یہی وقت تھا پاکستان کی ڈھال بننے کا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019

Mrs Jamshaid Khakwani

مسز جمشید خاکوانی

مولانا فضل الرحمن نے عین اس مہینے کا انتخاب کیوں کیا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کی امید نظر آئی ،کیا مولانا نے عمران خان سے ہندو شدت پسند تنظیم ” آر ایس ایس “ کو بے نقاب کرنے کا بدلہ لیا ؟یہ سوال ہر پاکستانی کے ذہن میں اٹھ رہا ہے آپ کو چند حقائق معلوم ہونے چاہیں ،فضل الرحمن نے ڈنڈہ بردار ونگ کی پریڈ اسی مہینے میں کیوں کی ؟کیونکہ FATFکی گرے لسٹ میں پھنسے پاکستان 
کے لیے سب سے سخت شرط یہ تھی کہ پاکستان میں مذہبی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں پاکستان نے بہت سی مذہبی جماعتوں کے سربراہوں کو فرضی طور پر جیل میں رکھا ان کے اثاثے منجمد کیے اور پابندیاں لگائیں کہ کسی صورت وطن عزیز کی سٹیبلیٹی میں سب سے بڑی رکاوٹی زنجیر 
FATFسے پاکستان کو نکالا جا سکے مگر اس مذہب کے لبادے میں چھپے ضمیر فروش نے پاکستان کی تمام کوشش داؤ پر لگا دی اس نے انڈین ایجنٹ کا کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

پہلے تحفظ ناموس رسالت کے نام کی رسیدیں چھاپ کر چندہ بٹورا ،پھردونوں بڑی سیاسی جماعتوں سے فنڈ لیے اقتدار اور حکومتی مرعات سے محرومی میں بن جل مچھلی کی طرح تڑپنے والے مولانا نے محترمہ بے نظیر کا وہ جملہ سچ کر دکھایا کہ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملے تو وہ خون خوار بھڑیا بن جاتا ہے اس بھیڑیے نے نہ صرف ملک کا آئین توڑا ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا بلکہ جرنیلوں کو براہ راست دھمکیاں دیں طنزیہ فقرے کسے کہ ہمیں عقل مت سکھاؤ ہمیں جنگ کرنا سکھاؤ ،کشمیر کیسے لیا جاتا ہے ،بنگال کیسے دیاجاتا ہے اسلحہ کیسے پھینکا جاتا ہے سیاست ہمارا کام ہے سیاست سے دور رہو ،واہ رے مولانا آپ تو انڈین میڈیا کی زبان بولنے لگے اب کون پاکستانی آپ کو اپنا سمجھے گا آپکے بڑے تو پہلے ہی پاکستان بنانے کے گناہ میں شریک نہ تھے آپ اب اس کو قائم رکھنے کا گناہ کیوں کریں گے؟اس لیے FATFکے حتمی فیصلے سے چند روز پہلے اپنی ڈنڈا بردار تنظیم ،انصار الاسلام “ کے نام سے پریڈ کروا کر مختلف زاویوں سے تصاویر بنوا کر انڈین میڈیا تک پہنچا دیں۔

انڈین میڈیا جو شب و روز سب کام چھوڑ کر FATF کے متوقع فیصلے سے پریشان ہو کر واویلا کر رہا تھا اسے اس ڈیزل مولانا نے تصاویر بھیج کر پاکستان کے حق میں آنے والے متوقع فیصلے کو مشکوک کر دیا ۔
اب چار مہینے تک پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا بلیک لسٹ نہیں کیا گیا پاکستان کو مزید ہدایات جاری کی گئی ہیں، گو بھارت نے سر توڑ کوشش کی لیکن فضل الرحمن کی طرح اس کو بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ۔

یاد رہے FATFکی پابندیاں اور گرے لسٹ اور بلیک لسٹ کوئی معمولی چیزیں نہیں یہ کسی بھی ملک کے لیے پاؤں کی ایک ایسی زنجیر ہے جو اس میں پھنس جائے آگے ایک قدم نہیں چل سکتا جن ممالک نے پاکستان میں انویسٹ کے معاہدے کر رکھے ہیں وہ اس کی گرے لسٹ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں اس کے علاوہ بھی گرے لسٹ والے ملک کی ہنگامی مدد کے لیے کوئی ملک اس قانون کے تحت مدد کے لیئے کچھ نہیں کر سکتا ،یہ انڈین نواز ملک دشمن ہے اس نے عین وقت پر پاکستان کے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے ۔

جس طرح پی ٹی ایم ،ٹی ٹی پی ،فرقہ واریت ،صوبائیت ،لسانیت کو ہم عوام نے مل کر ناکام بنایا ہے اسی طرح اس ملک دشمن کو بھی بے نقاب کرنا ہو گا یہ وقت ٹرولنگ کا نہیں ٹرولنگ بھی ساتھ ساتھ کریں مگر وطن عزیز کی سا لمیت ایک بار پھر ہمیں پکار رہی ہے زیادہ وقت حقائق پر صرف کریں قلم اٹھائیں گراؤنڈ پر کام کریں اپنے حلقوں سے دھتکارہ ہوا یہ شخص جو ہر دیگی چمچہ کہلاتا تھا جو جانے والی حکومت کی بیوہ اور آنے والی حکومت کی منکوحہ کا لقب پاتا تھا جس کے متعلق مشہور ہے کہ کتنا سادہ زمانہ تھا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان الیکشن الیکشن کھیلا جاتا تھا اور جو جیت جاتا مولانا فضلو اس کا ہو جاتا یہ نواز دور میں پیپلز پارٹی کو چور کہتا اور پیپلز پارٹی کے دور میں نواز شریف کو لوٹیرا کہتا یوں باری باری ہر حکومت کے ساتھ مزے لوٹتا اس نے چودھریوں کے ساتھ مل کر مشرف کو بھی ٹریپ کر لیا شہدا کی زمینیں ہتھیا لیں وزارتیں اس کے گھر کی لونڈیاں تھیں اور ان دس سالوں میں تو اسنے کشمیر کمیٹی کے نام پر اربوں لٹے ساتھ ہی کشمیر کا نام لیوا بھی کوئی نہ رہا ۔

اگر یہ بھارت کی من مرادیں پوری نہ کرتا تو بھارتی میڈیا اس کی نقلی فوج کی پریڈ پر بغلیں کیوں بجاتا یہ کیوں کہتے کہ فجل الرحمن عمران خان کا راج سنگھاسن توڑنے اسلا آباد جا رہا ہے مولانا کو دین سے غرض نہیں جنت کے جھوٹے مل رہے تھے جب باری کا بخار ٹوٹا،تب اچانک سب کچھ چھن گیا اسمبلی ڈیزل کے بغیر چلنے لگی تو اس بندے نے سوچ لیا ہر حالت میں حکومت گرانی ہے یہ مسئلہ حکومت یا عمران خان کا نہیں ملک کی بقا اور سا لمیت کا ہے اس کو دنیا کی کوئی طاقت ختم تو نہیں کر سکتی مگر ہلا ضرور دیتی ہے اور ہمیں اپنے ملک کو بچانے کا پورا حق حاصل ہے خصوصا پختون بھائیوں سے گذارش ہے اس دھرنے کو اس سازش کو ناکام بنا کر وطن سے محبت کا ثبوت دیں حکومت اور فوج اپنے فرائض سے غفلت نہیں کرے گی لیکن بہت سے عوامل ملک کے خلاف کام کر رہے ہیں ان چہروں کو بے نقاب کرنا ہو گا اللہ ہمیں اپنے مقصد میں کامیاب کرے (آمین )

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :