تیر و ترکش
بدھ 17 فروری 2021

خامہ بدست کے قلم سے
#حکومتی ہتھکنڈے ناکام بنائیں گے، سربراہ پی ڈی ایم
اور اپنے اتحادیوں کے ہتھکنڈوں کا کیا کریں گے؟
#الیکشن اوپن ہو یا سکریٹ بِکنے والے تو بِکیں گے، شیخ رشید احمد
آپ شاید ”بِکنے“ اور ”بِکیں“ کے اوپر زبر لگانا چاہتے تھے۔
#وزیر داخلہ تیار ہوجائیں ہم پنڈی آ رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
چودھری شیر علی سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ اپنے آپ کو عزت سے ”ہم“ کررہے ہیں رانا صاحب!
#سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کا پلہ پھر بھاری ہونے کا امکان۔
پلہ جتنا مرضی بھاری ہوجائے فی الحال اپوزیشن کو اپوزیشن ہی رہنا ہے۔
#دینی قیادت کو حکومت سے لڑوانے والے کامیاب نہیں ہوں گے، وزیر مذہبی امور
شاید دینی قیادت کو آپس میں لڑوانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
#مدارس اپنی خودمختاری پر سمجھوتا نہیں کریں گے، مولانا امجد خان
کیوں، یہ کام کسی اور کے ذمے لگا ہے؟
#آج قوم جتنی مایوس ہے، اتنی کبھی نہ تھی، مصطفی کمال
پاک سرزمین پارٹی کا نام اب آپ نے قوم رکھ لیا ہے؟
#شریف خاندان کی ڈرامے بازی قوم نے دیکھ لی، فیاض الحسن چوہان
اب آپ کی باری ہے!
#ووٹ خریدنے کی آوازیں آرہی ہیں، وزیر خارجہ
آپ کو صرف آوازیں آرہی ہیں؟ لوگوں نے تو ویڈیو چلا دی ہے۔
#پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، یوسف رضا گیلانی
لہٰذا جیتنے کے امکانات زیادہ نہیں۔
#عوام برے وقت میں متحدہ کے ساتھ کھڑے رہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اور متحدہ نے اپنا اچھا وقت کبھی عوام کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔
#لانگ مارچ سے حکومت نہیں گئی تو تحریک جاری رہے گی، مولانا فضل الرحمن
لو جی! تحریک جاری رہے گی اگلے ڈھائی برس تک۔
#بھارت کو بزور بازو کشمیر سے نکال باہر کیا جائے، پروفیسر ساجد میر
یہ فرمائش آپ نے کبھی میاں صاحب سے کیوں نہیں کی؟
#آٹے چینی کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
ابھی بجلی کے بل آنے ہیں۔
#عوام کو ریلیف کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم
ابھی تو عوام کو تکلیف دینے کے لیے تمام حدیں پار کی جارہی ہیں۔
#پی ڈی ایم سرکاری ملازمین کو ورغلانے میں ناکام ہوگئی، وفاقی وزیر داخلہ
اور حکومت کامیاب ہوگئی!
#لانگ مارچ، نوازشریف کی مولانا فضل الرحمن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
زور کس پر ہوا؟ ”مکمل تعاون“ پر۔
#سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کا پیسا پارٹی قیادت تک پہنچتا ہے، عمران خان
اسے تجربہ کہیں گے یا مشاہدہ؟
#حالات کو بہتری کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں، چودھری پرویز الٰہی
کیا کامل علی آغا کو سینیٹ میں کامیابی کی یقین دہانی کے بعد مونس الٰہی کو وزارت بھی ملنے والی ہے؟
#سینیٹ ٹکٹ کے لیے مولانا حامد الحق سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، سید یوسف شاہ
خاطر جمع رکھیں کسی نے کرنا بھی نہیں۔
#ماضی میں غلط منصوبہ بندی سے فنڈ ضائع کیا گیا، وزیرا علیٰ بلوچستان
اب یہی کام صحیح منصوبہ بندی سے کیا جارہا ہے؟
#اقتدار سے محرومی نے اپوزیشن کو ذہنی مفلوج بنا دیاہے، شبلی فراز
اقتدار چیز ہی ایسی ہے، کوئی اس کی محرومی سے ذہنی مفلوج ہوجاتا ہے اور کوئی دستیابی سے۔
#جسٹس فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق مقدمات کی سماعت نہ کریں، چیف جسٹس
اور جسٹس (ر) عظمت سعید بھلے براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ بن جائیں۔
#الزامات بے بنیاد ،سیاست سے تعلق ہے نہ بیک ڈور رابطے، ترجمان پاک فوج
آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں!

(جاری ہے)
#ان ہاوٴس تبدیلی یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر بننے پر منحصر، تجزیہ کار
اس کا مطلب ان ہاوٴس تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.