تو جھوم

پیر 31 جنوری 2022

Kiran Samad

کرن صمد

انسان بہت ناشکرا ہے جب کہ اللہ تعالی کا فضل وکرم دائمی ہے۔انسان عارضی چیزوں کے پیچھے بھاگتا ہے جب کہ اللہ اسے بہترین عطا کرتا ہے۔انسان پہاڑوں کی چوٹیاں تو سر کر چکا ہے مگر ذہن کے دریچوں پر پڑے پردے ہٹانے سے قاصر ہے۔ ہم یہ سوچتے ہیں کہ کب ملے گا؟ کیسے ملے گا ؟کہاں سے ملے گا؟ پھر جب کوئی جواب نہیں پاتے تو نا امید ہو جاتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ اس میں کوئی مصلحت ہے ۔

ہماری عقل کم ہے ۔کہاں سے آئے گا ؟کب آئے گا؟ کتنا آئے گا ؟ یہ سب تو اللہ تعالی کے کام ہیں انسان کا کام تو محض توکل ہے۔میں اگر اپنی بات کروں تو جب میں گریجویشن میں تھی تو مجھے ماسٹرز کرنے کی جستجو تھی۔ پھر جب ماسٹرز کر لیا تو اچھی نوکری کی چاہ تھی جب نوکری ملی تو وہ من پسند نہ تھی۔

(جاری ہے)

یہ وہ نوکری تھی جو میں کرنا نہیں چاہتی تھی اور من پسند نوکری کے انتظار میں ایک سال سے بے روزگار تھی۔

میں ہمیشہ دفتر میں یہ سوچتی تھی کہ کاش مجھے کوئی اس سے بھی اچھی نوکری ملی ہوتی ۔ یہ وہ تو نہیں تھا جس کی میں نے چاہ کی تھی یا جس کی میں نے تمنا کی تھی یہ اللہ میرے سے کیسا امتحان لے رہا ہے! میں وہاں ہمیشہ ناخوش ہیں رہتی تھی کہ ایک دن  مینیجر سے میری بات ہوئی وہ اس کمپنی میں دس سال سے نوکری کر رہے تھے میں نے بے ساختہ ان سے پوچھا” سر آپ اتنے قابل ہیں مگر انتہائی سادہ ایسا کیوں؟ کیا کبھی آپ نے یہ نہیں سوچا کہ دنیا فتح کریں یا کچھ عظیم کام کریں۔

وہ ہنسے اور ہنستے رہے پھر انہوں نے مجھے وہ حقیقت بتائی جس نے میری ساری ناشکری کو ختم کر دیا انہوں نے بتایا کہ ہم نے سو افراد میں سے صرف آپ کو نوکری دی ہے یہ اللہ کا کرم ہے کہ آپ کو منتخب کیا گیا ہے ۔ اس دوران اللہ تعالی پر میرا توکل مزید بڑھ گیا میں یہی کچھ باتیں سوچ رہی تھی کہ :  
” جو ہے تیرا لب جائے گا کر کے کوئی بہانہ“  کی دھن میری سماعتوں سے ٹکرائی میں سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ پر یہ کلام سن رہی تھی جہاں موسیقی کی دو ملکائیں اپنے فن سے دنیا میں امن و سکون کا پیغام بھیج رہیں تھیں۔

اس کلام نے مجھے بے حد متاثر کیا۔ مجھے اس کلام کی ہر ایک سطر سے اپنی زندگی کے اندھیروں میں روشنی بھرتی نظر آئی۔ میرا تو کل مزید بڑھا میری جستجو میں اضافہ ہوا میری آگے بڑھنے نئے مواقعوں کو تلاش کرنے کی لگن پھر سے جاگ اٹھی کہ اللہ تعالی کا فضل اور کرم یقینی ہے کہ  اللہ تعالی نے جو نعمتیں فیوض ہو برکات میرے مقدر میں لکھ چھوڑی ہیں وہ مجھ تک کسی نہ کسی طرح ضرور پہنچ کر رہیں گے الحمدللہ رب العالمین۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :

متعلقہ عنوان :