تیر و ترکش
اتوار 21 فروری 2021

خامہ بدست کے قلم سے
#ایران جوہری پروگرام پر نظرثانی کے لیے تیار، امریکا بھی بات چیت پر آمادہ۔
دونوں طرف ہے آگ برابر لگی ہوئی۔
#سینیٹ الیکشن، پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد، یوسف رضاگیلانی کے منظور۔
فرق صاف ظاہر ہے۔
#کوئی چور دروازے سے نیازی کو اکثریت نہ دلوائے، بلاول بھٹو زرداری
ہاں! ابوکے ساتھ رابطہ کرلیا جائے تو وہ یہی کام بڑے اور کھلے دروازے سے کروا دیں گے۔
#بلاول کی قیادت میں پیپلزپارٹی کامیابیوں کی تاریخ رقم کرے گی، آصف زرداری
زور کس پر ہوا، ”رقم“ پر۔
#عمران خان کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا، مریم نواز
بڑے میاں صاحب کے گھر آنے کا وقت کب آئے گا؟
#وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے شفاف نظام بنائیں گے، وفاقی وزیر خزانہ
ڈھائی برس تک غیرشفاف نظام کے تحت وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم کا اعتراف سمجھا جائے آپ کا یہ بیان؟
#سیاسی تصفیہ افغان تنازع کا واحد حل ہے، عمران خان
یقین کریں پاکستانی تنازعات کا بھی یہی حل ہے۔
#عوامی نمایندے شفاف طریقے سے نہ آئیں تو مسائل حل نہیں ہوتے، شبلی فراز
لو جی! پتا چل گیا کہ پاکستانیوں کے مسائل حل کیوں نہیں ہورہے۔
#پورے ملک کی اخلاقیات تباہ کردی گئیں، میں نے تربیت کرنی ہے، وزیراعظم
سبحان اللہ!
#ٹیلی فونک رابطے، گیلانی کی فتح کے لیے نواز زرداری اور مولانا کا اتفاق۔
اس اتفاق میں برکت پڑنے کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔
#2030ء تک سستی بجلی دستیاب ہوگی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان
اس وقت کی حکومتی پارٹی میں شامل ہوکر آپ سابقہ حکومتوں پر الزام تراشی تو نہیں کریں گے؟
#حلقہ این اے 75 ضمنی انتخابی نتائج روک لیے گئے۔
”سسٹم“ چلانے کے لیے روکے گئے ہوں گے یہ نتائج۔
#لانگ مارچ، ہر جماعت اپنے کارکنوں کا خرچ خود اٹھائے گی، پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کا فیصلہ
اس فیصلے سے پیپلزپارٹی کا خرچ بچ جائے گا اور جے یو آئی …… چلیں چھوڑیں کوئی اور بات کریں!
#لاپتا افراد کا معاملہ، اقتدار میں آکر قانون سازی کریں گے، اپوزیشن
دو دو مرتبہ اقتدار میں رہنے والے اپوزیشن رہنماوٴں کا بیان ہے یہ۔
#یوٹیلیٹی اسٹورز کے ویئرہاوٴسز کے پاس چینی کا اسٹاک ختم۔
یہ تو ہونا ہی ہے، جہانگیرترین حفیظ شیخ کو سینیٹر بنوانے جو نکل کھڑے ہوئے۔
#پی ڈی ایم کے تمام قافلے ایک ساتھ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔
اچھا ہے اس طرح پی ڈی ایم کی یک رکنی جماعتوں کی عزت رہ جائے گی۔
#آئی جیز پولیس افسروں کی ڈگریاں تصدیق کرائیں، سپریم کورٹ
اور آئی جیز کی ڈگریوں کے متعلق کیا حکم ہے جناب!
#سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑبلامقابلہ سینیٹر منتخب۔
لندن جاکر بڑے میاں صاحب کو ”سمجھانے بجھانے“ کا نقد انعام اور چھوٹے میاں صاحب کے تاحال قابل قبول ہونے کا اشارہ۔
#افسوس پی پی اور ن لیگ معاہدے سے پھر گئیں، چیف جسٹس
اس طرح کے معاہدے پھرنے کے لیے ہی کیے جاتے ہیں حضور!
#ہزاروں امریکی فوجیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار۔
ان کو ویکسین اور کورونا کی حقیقت کا پتا ہوگا ناں!
#نوکری نہیں مل رہی، کاروبار مشکل، چودھری شجاعت حسین
آپ مونس الٰہی کی بجائے کامل علی آغا سے ملا کریں آج کل!
#کوئی شک نہیں عوام مہنگائی سے پریشان ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
آپ کا کام صرف اطلاع دینا ہی ہے ناں؟
#مخالف امیدوار کی نااہلی کے لیے کافی مواد موجود تھا لیکن اپنے وکیل کو ان کے کاغذات نامزدگی چیلنج کرنے سے روک دیا، یوسف رضاگیلانی
یہ مخالف امیدوار اس نااہلی کے مواد کے ساتھ آپ کی کابینہ میں وزیر بھی تو رہے ہیں ناں!
#آئی ایم ایف شرائط تسلیم، قرض پروگرام بحال۔
اب بتا!
#سارا نظام برباد کردیا کسی کا کام کرنے کو دل نہیں کرتا، لاہور ہائی کورٹ
کام آتا ہو تو دل بھی کرتا ہے کرنے کو جناب!
#بھارتی کسانوں کی ریل روکو مہم کامیاب۔
پاکستانی کسانوں کو تو شاید جہاز روکو مہم شروع کرنا پڑے گی۔
#ڈھائی سال میں آٹا 10، چینی 38، گھی 100، چاول 14، دودھ 19 اور گڑ کی قیمت میں 45 روپے فی کلو اضافہ، انڈے 50 روپے درجن بڑھے۔ پٹرولیم مصنوعات مہینے میں 3 بار بڑھائی گئیں۔
اور وزیراعظم کا فرمان ہے کہ معیشت کی سمت درست کرلی۔

(جاری ہے)

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
خامہ بدست کے قلم سے کے کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.