
صحت مند رہنے کے رہنما اصول
جمعرات 21 جنوری 2021

محمد کامران کھاکھی
(جاری ہے)
ماہرین صحت کے مطابق حسب ذیل بنیادی طریقوں سے کافی حد تک صحت مند زندگی کو اپنایا جا سکتا ہے۔صرف دس دن میں آپ ک کافی حد تک اپنی صحت میں بدلاو نظر آئیگا۔حقیقت یہ ہے کہ صحت اور تندرستی کو تبدیل کرنے کے لئے بہت سارے آسان طریقے ہیں جو آپ فوری طور پر استعمال کرنا شروع کرسکتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک یہ ہیں:
1۔کھانا ذائقہ حاصل کرنے یا مزے لینے کے لیے مت کھاؤ بلکہ اسے بطور رزق کھاؤ۔ یعنی جینے کے لیے کھاو نہ کہ کھانے کے لیے جیو۔جب آپ ذائقہ حاصل کرنے کے لیے کھاتے ہیں تو آپ وہ غذا بھی لے لیتے ہیں جو کہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے۔لہذا توانائی کے لیے کھانے کی کوشش کریں۔
2۔ روزانہ کی بنیاد پر کچھ دیر کی چہل قدمی ضرو ر کریں۔کیوں کہ پیدل چلنے سے آپ کے جسم میں موجود اضافی کیلوریز جلتی ہیں۔ اور اس پہ بھی کوئی پابندی نہیں کہ آپ نے صرف چلنا ہی ہے بلکہ آپ کو اگر چلنا پسند نہیں تو بھی آپ اپنی پسند کا کوئی بھی کھیل کھیل سکتے ہیں جیسا کہ ٹینس کھیلنا، کرکٹ کھیلنا، باسکٹ بال،ہاکی وغیرہ۔
3۔شوگر ڈرنکس سے پرہیز کریں۔ بلکہ تازہ پھل کا جوس پیئیں بلکہ وہ جوس بھی اپنے گھر میں خود تیار کریں۔ بہت زیادہ پانی بھی پیئیں۔
4۔ گوشت کی بجائے سبزی کا زیادہ استعمال کریں۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ ڈاکٹر جب بھی پرہیز بتا تے ہیں تو سبزیوں کے علاوہ ہر چیز کا بتا تے ہیں ہر بیماری کی نوعیت کے اعتبار سے کہ چاول نہیں کھانے یا دودھ نہیں لینا،بڑا گوشت نہیں کھانا،تلی ہوئی کوئی چیز نہیں کھانی یا فلاں پھل نہیں کھانا مگر کسی بھی بیماری میں کوئی بھی سبزی منع نہیں کرتا۔اس کے علاوہ وزن کم کرنے کےلیے بھی گوشت چھوڑ کر سبزی کا استعمال بہترین حل ہے۔آپ کو سبزی خور بننے کی ضرورت نہیں مگر گوشت کی بجائے سبزی کو اہمیت دیں۔
5۔اللہ تبارک و تعالی نے ہمیں صرف ایک آیت میں صحت مند زندگی کا ایسارہنما اصول بتا دیا ہے کہ اس پر عمل ہمیں بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے:
یا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ ﴿الأعراف: ٣١﴾
" اے بنی آدم، ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ رہو اور کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو، اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔"
پانچ وقت کی نماز ،مسواک کرنا، وضوکے لیے اپنے اعضاء کا پانی سے دھونا، اپنے آپ کو صاف رکھنا، خوشبو لگانا، اپنے معدہ کے تین حصے کر کے ایک حصہ کھانا، ایک حصہ پانی پینا اور ایک حصہ خالی رکھنا عین صحت مند زندگی کے ایسے رہنما اصول ہیں کہ اگر صرف ان کو ہی اپنا لیا جائے تو آپ ایک تندرست زندگی گزار سکتے ہیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد کامران کھاکھی کے کالمز
-
آدھا سچ، سیاست اور دھوکہ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
عوامی بجٹ اور حکومتی خوشخبریاں
ہفتہ 19 جون 2021
-
ہماری کوئی غلطی نہیں
بدھ 16 جون 2021
-
بدلا ہے خیبر پختونخواہ
بدھ 9 جون 2021
-
روک سکو تو روک لو۔۔!
ہفتہ 5 جون 2021
-
کوئی بھوکا نہ سوئے
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
خدمت آپ کی دہلیز پر
جمعرات 22 اپریل 2021
محمد کامران کھاکھی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.