
بانی ایک انمول نعمت
منگل 6 اپریل 2021

محمد برہان الحق جلالی
اگر اللہ کی نعمتیں گنوتو انھیں شمار نہ کر سکو گے،بے شک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے(النحل18)۔
اور جو بھی نعمتیں تمھیں حاصل ہیں سو وہ اللہ ہی کی جا نب سے ہیں(النحل 53)۔
موسم گر ما ہویا اور کوئی موسم ہمیشہ انسانی ضرور یات میں ہوا، پانی کو بنیا دی اہمیت حاصل ہے۔ خاص کر جب سو رج پو رے جوش پر ہو،ایسے میں ہر چند منٹ کے بعد ہونٹ تر کر نے کے لیے پا نی نہ ملے تو ہر
جا ندار پریشان ہو جاتا ہے۔
(جاری ہے)
اس کی زبان با ہر آنے لگتی ہے ہر ایک کو جان نکلتی محسوس ہوتی ہے اور اس کو اپنا دم گھٹتا ہوا محسوس ہو تا ہے۔
پانی قدرت کا ایک بیش بہا عطیہ ہے۔ اور انسانی زندگی کا اہم جزو ہے۔ عالمی صحت کے اداروں نے کم ازکم 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ استعمال کرنا صحت مند زندگی کے لئے لازمی قراردیا ہے۔ انسانی جسم کی بناوٹ میں پانی کا بڑا حصہ ہے۔ قرآن حکیم نے پانی کے بغیر انسانی زندگی کو ناممکن قرار دیا ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے: ”اور ہم نے پانی سے ہر زندہ چیز کو بنایا۔ گویا پانی کے بغیر انسانی زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں پانی دنیا کی وہ واحد شے ہے جس کے استعمال پر عام حالات میں کوئی پابندی نہیں۔ لیکن اس کے باوجود اس کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے۔ خالص پانی صاف شفاف، بے رنگ و بو اور بے ذائقہ ہوتا ہے۔ اور پھر اس کائنات عالم میں پانی کے استعمالات کی فہرست احاطہ تحریر میں نہیں لائی جا سکتی۔ پانی کے استعمال میں بے احتیاطی حد درجہ تشویش ناک ہے۔ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ پانی ضائع کیا جاتا ہے۔ نل کھلا رہ گیا تو بند نہیں کیا جاتا۔ حالانکہ وہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں جو کہ پانی کی ایک ایک بوند کو ترستے ہیں اور پانی جن کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔ ہمارا پیارا دین اسلام بھی پانی کے بے جا استعمال سے روکتاہے۔حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان مبارک کا مفہوم ہے کہ اگر تم نہر کنارے بیٹھے ہو تب بھی پانی ضائع نہ کرو۔اوکماقال علیہ الصلوة والسلامپانی زندگی کا اہم حصہ ہے،تحقیق کے مطابق انسانی جسم کا ساٹھ فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے جبکہ پانی کی کمی سے انسان ناصرف مختلف امراض میں مبتلا ہوسکتا ہے انسان روزانہ تقریبا دو سے چار لیٹر پانی پینے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔معاشرہ میں پانی کی اہمیت سے ناواقف ہونے کے باعث آج ہم پانی کی خاصی بڑی مقدارضائع کررہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پانی پینا ایک مکمل علاج ہے۔ کئی بامراض سے بچنے کے لئے پانی بہت فائدہ مند ہے۔ آنے والیایام میں گرمی کی شدت مزید بڑھے گی پانی کا استعمال بھی زیادہ ہو گا۔
پانی کے اور بہت سے فوائد ہیں جیسے پانی غذا کے انہضام کے لئے ضروری ہے پانی کی جسم کے ٹمریچرکو ترتیب دینے اور خون کے گردش کرنے میں ضرورت ہوتی ہے پانی انسانی گردوں کو صاف و صحت مند رکھنے کے لئے ضروری ہے بڑھاپے کے اثرات کم کرنے میں پانی بہت ضروری ہوتا ہے۔ پانی صحت کے لئے ضروری ہے صبح کا آغاز ایک دوگلاس پانی پی کرکریں۔ اور سنت مصطفے ﷺ بھی ہے فرمان مصطفے ﷺ بھی ہے۔
امت مسلمہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ پانی کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر دنیا کے سامنے ایک مثالی نمونہ پیش کرے۔اس وقت دنیا میں کسی قوم کو پانی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے تو مسلمانوں کوہے، ”نماز“ جیسی اہم عبادت کو بغیر پانی کے ادا نہیں کیاجاسکتا ہے (تیمم کو چھوڑکر)ا ور بغیر پانی کے پاکی حاصل نہیں کی جاسکتی۔دن میں مسلمان نماز پنجگانہ کی ادائیگی کے لئے پانچ مرتبہ وضو کرتاہے۔ناپاکی کی حالات میں غسل کرتاہے۔ جب اسلام اور اس کے ماننے والے نوع انسا نی کے لیے ابر رحمت بن کرآئے ہیں تو کیا عملی زندگی میں ہم سب اپنا کردار اداکررہے ہیں؟۔
قرآن اور پانی:کائنات کی یہ رنگارنگی،بوکلمونی،نہریں و آبشار، تالاب،ندیاں وسمندر،ہر بھرے باغات و چمنستان،گلستان،مرغزار،نباتات وجمادات کی وجود وبقاکا انحصار پانی پر ہی ہے۔
اللہ نے انسانوں کے لیے پانی کا انتظام مختلف طریقوں سے کر رکھا ہے۔سمندر کے اندر جوگندھک کی چادر پھیلی ہوئی ہے وہ پانی کو گھلاتی ہے دوسری طرف سورج بدن کو بھو ن بھون کر سمندرکی اوپری سطح کو گرم کرتا ہے۔یہاں تک کہ سمندر سے بھانپ اٹھتی اور ہوائیں اسے اپنے دوش پر لیے پھرتی ہیں اورایک ایسے مقام پر لے جاتی ہیں کہ اسی بھانپ و بخارات میں کثافت پیداہوتی ہے اور یہی بخارات ابر رحمت بن کر انسانوں کوجانوروں نباتات و جمادات کوسیراب کرتے ہیں۔
جنگل جہاں پانی نہ ہووہاں اسکی قدرمعلوم ہوتی ہے۔ اگر ایک گھو نٹ پا نی مل جائے تو ایک انسان کی زند گی بچ جائے جہاں پا نی میسر ہو وہاں پا نی پلا نا ثواب کا کام ہے۔پانی سب سے بہتر صد قہ ہے۔ گر میوں میں ہم لو گوں کو چا ہئے کہ ٹرینوں میں، اسٹیشنوں میں، بس اڈوں میں اور چو راہوں وغیرہ میں پا نی پلا نے کا ضرور انتظام کریں گھروں کی چھتوں پہ پرندوں کے لئے بھی پانی رکھیں اور پانی کی قدر کریں پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں۔اللہ رب العزت ہمیں عمل کی توفیق دے آمین۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد برہان الحق جلالی کے کالمز
-
شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ احادیث نبوی ﷺ کی روشنی میں
جمعرات 13 جنوری 2022
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
بدھ 20 اکتوبر 2021
-
آہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 11 اکتوبر 2021
-
ماں کی دعا
منگل 5 اکتوبر 2021
-
اخلاقیات
بدھ 29 ستمبر 2021
-
حضرت داتاعلی ہجویری رحمہ اللہ کی تعلیمات
ہفتہ 25 ستمبر 2021
-
استاد ایک عظیم ہستی
پیر 20 ستمبر 2021
-
سیرت النبی ﷺ کے روشن پہلو
منگل 14 ستمبر 2021
محمد برہان الحق جلالی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.