
آپ خوبصورت انسان ہیں!
پیر 6 جولائی 2015

محمد عرفان ندیم
ہم میں سے اکثر افراد کو اس بات کی شکایت رہتی ہے کہ ایسا میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ،کسی نے دکاندار سے پھل لیئے اور وہ خراب نکلے تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ جائے گا ایسا میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ،کسی کو جاب نہیں ملی تو وہ شکوہ کرے گا میرے سب کولیگز کو جاب مل گئی لیکن مجھے نہیں ملی ایسا میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ، کسی کا پیپر اچھا نہیں ہوا تو وہ بھی یہ کہے گا اور کسی کو کسی دوست نے دھوکہ دے دیا تو وہ بھی یہی کہے گا ایسا میرے ساتھ ہی کیوں ہوتا ہے ۔
(جاری ہے)
دنیا کا سب سے بڑا پاگل پن دوسروں جیسا بننے کی خواہش کر نا ہے ،اگر ہر کوئی قائد اعظم ،علامہ اقبال بننے کی خواہش میں لگ جائے تو سوچیں کیا ہو ، اقبال اور محمد علی جناح ایک ہی تھے جنہیں خدا نے کسی مقصد کے لیئے پید اکیا تھا اب ان جیسا کوئی دوسرا اقبال اور جناح پیدا نہیں ہو سکتا ۔ اگر خدا چاہتا تو سب انسانوں کو ایک جیسا پید اکر دیتا لیکن اس نے ایسا نہیں کیا ، ذرا تصور کریں اگر دنیا میں لاکھوں لوگ ایک جیسے ہوتے تو کائنات خود کشی کر لیتی کیوں کی اس سے دنیا بو ر ہو جاتی ، جب ہر طرف ایک جیسے چہرے دکھائی دیتے تو کون برداشت کر پاتا ، کس کی ہمت ہوتی کہ وہ بار بارایک جیسی شکلوں کو دیکھے ۔اگر دنیا میں صر ف گلا ب کا پھول ہوتا تو اس کی یہ قدر نہ ہوتی جو اب ہو تی ہے ، اگر ہر طرف موتیا ہو تاتو کو ئی اس کی یوں پوجا نہ کرتا اور کوئی اس کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتا ۔
ہر انسان منفرد ہے اور منفرد ہونے میں ہی اس کی پہچان ہے ، یہی اس کا فخر ہے ۔ مگر ہم نہ جانے کیوں ساری زندگی دوسروں جیسابننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ،جتنی محنت ہم دوسروں جیسابننے میں لگاتے ہیں اگر اتنی محنت ہم اپنے جیسا بننے میں لگائیں تو شاید ہم سے خوبصور ت انسان اس دنیا میں کوئی نہ ہو ۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد عرفان ندیم کے کالمز
-
ہم سب ذمہ دار ہیں !
منگل 15 فروری 2022
-
بیسویں صدی کی سو عظیم شخصیات !
منگل 8 فروری 2022
-
میٹا ورس: ایک نئے عہد کی شروعات
پیر 31 جنوری 2022
-
اکیس اور بائیس !
منگل 4 جنوری 2022
-
یہ سب پاگل ہیں !
منگل 28 دسمبر 2021
-
یہ کیا ہے؟
منگل 21 دسمبر 2021
-
انسانی عقل و شعور
منگل 16 نومبر 2021
-
غیر مسلموں سے سماجی تعلقات !
منگل 26 اکتوبر 2021
محمد عرفان ندیم کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.