تیر و ترکش
پیر 29 مارچ 2021

خامہ بدست کے قلم سے
#26 مارچ، پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر۔
پہلے لانگ مارچ، پھر مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی، پھر بھی 26مارچ کی حشرسامانیاں کم نہ ہوسکیں۔
#پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لا سکتے ہیں، قمرزمان کائرہ
کائرہ صاحب بھی ناں بس آپا فردوس بنتے جارہے ہیں۔
#عید کے بعد تازہ دم ہوکر اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا فضل الرحمن
پھر بڑی عید اور محرم کے نام پر اگلی تاریخ دے کر چلے جائیں گے۔
#امریکی سفیر کی حمزہ شہبازشریف سے ملاقات پر حیرت ہوئی، وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی
ڈریں اس وقت سے جب ایسی ملاقاتیں آپ کے لیے پریشانی کا سبب ہوں گی۔
# آصف زرداری اور نوازشریف سے بات کرکے مولانا فضل الرحمن درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ
شاعر نے کہا تھا #
یعنی اب ن لیگ مولانا کو آگاہی دے گی!
#پی ڈی ایم کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کریں، بلاول کی پی پی پی راہنماوٴں کو ہدایت
کیونکہ اب اقدام کا وقت ہے۔
#اسلام آباد ہائی کورٹ، گیلانی کی درخواست مسترد، سنجرانی چیئرمین سینیٹ برقرار۔
اس کے ساتھ یہ خبر ملاکر پڑھیں، زرداری فضل الرحمن رابطہ، معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق۔
#چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، چیئرمین کی مدت چار سے کم کرکے دو برس کردی جائے گی، آرڈیننس کی منظوری
اور وزیراعظم کے لیے پانچ برس کی مدت بھی کم ہے بقول کپتان۔
#بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا سے ان کی اور ایمل ولی سے اسفندیار ولی کی خیریت دریافت کی۔
پنجابی میں کہتے ہیں: ہن آرام اے
#لوٹوں اور نوٹوں نے سیاسی نظام بوسیدہ کردیا، سراج الحق
اور یہ محض ایک اتفاق ہے کہ لالہ کے اس بیان کی اشاعت کے دن جماعت کے سینیٹر مشتاق احمد کی حمایت سے گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے۔
#تمام صوبوں میں بلدیاتی نظام بحال کیا جائے، مصطفی کمال
کیا حسن طلب ہے!
#کورونا وبا میں پاکستان کی پالیسیاں بہتر رہیں، آئی ایم ایف
آپ کی نظر میں!
#سوال یہ ہے کہ ڈسکہ میں پولنگ کے دن کون اور کیوں مسائل پیدا کرتا رہا، سپریم کورٹ کا سوال
اتنے طاقتور سوال کا جواب کون دے سکتا ہے جناب!
#ادارے بلائیں تو جلوس لے کر جانا ناقابل قبول، وزیراعظم
ہاں! نہ بلائیں تو پھر جلوس لے کر اداروں پر چڑھائی بھی کرسکتے ہیں اور دھرنا وغیرہ بھی دے سکتے ہیں۔
#نیب نے کورونا صورت حال کے باعث مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی، نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
واہ کورونا تیرے کرشمے!
#بیگم صفدر نے ضمانت کرواکر بزدلی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان
اور نیب نے پیشی ملتوی کرکے غالباً ”حکمت“ وغیرہ کا ثبوت دیا ہے ناں!
#طے ہوچکا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، پی پی فیصلوں کا احترام کرے، مولانا فضل الرحمن کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
اس فون کے اگلے دن پی پی نے اس طے شدہ فیصلے کو تہہ کرکے گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوالیا، کر لو جو کرنا ہے۔
#پولیس میں کالی بھیڑیں ہیں، آئی جی سندھ مستعفی ہوں، حلیم عادل شیخ
سیاست کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے بھلا کسے مستعفی ہونا چاہیے۔
#مریم کی پیشی ملتوی کرنے کا جواب نیب ہی دے سکتا ہے، شبلی فراز
لگتا ہے کسی نے نیب کو بھی جواب ہی دے دیا ہے اس معاملے میں۔

(جاری ہے)
# آصف زرداری اور نوازشریف سے بات کرکے مولانا فضل الرحمن درمیانی راستہ نکالنا چاہتے ہیں، رانا ثناء اللہ
شاعر نے کہا تھا #
میری سادگی دیکھ میں کیا چاہتا ہوں
#بلاول کا بیان، ن لیگ مولانا فضل الرحمن کوصورت حال سے آگاہ کرے گی۔یعنی اب ن لیگ مولانا کو آگاہی دے گی!
#پی ڈی ایم کے حوالے سے تلخ تبصروں سے گریز کریں، بلاول کی پی پی پی راہنماوٴں کو ہدایت
کیونکہ اب اقدام کا وقت ہے۔
#اسلام آباد ہائی کورٹ، گیلانی کی درخواست مسترد، سنجرانی چیئرمین سینیٹ برقرار۔
اس کے ساتھ یہ خبر ملاکر پڑھیں، زرداری فضل الرحمن رابطہ، معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق۔
#چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، چیئرمین کی مدت چار سے کم کرکے دو برس کردی جائے گی، آرڈیننس کی منظوری
اور وزیراعظم کے لیے پانچ برس کی مدت بھی کم ہے بقول کپتان۔
#بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمن اور ایمل ولی خان سے ٹیلی فونک رابطہ، مولانا سے ان کی اور ایمل ولی سے اسفندیار ولی کی خیریت دریافت کی۔
پنجابی میں کہتے ہیں: ہن آرام اے
#لوٹوں اور نوٹوں نے سیاسی نظام بوسیدہ کردیا، سراج الحق
اور یہ محض ایک اتفاق ہے کہ لالہ کے اس بیان کی اشاعت کے دن جماعت کے سینیٹر مشتاق احمد کی حمایت سے گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بن گئے۔
#تمام صوبوں میں بلدیاتی نظام بحال کیا جائے، مصطفی کمال
کیا حسن طلب ہے!
#کورونا وبا میں پاکستان کی پالیسیاں بہتر رہیں، آئی ایم ایف
آپ کی نظر میں!
#سوال یہ ہے کہ ڈسکہ میں پولنگ کے دن کون اور کیوں مسائل پیدا کرتا رہا، سپریم کورٹ کا سوال
اتنے طاقتور سوال کا جواب کون دے سکتا ہے جناب!
#ادارے بلائیں تو جلوس لے کر جانا ناقابل قبول، وزیراعظم
ہاں! نہ بلائیں تو پھر جلوس لے کر اداروں پر چڑھائی بھی کرسکتے ہیں اور دھرنا وغیرہ بھی دے سکتے ہیں۔
#نیب نے کورونا صورت حال کے باعث مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی، نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
واہ کورونا تیرے کرشمے!
#بیگم صفدر نے ضمانت کرواکر بزدلی کا ثبوت دیا، فیاض الحسن چوہان
اور نیب نے پیشی ملتوی کرکے غالباً ”حکمت“ وغیرہ کا ثبوت دیا ہے ناں!
#طے ہوچکا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، پی پی فیصلوں کا احترام کرے، مولانا فضل الرحمن کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
اس فون کے اگلے دن پی پی نے اس طے شدہ فیصلے کو تہہ کرکے گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف بنوالیا، کر لو جو کرنا ہے۔
#پولیس میں کالی بھیڑیں ہیں، آئی جی سندھ مستعفی ہوں، حلیم عادل شیخ
سیاست کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے بھلا کسے مستعفی ہونا چاہیے۔
#مریم کی پیشی ملتوی کرنے کا جواب نیب ہی دے سکتا ہے، شبلی فراز
لگتا ہے کسی نے نیب کو بھی جواب ہی دے دیا ہے اس معاملے میں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.