
نعت اورہمارے انداز
پیر 29 اپریل 2019

مرزا رضوان
(جاری ہے)
اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب حضورنبی کریم سے بے پناہ عشق و محبت رکھنے والے ہمارے بھائی ہر سال اپنی مددآپ کے تحت عظیم الشان محافل نعت کا انعقاد کرتے ہیں ، جس میں ملک بھر کے نامور نعت خواں حضرات کو بڑے اہتمام کے ساتھ مدعو کیا جاتاہے ۔حضور نبی کریم کی شان میں ان محافل کا انعقاد بڑی خوشی اور دھوم دھام سے پورا سال کیا جاتاہے ۔دوست احباب، رشتہ دار، بہن بھائی حتیٰ کہ تمام اہل محلہ سب ملکر اپنے اپنے علاقوں میں ان محافل کا انعقاد کرتے ہیں ۔لیکن انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ ان محافل میں جن عظیم نعت خواں حضرات کو مدعو کیا جاتا ہے پہلے تو آپ کو ان کے” سیکرٹری صاحب “سے فون ٹائم لینا مقصود ہوتا ہے ۔بے حد مصروفیت کے باوجود ان سے اجازت مل جاتی ہے مگر آنے جانے کا ”کرایہ“خواہ وہ ”ایئرلائن“ کی ریٹرن ٹکٹ ہی کیوں نا ہو۔پھر بہترین ہوٹل میں قیام اور ایڈوانس رقم جہاں پر طے پاجائے ۔اب ہمارے ہر بھائی کی کوشش ہوتی ہے کہ میں یہ محفل جوکروا رہاہوں اس میں نامور نعت خواں ہی تشریف لائیں تاکہ محفل میں آنے والوں کو لطف آجائے اور وہ یاد رکھیں کہ واہ کیا محفل کروائی ہے اور پھر سب کے سب نعت خواں بہت معروف تھے جن کو صر ف ٹی وی میں دیکھتے ہیں آج ان کی زیارت بھی ہوگئی اور ”لائیو“کلام بھی سن لیا ۔وی وی آئی پی پروٹوکول اور بڑی سج دھج سے آنیوالے ان نعت خواں حضرات کو اللہ رب العزت نے اس قابل کیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہی انکو یہ عزت بخشی ہے اور رزق دینے والا بھی ہی قادر مطلق ہے تو پھر میں کون ہوتا ہوں اعتراض کرنیوالے والا ۔۔۔مگر اتنا ضرور ی ہے کہ بات ”عشق و محبت “کی ہے توپھر کچھ لکھا بھی جائے ، خیرآگے چلتے ہیں ۔
ان میں کچھ ”درویش صفت“نعت خواں بھی ہیں جن کی میں دل سے بہت قدر کرتاہوں ۔اور بہت سے تو اب اپنی مثال آپ ہیں ، وہ کہتے ہیں نا کہ ”نام ہی کافی ہے “۔۔۔اب محفل میں ”عورتوں “جیسے” رنگدار“ اور” پھولدار“کپڑوں میں ملبوس جلوہ افروز گانوں کی طرز پر نعت پیش کریں گے تو پھر کسی کو تو ذمہ داری لینا ہوگی ناکہ یہ ”ممنوعہ لباس “ہے ۔یوں نعت پڑھتے وقت اداکاراؤں جیسی ادائیں اور اسٹائل ، پھر ویسی ہی حرکات ۔۔۔قربان جاؤں میں ان کے۔محفل کے حاضرین کو ”طعنے “دیکر پیسے پھینکنے پر آمادہ کرنا ۔۔۔واہ واہ کیا بات ہے ،نعت سننے والوں کو جھومنے کی فرمائش کرنا۔ شرکاء سے زبردستی ہاتھوں کولہرانے پر زوردینا۔ہاتھ ہلا ہلاکر ”جبری“داد وصول کرنا ۔چست اور تنگ لباس میں ملبوس ہوکر ”شریعت مطہرہ“کی حدوں کو باآسانی ”کراس “کرجانا۔بالوں اور ٹوپی کا سٹائل ایک پروفیشنل طریقے سے رکھنا ۔ان سب خصوصیات سے مزین نعت خواں حضرات دونوں ہاتھ جوڑ کر ”منت “ہی ہوسکتی ہے کہ ”خدارا“ایسی خرافات سے اللہ رب العزت کے نعت خوانی کے اس احسان عظیم اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم کی مداح سرائی کو ذرادُور ہی رکھیں ۔اور ان خرافاتوں پر وقت ضائع کرنے کی بجائے حضور نبی کریم کے عشق و محبت اور سوزمیں لبریز کلام پیش کرکے انتہائی سادگی سے اللہ کے حضور دعا کریں کہ آپ کے اس ”نذرانہ عقیدت“کو اپنی عظیم بارگاہ میں ”قبولیت“کا ”شرف“بخشے ۔بے شک میری گزارشات ذرا تلخ ضرور ہیں مگر حقیقت سے دُور نہیں اور پھر یہ گزارشات میں ہاتھ جوڑکر ان نعت خوانوں سے کررہاہوں جو ان ”خرافات “میں ”ڈوب“چکے ہیں ۔اللہ رب العزت میری اور آپکی حقیقی رہنمائی فرمائے (آمین)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مرزا رضوان کے کالمز
-
لوڈ شیڈنگ کا عذاب ۔۔۔”سب اچھاہے “
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
چیف صاحب ۔ ۔ ۔ مبارک ہو
بدھ 21 اگست 2019
-
مسٹر”پرائم منسٹر“ اِن” امریکہ“
بدھ 24 جولائی 2019
-
99 فیصد طبقے کی آواز کون سنے گا۔۔۔؟
ہفتہ 13 جولائی 2019
-
برہان وانی کا یوم شہادت اور بھارتی ”ہٹ دھرمی“
منگل 9 جولائی 2019
-
ابھی تو گرم ہے مٹی اور جسم تازہ ہے
جمعرات 23 مئی 2019
-
دی ٹائم از ”اپ“
جمعرات 2 مئی 2019
-
”مزدور“کام پر اور ”افسر “چھٹی پر
بدھ 1 مئی 2019
مرزا رضوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.