
ملالہ کی کہانی اور کتاب ۔ گذشتہ سے پیوستہ
اتوار 10 اگست 2014

میر افسر امان
(جاری ہے)
صاحبو! مسلم امت کا یہ حال ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ میں عیسائی دنیا میں مسلمان کیمیونٹی کے ساتھ امتیازی سلوک کی رپورٹ بھی موجود ہے۔پوری دنیا میں عیسائیوں نے لاکھوں دہشت گردی کے واقعات کو مسلمانوں سے جوڑ کر نیٹ پر ڈال دیا ہے ۔ میں نے نیٹ پر” وکی مسلم“ کے نام سے تقریباً ۶۰ صفحوں سے زیادہ میں پرنٹ نکال کر رکھے ہیں۔ ہندوستان نے بھی ایک ا یسی ہی پوسٹ نیٹ پر ڈالی تھی میرے فوٹو نکالنے سے پہلے ہی کسی وجہ سے ہٹا دی گئی تھی۔ میں نے یہ پرنٹ محفوظ رکھے ہوئے ہیں اس خواہش کے ساتھ کہ کاش کوئی اس کا جواب دینے والا ہو؟ ۹/۱۱ کے بعد مہم کے طور پر مسلمانوں کے خلاف ایسے واقعات سے پریس بھری پڑی ہے امریکہ میں مسلمانوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا کہ مسلمانوں کی ریکی کی جاتی ہے اور انہیں جعلی واقعا ت میں ملوث کیا جاتا ہے۔میں ملالہ کی کہانی کے کرداروں سے انسانیت کے نام سے اپیل کرتا ہوں کہ کاش ان میں سے کسی کا اندر کا انسان جاگ اٹھے جیسے ایک امریکی بدمعاش کریگ مونٹیل کے اندر کا ا نسان جاگ اُٹھا تھا تاکہ امت مسلمہ پر لگائے جھوٹے الزام دُھل جائیں۔ صلیبیوں کی شیطانی چالوں کا اس بات سے اندازہ کیجیے کہ معروف عرب چینل الجزیرہ کی تحقیق کے مطابق امریکہ میں ایف بی آئی کے افرادمنافق بن کر اسلام لاتے ہیں ایجنٹ بن کر مساجد میں آتے ہیں اور سادہ لوح مسلمان نوجوانوں کو مساجد میں جہاد پر اُکساتے ہیں ان کے ذہن میں چھپے جہادی خیالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور دھوکا دے کر بدلہ لینے اور تخریبی کاروائیوں میں ملوث کرتے ہیں اس قسم کی تازہ مثال کریگ مونٹیل ایک بدماش امر یکی سفید فام کی ہے ۔اس کو ایف بی آئی نے پونے دو لاکھ ڈالر دے کر اس بات پر تیار کیا۔اس نے اپنا فرضی نام فرخ عزیز ظاہر کر کے ایک صومالی نوجوان محمد عثمان محمود کو کرسمس پر دھماکہ کرنے پر تیار کیا۔کرسمس ٹری بم سازش تخریب کاری پر اُکسایا بم میں مصنوی دھماکہ خیز مواد رکھا۔اس کے بعد عین موقعے پر بم بلاسٹ کرتے ہوئے ایف آئی بی نے اس مسلمان نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور پرنٹ اور الیکٹرو نک میڈیا پر اس کی خوب تشہیر کی ساری دنیا میں اس کرسمس ٹری بم سازش کا پرو پیگنڈہ کیا گیا اور مسلمانوں کا دنیا بھر میں دہشت گرد ہونے کا واویلا مچایا گیا۔صلیبی مکر کرنے والوں سے اللہ کا مکر جیت گیا اور کریگ مونٹیل کے اندر کا انسان جاگ اٹھا اور اس نے اس بات کا اعتراف کیا پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے سامنے ساری سازش کو بے نقاب کر دیا۔ پہلے تو ایف بی آئی کے اعلیٰ افسران نے اس واقعے سے انکار کیا پھر جب کیریگ مونٹیل نے ایف بی آئی کا نشان پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے سامنے پیش کیا تو ایف بی آئی نے کہا کہ مجرموں کی تلاش میں ایسے کام کرنے پڑتے ہیں۔کریگ مونٹیل نے ایف بی آئی پر مقدمے کا اعلان کر دیا ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ کوئی ایسا ہی کردار ملالہ کی کہانی میں بھی پیدا ہو جائے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
میر افسر امان کے کالمز
-
پیٹ نہ پئیں روٹیاں تے ساریاں گلیں کھوٹیاں
جمعہ 24 دسمبر 2021
-
ایران اور افغانستان
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
جہاد افغانستان میں پاک فوج کا کردار
منگل 16 نومبر 2021
-
افغانوں کی پشتو زبان اور ادب
ہفتہ 13 نومبر 2021
-
افغانستان میں قوم پرست نیشنل عوامی پارٹی کا کردار
جمعہ 5 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران - آخری قسط
منگل 2 نومبر 2021
-
افغان ،ہندوستان کے حکمران
ہفتہ 30 اکتوبر 2021
-
افغانستان :تحریک اسلامی اور کیمونسٹوں میں تصادم ۔ قسط نمبر 4
بدھ 27 اکتوبر 2021
میر افسر امان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.