
قائداعظم ایک کثیرالجہت عظیم لیڈر
جمعرات 18 مارچ 2021

محمد برہان الحق جلالی
(جاری ہے)
قائد اعظم محمد علی جناح ایک سحر انگیز شخصیت کے مالک تھے۔ قائداعظم عزم و عمل، دیانت، خطابت، اور خود داری کا حسین مرقع تھے۔آپ کی شخصیت سے صرف برِصغیرکے مسلمان اورہندوہی نہیں بلکہ انگریز تک متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے محسن اور قوم کے لیے رول ماڈل ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں۔ انہیں نہ صرف ہمیشہ یادرکھتی ہیں، بلکہ ان کے اصولوں پر عمل بھی کرتی ہیں۔
آپ ایسے دور اندیش انسان تھے کہ مکار ہندو اور چالاک انگریز کی چال بازیوں کو بروقت جان کر ان کا ایسا کرارا جواب دیتے تھے کہ وہ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ جاتے۔مکار ہندو اور انگریز اپنی چالاکیوں اور مکاریوں سے کبھی بھی آپ کو زیر نہ کر سکے۔ انہوں نے شاطر ہندو اور انگریز قیادتوں سے لڑتے الجھتے ہوئے بہرصورت مسلمانوں کے لیے ایک الگ خطہ ارضی دنیا کے نقشے پر نمودار کر کے دکھایا تھا جو درحقیقت ہندو بنیا کے مہا بھارت کے تصور کی نفی اور ناکامی تھی اور پاکستان کو بھارت کی کوکھ سے نکال کر قائد اعظم نے درحقیقت ہندو کا اکھنڈ بھارت کا خواب چکنا چور کیا تھا۔
قائد اعظم کی قانونی علمیت، قابلیت اور صلاحیت تمام حیثیتوں میں ہماریسامنے موجود ہے۔ ان کی قانونی قابلیت کے نہ صرف قانون دان بلکہ دوسرے شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات بھی معترف ہیں۔
’جناح آف پاکستان‘ کے مصنف پروفیسر اسٹینلے نے لکھا کہ، ’بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا بدل دیتے ہیں اور ایسے لوگ تو اور بھی کم ہوتے ہیں جو دنیا کا نقشہ بدل کر رکھ دیتے ہیں اور ایسا تو کوئی کوئی ہوتا ہے جو ایک نئی مملکت قائم کر دے۔ محمد علی جناح ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے بیک وقت تینوں کارنامے کر دِکھائے‘۔
برطانوی نشریاتی ادارے کیایک پروگرام میں،سر اسٹافورڈ کرپس نے قائد اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاتھا، ’محمد علی جناح، بھارتی وکلاء میں سے ایک بہت زیادہ قابل وکیل اوربہترین آئین ساز(آئین پسند) تھے‘۔
مہاتما گاندھی نے لارڈبرکن ہیڈ کو لکھے گئے خطوط میں قائد اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ،’مسٹر جناح اور سرتاج بہادر سپرو بھارت کے دو ہوشیار ترین وکیل ہیں‘۔
گاندھی نے کہا کہ میں یہ یقین سے کہتا ہوں کہ کوئی طاقت مسٹر جناح کو نہیں خرید سکتی۔
بی جے پی کے لیڈر جسونت سنگھ نے بھی اپنی کتاب میں محمد علی جناح کی عظیم قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف مسلمانوں کے نہیں بلکہ پورے ہندوستان کے رہنما تھے۔
قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کے نہایت خوش لباس اور نفیس انسان تھے۔ جہاں مورخین نے ان کی سیاسی بصیرت کو موضوع بنایا، وہیں جزوی طور پر اس امر کا اعتراف بھی کیا ہے کہ قائداعظم کی خوش پوشاکی بھی ان کی شخصیت کا ایک ایسا جزو تھی، جس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
المختصرقائداعظم محمد علی جناح ایک ماہر قانون دان، سچے، دیانتددار، محنتی، قانون پسند اور مخلص انسان دور اندیش،ایماندارلیڈر،اسلام پسند محب وطن رہنما ء آئین پسندی کا رجحان رکھنے والے، ایک ممتاز پارلیمانی لیڈر،اعلیٰ ترین سیاستدان، ایک ناقابل شکست حریت پسند سپاہی، متحرک مسلمان رہنما، سیاسی حکمت عملی جیسے اوصاف کی درخشاں مثال اور اپنے عہد کے عظیم قوم سازوں میں سے تھے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی قبر پر کروڑھا رحمتوں کا نزول فرمائے ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
متعلقہ عنوان :
محمد برہان الحق جلالی کے کالمز
-
شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں
جمعرات 13 جنوری 2022
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021
-
ماں کی دعا
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اخلاقیات
بدھ 29 ستمبر 2021
-
حضرت داتاعلی ہجویری رحمہ اللہ کی تعلیمات
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
استاد ایک عظیم ہستی
پیر 20 ستمبر 2021
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
منگل 14 ستمبر 2021
محمد برہان الحق جلالی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.