
تربیت اطفال کے نئے ذاوئیے
منگل 10 نومبر 2020

محمد اسلم الوری
(جاری ہے)
آپ کی ذات اقدس ہی مخلوق میں سب سے زیادہ برگزیدہ اور محبت و احترام کے لائق ہے۔
آپ کا کردار سب سے بلند اور آپ کی تعلیمات قیامت تک آنے والے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ معتبر کتب سیرت خاص طور پر حدیث شریف کی معروف کتاب شرح شمائل ترمذی سے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف و کمالات اور معجزات کو کہانی کے انداز میں بچوں کے سامنے اس طرح بیان کریں کہ ان میں آپ کی عظیم شخصیت ا ور اعلی کردار کا احساس پوری طرح بیدار ہوجائے اور ان کے دلوں میں اپنے پیارے نبی کی پیاری پیاری باتیں یعنی آپ کے اوصاف و اطوار ، عادات و صفات اور روزمرہ معمولات جاننے سننے اور انہیں دوسروں کے سامنے بیان کرنے کا شوق پیدا ہو۔ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اساتذہ اور والدین اس امر کی شعور ی کوشش کریں کہ صبر و تحمل برداشت رفو درگزر سچائی صفائی محنت شجاعت امانت دیانت بھائی چارہ حصول علم کا شوق باہمی تعاون و ہمدردی ماں باپ اور استاد کا احترام بڑوں کا ادب مل جل کر کام کرنے کا جذبہ جیسی اچھی صفات و عادات بچوں میں پیدا ہوجائیں ۔ ان کے اندر جھوٹ غیبت گالی گلوچ مار پیٹ چھینا جھپٹی چوری چغلی وغیرہ جیسی بڑی بڑی عادات سے نفرت پیدا ہو تاکہ وہ ان سے بچ سکیں۔میرے خیال میں چھوٹی عمر کے بچوں میں شاہ لطیف بھٹائی میاں محمد بخش حضرت سلطان باہو خواجہ غلام فرید اور پیر مہر علی شاہ جیسے بزرگان دین کا کلام یاد کرانا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔اسی طرح عالم اسلام میں صدیوں سے امام شرف الدین بوصیری کا عربی میںقصیدہ بردہ شریف ، شیخ سعدی امیر خسرو مولانا عبدالرحمان جامی مولانا روم کا فارسی کلام اور مولانا احمد رضا خاں کا سلام نہایت مقبول ہے۔ ان عاشقان رسول کا حمیدہ اور نعتیہ کلام زبانی یاد کرانا اور اسمبلی میں مل کر پڑھنے سننے اور سمجھنے سمجھانے سے بھی بچوں کے اخلاق و کردار کو سنوارتا جاسکتا ہے۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بچپن میں ہمارے محلہ کی مسجد میں قرآن پاک ناظرہ کی تعلیم کے دوران ہمارے استاد حافظ عبدالشکور صاحب کسی پنجابی صوفی شاعر کا کلام ہمیں مل کر ترنم سے پڑھنے کو کہتے تھے۔ان میں سے درج ذیل اشعار آج تک میرے حافظہ میں محفوظ ہیں:
وچ بیٹھے حسن و حسین میاں
پڑھو لا الہ الا اللہ
محمد پاک رسول اللہ
بنا تیل دے دیوا بلدا نئیں
بنا مرشد رشتہ ملتا نئیں
پڑھو لا الہ الا اللہ
محمد پاک رسول اللہ
ہمیں اچھی طرح جان لینا چاہئیے کہ بدعقیدگی اور عملی بے راہ روی کے اس پرفتن دور میں محبت رسول ہی نئی نسل کو الحاد و گمراہی اور بد کردار ی سے محفوظ رکھنے کے لئے ہماری بہترین ڈھال ہے۔ لیکن نئے دور کے ان چیلنجوں سے نبٹنے کے لئے والدین اور اساتذہ کو زیادہ سنجیدگی کے ساتھ بچوں کے سامنے پہلے خود کو اعلی اخلاق و کردار کے نمونہ کے طور پر پیش کرنا ہوگا۔یہی وہ سب سے بڑی مشکل ہے جس کے حل کرنے پر ہمیں سنجیدگی سے توجہ دینا ہوگی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد اسلم الوری کے کالمز
-
تربیت اطفال کے نئے ذاویے
جمعرات 12 نومبر 2020
-
تربیت اطفال کے نئے ذاوئیے
منگل 10 نومبر 2020
-
میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور تعمیر معاشرت
پیر 26 اکتوبر 2020
-
حکمران نفاذ اردو کو سیاسی یا لسانی رنگ مت دیں
ہفتہ 24 اکتوبر 2020
-
زرعی معیشت کی تعمیر و ترقی میں قومی زبان کا کردار
بدھ 14 اکتوبر 2020
-
نفاذ اردو کی راہ میں حائل نفسیاتی مسائل
اتوار 4 اکتوبر 2020
-
ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیم کے لئے انگریزی ذریعہ تعلیم نافذ کرنے کے فیصلہ کے مضمرات
منگل 29 ستمبر 2020
-
نفاذ قومی زبان میں تاخیر کے مضمرات
ہفتہ 12 ستمبر 2020
محمد اسلم الوری کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.