
ضلع چکوال شاہراہِ ترقی پر
منگل 7 جولائی 2020

محمد فاروق خان
(جاری ہے)
پنجاب حکومت نے ضلع چکوال کو جھیلوں کا ضلع قرار دیتے ہوئے یہاں کے20 مختلف مقامات کے لیئے فنڈز سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیئے گئے ہیں۔جن کو ترقی دیکر سالٹ رینج اور ضلع چکوال میں سیاحت کو فرغ دیا جائے گا۔ان منصوبوں میں سویک لیک،ڈھوک ٹاہلیاں لیک،کوٹ راجہ لیک،بن امیر خاتون لیک،سکی لیک، کھائی لیک،لکھوال لیک،چہل ابدال،قلعہ ملوٹ کے قریب ٹرٹل راک،مکھیال قلعہ،ملوٹ قلعہ،کسک قلعہ،وٹلی سٹون گارڈن،ملکانہ قلعہ،ڈلوال کے کنویں،کٹاس راج،دوالمیال، بابا فرید چلہ گاہ اورسنبل جھیل شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے سیکرٹری جنگلات کیپٹن(ر) محمد آ صف نے ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر) عبدالستار رعیسانی کے ہمراہ چکوال کا دورہ کیا اور ڈی ایف او چکوال،اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار اور سب ڈویژنل آفیسر کلر کہار کے ساتھ میٹنگ کی ۔سمبلی جنگل کاکل رقبہ13007ایکٹر ہے جوکہ41 ٹکڑہ جات پر مشتمل ہے۔گورنمٹ اف پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر چکوال نے اس موقع پرسیکرٹری جنگلات کو بتایا کہ چکوال کے جنگلات کی حفاظت احسن طریقے سے کی جا رہی ہے۔خاص طو ر پر ٹین بلین ٹری کے تحت شجر کاری کا کام ڈی ایف او چکوال کے زیر نگرانی کرایا گیا ہے۔خاص طور پربوچھال،تلہ گنگ،دلہہ،ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور چوا چوک پر دستیاب نرسریوں پر پودہ جات دستیاب ہیں۔سیکرٹری جنگلات کو بتایا گیا کہ ا ٓڑہ اور ہریڑہ میں نیچرل ریزرو بنا یا گیا ہے۔چینجی نیشنل پارک روڈ کی رینویشن کی جارہی ہے۔سیکرٹری جنگلات جلدآڑہ،ہریڑہ نیچر ریزرو اور چینجی نیشنل پارک کا دورہ بھی کریں گے۔
پنجاب حکومت کے اس اقدام سے نہ صرف ماحولیات کی حفاظت یقینی ہوگی بلکہ درختوں کا گھنا پن بھی بہتر ہوگا۔جنگلی حیات کے تحفظ کے لیئے کسی بھی قسم کے شکار پر پابندی ہوگی۔ضلع چکوال میں50 سے زیادہ ایسے مقامات موجود ہیں جن کی آثاریاتی قدر و قیمت بہت زیادہ ہے۔60 سے زیادہ مقامات ایسے ہیں جو ایک ہزار سال سے لیکر ایک کر وڑ بیس لاکھ سال پرانے ہیں۔دنیا میں اتنی بڑی تعداد میں فاسلز کہیں سے نہیں ملے جتنے ضلع چکوال سے ملے ہیں۔کچھ محققین نے ضلع چکوال کو آثار قدیمہ کی جنت کہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کے ویثرن کو آگے بڑھاتے ہوئے پنجاب کابینہ نے13700 ایکڑ اراضی پر سالٹ رینج نیشنل پارک کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔ ضلع چکوال اپنے محل وقوع کی اہمیت کے پیشِ نظرنہ صرف قومی سطح پرنمایاں ہے بلکہ عالمی منظر نامے میں بھی ضلع چکوال اپنی شناخت قائم کرنے جا رہا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد فاروق خان کے کالمز
-
صحافتی کھوکھر محل
پیر 22 فروری 2021
-
تلہ گنگ کا اعزاز
پیر 24 اگست 2020
-
ضلع چکوال شاہراہِ ترقی پر
منگل 7 جولائی 2020
-
آپ بجٹ میں کیا چاہتے ہیں؟
پیر 6 جولائی 2020
-
کئیر اینڈ کیور ہسپتال کا افتتاح
پیر 29 جون 2020
-
حروف آشنائی
منگل 9 جون 2020
-
طیارے کا روحانی باکس کھل گیا؟
جمعرات 28 مئی 2020
محمد فاروق خان کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.