
برہان وانی کا یوم شہادت اور بھارتی ”ہٹ دھرمی“
منگل 9 جولائی 2019

مرزا رضوان
(جاری ہے)
جب نہاتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے” پہاڑ “ توڑے جائیں ، جب ماؤں بہنوں کی سرعام عصمتیں نوچی جائیں ، جب خون کی ندیاں بہتی ہوں اور جب انسانیت سوز واقعات معمول بن جائیں تو پھر پیدا ہوتے ہیں عظیم بیٹے ”برہان معظم وانی شہید “جیسے ۔جب جینے کا حق بھی چھین لیا جائے اور درندگی ہر سو چھاجائے پھر اپنا حق لینا اور دوسروں کو ان کا حق دلوانے کیلئے برہان وانی جیسے ”شیر“میدان میں اترتے ہیں ۔معاشرے کو مہذب بنانے اور کشمیری بیٹوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والے عظیم انسان مظفر احمد وانی اور ایک سکول کی پرنسپل اور سائنس ٹیچرمیمونہ مظفر کے ہاں پرورش پانے والے عظیم نوجوان ”برہان وانی شہید“ کے ہاتھوں میں قلم کی جگہ گن آنے کی وجہ یقینا دنیا کے تمام عالمی علمبرداروں کی سمجھ میں باخوبی آگیا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ردی کی ٹوکر میں پھینک کر نہتے کشمیر یوں پر ظلم و ستم اور ان کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے والے ”بھارت “کی دہشت گردی تو کسی کو نظر نہیں آتی اور جو اپنی آزادی کیلئے ، اپنے بنیادی حقوق کی خاطر انڈین آرمی پر ”بجلی“بن کراور ”برہان وانی شہید “بن کر اترے تو اسے ”دہشت گرد“بھارت ”دہشت گرد“کیسے قرار دے سکتاہے ۔ یورپی یونین اور اقوام متحدہ جیسے دیگر پلیٹ فارم پر انسانیت اور انسانی حقوق کے ”بھاشن“دینے والے بھارت کو اب شرم آنی چاہیے ۔ اب اور کتنا خون چاہیے اسکو کشمیر کی آزادی کیلئے ۔نہتے کشمیریوں پر ملسط آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوج سے جس قدر ہوا نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے اور ایسا ایسا انسانیت سوز سلوک کیا گیا کہ بیان کرتے یا پھر تحریر کرتے روح ”لرز“جاتی ہے ۔ ان کشمیریوں کا مقدمہ اب تک کسی عدالت میں فائل ہی نہیں ہو سکا جو انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق حق خود ارادیت دلوا سکے ۔ کوئی عدالت حق و سچ پر فیصلہ دینا تو درکنار مقدمہ سننا گوارہ نہیں کررہی ۔جب ایسی صورتحال میں سانس لینا بھی مشکل کردیا جائے تو پھر یقینا ”برہان وانی شہید“جیسے نوجوان ہی ان درندوں کو جہنم واصل کرنے کیلئے میدان میں اترتے ہیں اور کیوں نا اتریں بعدازاں زمانہ پھر انہیں کچھ بھی گردانے ۔۔۔
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اس عظیم کشمیری جوان” برہان مظفر وانی“ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ عظیم کشمیری نوجوان ”برہان معظم وانی“کے یوم شہادت پر بھارتی درندگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ کشمیرپر جبری مسلط بھارتی فوج نے پوری وادی میں کرفیونافذ کردیا کہیں فائرنگ تو کہیں پتھراؤ۔ کہیں شک کی بنیاد پر چھاپے تو کہیں خواتین کے ساتھ بدتمیزی ۔ یہاں تک چادر اور چادر دیواری کی عزت و عظمت کو پامال کرناہمیشہ سے بھارتی درندوں کی اولین ترجیح رہی ۔جس کے باوجود کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی تحریک جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے موقف کو مزید مضبوط کیا کہ آزادی کے حصول کیلئے پورا کشمیر اپنی جدوجہد جاری رہیگا جبکہ بھارتی فوج اپنا ظلم و ستم بند نہیں کرتی ہر گلی سے برہان مظفر وانی شہید ہی نکلے گا۔لیکن افسوس صد افسوس اس عظیم نوجوان کے یوم شہادت پر بھی بھارتی فوج کی طرف سے جاری ظلم و ستم پر انسانیت اور خواتین کے حقوق کی نام نہاد جنگ لڑنے والوں اور بلند و بانگ نعرے لگوانے والوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ عالمی امن کے کسی ٹھیکیدار کی طرف سے دو بول مذمت کے سننے کو نہیں ملے ۔بھارت کی ”نئی نویلی “ حکومت کو چاہیے کہ وہ اب کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم فوری بند کروائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر بھارتی فوج کا ظلم سہتی مائیں ”برہان وانی شہید“ہی پیدا کرینگی اور کشمیر کو کشمیریوں کے خون سے لالہ زار بنانے کا عمل جاری رہیگا ۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان ماضی کی طرح مقبوضہ کشمیر پر اپنے موقف کو مزید مضبوط کرے اور عالمی عدالت انصاف کو دکھائے کہ بھارتی فوج کس قدر نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم ڈھا رہی ہے ۔ کشمیری مسلمانوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق آزادی دلوانے کیلئے بھارت کو بھی اپنی ”ہٹ دھرمی“چھوڑنی ہوگی اور کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دینا ہوگا۔آخر میں دعا ہے کہ اللہ رب العزت کشمیری بھائیوں آزادی کی نعمت سے سرفراز فرمائے (آمین یارب العالمین)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مرزا رضوان کے کالمز
-
لوڈ شیڈنگ کا عذاب ۔۔۔”سب اچھاہے “
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
چیف صاحب ۔ ۔ ۔ مبارک ہو
بدھ 21 اگست 2019
-
مسٹر”پرائم منسٹر“ اِن” امریکہ“
بدھ 24 جولائی 2019
-
99 فیصد طبقے کی آواز کون سنے گا۔۔۔؟
ہفتہ 13 جولائی 2019
-
برہان وانی کا یوم شہادت اور بھارتی ”ہٹ دھرمی“
منگل 9 جولائی 2019
-
ابھی تو گرم ہے مٹی اور جسم تازہ ہے
جمعرات 23 مئی 2019
-
دی ٹائم از ”اپ“
جمعرات 2 مئی 2019
-
”مزدور“کام پر اور ”افسر “چھٹی پر
بدھ 1 مئی 2019
مرزا رضوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.