکت
اس کام کے لیے ووٹ اور اقتدار تو آپ نے لیا ہے حضور!
#حفیظ شیخ کی ہار وزیراعظم پر عدم اعتماد نہیں، اسد قیصر
کوئی حد ہے آخر…!
#گیلانی کی جیت پر قیادت اور تمام پارٹی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عبدالرحمن ملک
اس مبارکباد کے ذریعے ملک صاحب کہہ رہے ہیں ہمیں بھی یاد رکھا جائے۔
#رانا ثناء اللہ کے بینک اکاوٴنٹ بحال، حمزہ شہباز 20 ماہ بعد ضمانت پر رہا، سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق کرایا جائے، سپریم کورٹ کا حکم، گیلانی کی جیت۔
کیا ہوائیں فضائیں بدلنے والی ہیں؟
#شہریار آفریدی نے دستخط کرکے ووٹ ضائع کردیا۔
لگتا ہے آفریدی صاحب کو رانا ثناء اللہ کی بددعا لگی ہے۔
#پانچ ووٹوں سے جیت بہت کم ہے گیلانی کو 20 ووٹوں سے جیتنا چاہیے تھا، زرداری
بیس ووٹوں سے جیت کی یقین دہانی کسی پاپڑ والے یا فالودے والے نے تو نہیں کرائی تھی آپ کو؟
#ہمیں خود اپنے اعمال ٹھیک کرنا ہوں گے، چودھری شجاعت حسین
مردِ دانا کی بات پر مگر کان دھرتا کون ہے!
#وزیراعظم پی ٹی آئی سے کالی بھیڑوں کو نکالیں، جی ڈی اے راہنماوٴں کا مطالبہ
سفید بھیڑوں کا انتظام کردیں پہلے آپ!
#ایم کیو ایم نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا۔
ملے نہ ملے مانگنے میں کیا حرج ہے!
#مہنگائی کا مسلسل ساتواں ہفتہ، دال، چینی، آلو، پیاز، مرغی، انڈوں، صابن اور چاول سمیت 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، افراط زر کی شرح 14.95 تک جا پہنچی، ادارہ شماریات
اشرافیہ ساری سینیٹ الیکشن میں مشغول ہے عوام تبدیلی کا گنا چوس رہے ہیں۔
#عمران خان ازخود اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم، پہلے میاں نوازشریف جنہوں نے 1993ء میں سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد اعتماد کا ووٹ رضاکارانہ طور پر لیا تھا۔
لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ میاں صاحب پھر بھی مدت پوری نہ کرسکے تھے، کاکڑ فارمولا بروئے کار آنے کی وجہ سے۔
#اسپیکر سندھ اسمبلی 2 مارچ کو ہونے والی ہنگامہ آرائی پر برہم۔
اسپیکر صاحب نے یہ برہمی دکھانے میں تین دن لگا دیے۔
#خدانخواستہ کوئی اوپر نیچے ہوگیا تو اپوزیشن کے لیے بھی کچھ نہیں بچے گا، شیخ رشید احمد
پنجابی میں کہتے ہیں: روندی یاراں نوں لے لے ناں بھراواں دا
#سید یوسف رضاگیلانی نے حفیظ شیخ کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔
ثابت ہوا گیلانی سائیں گیلی جگہ پر پاوٴں نہیں رکھتے۔
#ہمیں کام کرنے دیں، کیچڑ نہ اچھالیں، شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے، وزیراعظم اور حکومتی ارکان کے بیانات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل۔
لگتا ہے اداروں والا ایک صفحہ پھڑپھڑانے لگا ہے۔
#دنیا نے سینیٹ انتخابات میں خریدوفروخت کی ویڈیوز دیکھیں اور آڈیوز سنیں، ڈاکٹر شہباز گل
لالہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ بکنے والوں کو پارٹی میں شامل کیوں کرتے ہو۔
#مضبوط اتحاد نے حکومتی صفوں میں دراڑیں ڈال دیں، بلاول بھٹو زرداری
دعائیں دیں اتحاد کے سربراہ کو جس نے بیماروں، کمزوروں، ضعیفوں کو مضبوط کردیا۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.