
دی ٹائم از ”اپ“
جمعرات 2 مئی 2019

مرزا رضوان
(جاری ہے)
مجھے ان عناصر پر افسوس ، غم و غصہ تو ہے ہی مگر اس کے ساتھ ساتھ ”اُن“پر بھی ہے جو شام ہوتے ہی مختلف نجی چینلز پر بیٹھ کر اپنا ”منجن “بیچتے ہوئے کہتے ہیں کہ پی ٹی ایم کے خلاف ملنے والے ثبوت اور شواہد دیکھنا ہوں گے۔اور کچھ ”نام نہاد“ سیاسی رہنماؤں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اس صورتحال کو ”پارلیمنٹ“میں لایا جائے ۔تاریخ ، مقام اور غیر ملکی فنڈنگ کی کنفرمیشن کے باوجودان کو ابھی بھی پختہ یقین نہیں ۔بندہ ان سے یہ پوچھے کہ ثبوت دیکھ کر آپ کیا کریں گے اور ویسے بھی آپ کر بھی کیا سکتے ہیں ۔ماضی کے دور حکومت میں آپ سب نے ان ملک دشمنوں کے خلاف کیا ”صف بندی“کی اور کیا حکمت عملی اپنا ئی ۔آپ کو کسی نے انفارم نہ کیا کہ یہ ملک دشمنوں میں صفوں میں اٹھنے بیٹھنے والے لوگ ہیں اور ان کا میل ملاپ روزبروز بڑھتا جارہاہے ۔مگر یہ ”نام نہاد“عوامی رہنما تو قومی خزانے سے پیسے بیرون ملک ٹرانسفر کرنے میں مصروف تھے ان کی جانے بلا کہ کون یہاں ملک دشمنوں کا ”ایجنٹ“ہے ۔آج یہ سب بڑی بڑی باتیں اور تجاویز دے رہے ہیں ۔۔۔کیا ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزاور سیکورٹی اداروں کی پی ٹی ایم کے خلاف فراہم کردہ اطلاعات کم ہیں ۔میرے نزدیک تو ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز اور سیکورٹی اداروں پر تنقید اور طرح طرح کی باتیں کرنیوالے بھی کہاں کے ”محب وطن “ہیں ۔نا تو ان لوگوں نے پاکستان کیلئے کوئی قربانی دی اور نا ہی ان کو ”قدر“کرنی آئی ۔لیکن اگر آپ عوام کی آواز سنیں تو پوری قوم ان انٹیلی جنس ایجنسیز اور سیکورٹی اداروں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے ملکی بقا اور سلامتی کیلئے بے بہاقربانیاں دیں اور پی ٹی ایم جیسے ملک دشمن ایجنٹوں کو ”بے نقاب “کیا۔ اور اس بات میں کچھ شک نہیں کہ وطن پاکستان کا ہر محب وطن شہری افواج پاکستان کا حصہ ہے ۔ہمارے روایتی دشمن بھارت نے گذشتہ دنوں بہت زور لگا کے کہ دیکھ لیا ۔بڑی بڑی سرحدی سازشیں کیں لیکن الحمد للہ ہماری افواج نے اسکا ہر جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا ۔جس پر اب وہ پاکستان میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سازشیں کروانے میں مصروف ہے ۔اس بیوقوف کو شاید علم نہیں کہ ”یہاں “بھی وہی افواج پاکستان ہے جو سرحد وں پر اس کے ناپاک عزائم خاک میں ملادینے میں خاصی ”مہارت“رکھتی ہے ۔
جناب ڈی جی صاحب ! آپ ان ”لفافہ ازم “کی باتوں کو پس پشت ڈال کر اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور پوری دنیا میں اس ارض پاک کا نام بلند کرنے کیلئے ان چند افراد پر مشتمل ملک دشمنوں کے خلاف اپنی عملی کوششیں جاری رکھیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے ۔ملک دشمنوں اور انکی ”فنڈنگ“پر ”پلنے“والوں میں اتنا دم نہیں کہ وہ ہماری افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کے جوانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکیں ۔لیکن یہ حقیقت کے کہ یہ سب ”ڈنڈے“کو ماننے والے ہیں ۔پیار کی بات سمجھنے والے اور ہوتے ہیں ۔آپ جب بھی ”نرم “لہجے “میں بات کرتے ہیں تو یہ خود کو پاکستان کا ”ڈان“سمجھنے لگتے ہیں پھر ڈنڈے کو دیکھ کر ان کو راستہ ملنا مشکل ہوجاتاہے۔۔۔اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملکی بدنامی کا باعث بننے والوں کیلئے حقیقی طور پر اب ”ٹائم از اپ“ہوچکاہے ۔چاہے وہ ”پی ٹی ایم “ ہو یا ”فتویٰ فروش “ہوں ۔۔۔لائیں ان سب کو قانون اورانصاف کے کٹہرے میں ، جو وطن عزیز کے اندر بیٹھ کر بیرونی دشمنوں کے ایجنڈے پر ملک وقوم کے مستقبل سے کھیلنے کی باتیں کرتے ہیں ۔میں یہاں ٹی وی پر بیٹھ کر تنقید اور طرح طرح کی باتیں کرنیوالے اُن مفکرین سے بھی کہتا ہوں کہ ذرا اپنے ”گریبان“میں جھانک کر بتائیں کہ ملکی بدنامی کا باعث کون بن رہاہے ۔۔۔؟ جو ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں یا پھر جو ملک وقوم کا دفاع کررہے ہیں۔۔۔؟لازمی بات ہے ہمیں تو بس تنقید کرنا ہی آتی ہے ۔لیکن اب وہ وقت آگیا ہے کہ تمام کالعدم تنظمیوں ، مدارس اور فتویٰ فروش ”مولویوں “سمیت دیگر ”سیاسی لیڈروں“کو قانون اور آئین کے قومی دھارے میں لایا جائے اور ان کی کڑی نگرانی کی جائے ۔ ملکی بدنامی کا باعث بننے والے اور ملک دشمنوں کے ایجنٹوں کو اب کسی طور ”معافی“نہ دی جائے ۔ اب ان کو مزید وقت دینے کیلئے کسی نام نہاد ”محب وطن “کہ نہ سنی جائے ۔ ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جس کا قانون اور آئین تقاضاکرتاہے ۔ دہشت گردی کی طویل جنگ جیتنے میں پوری قوم افواج پاکستان ، سیکورٹی ایجنسیز اور تمام اداروں کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی بلکہ وہ تو ان اداروں کیلئے ہمیشہ دعا گو ہے ۔ اللہ رب کے حضور میں بھی دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت وطن عزیز پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے اور تاقیامت شاد و آباد رکھے ۔(آمین)
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
مرزا رضوان کے کالمز
-
لوڈ شیڈنگ کا عذاب ۔۔۔”سب اچھاہے “
ہفتہ 10 جولائی 2021
-
چیف صاحب ۔ ۔ ۔ مبارک ہو
بدھ 21 اگست 2019
-
مسٹر”پرائم منسٹر“ اِن” امریکہ“
بدھ 24 جولائی 2019
-
99 فیصد طبقے کی آواز کون سنے گا۔۔۔؟
ہفتہ 13 جولائی 2019
-
برہان وانی کا یوم شہادت اور بھارتی ”ہٹ دھرمی“
منگل 9 جولائی 2019
-
ابھی تو گرم ہے مٹی اور جسم تازہ ہے
جمعرات 23 مئی 2019
-
دی ٹائم از ”اپ“
جمعرات 2 مئی 2019
-
”مزدور“کام پر اور ”افسر “چھٹی پر
بدھ 1 مئی 2019
مرزا رضوان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.