
کوئی بھوکا نہ سوئے
ہفتہ 24 اپریل 2021

محمد کامران کھاکھی
"یہ تمہارے لیے بہتر ہے اس سے کہ قیامت کے دن مانگنے کی وجہ سے تمہارے چہرے میں کوئی داغ ہو"، مانگنا صرف تین قسم کے لوگوں کے لیے درست ہے: ایک تو وہ جو نہایت محتاج ہو، خاک میں لوٹتا ہو، دوسرے وہ جس کے سر پر گھبرا دینے والے بھاری قرضے کا بوجھ ہو، تیسرے و ہ جس پر خون کی دیت لازم ہو اور وہ دیت ادا نہ کر سکتا ہو اور اس کے لیے سوال کرے۔
(جاری ہے)
[ ابوداود: 1641]
چونکہ پاکستان پر اس وقت گھبرا دینے والے قرضے کا بوجھ ہے اور گھبرانا بھی منع ہے اس لیے اس بوجھ کو ہلکا کرنے کی بجائے ہم اور قرض لیں گے اور پاکستانی عوام کی خودمختاری کو بھی ریاست کے ہاتھوں گروی رکھ کر ریاست کو عالمی مالیاتی ادارے اور ورلڈ بینک کا محتاج کریں گے مگر اپنی عوام کو بھوک سے نہیں مرنے دیں گے۔کاروبار و روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے آمدن میں اضافہ ہو نہیں سکتا اسی لیے ہم اپنے اداروں اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو گروی رکھ کر اپنی آمدنی میں بھی اضافہ کریں گے اور ان اداروں اور ذخائر کو سنبھالنے کے جھنجھٹ سے آزادی بھی حاصل کرلیں گے۔ ان دو لائنوں پہ اس وقت ہماری حکومت گامزن ہے۔
وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے ُکوئی بھوکا نہ سوئے " پروگرام میں وسعت دینے کی تقریب میں شرکت فرمائی اور ارشاد فرمایا " جب ریاست کی طرف سے غریب روٹی کھائیں گے تو پاکستان میں برکت آئے گی"موجودہ تبدیلی حکومت کے تین سال میں جو اعلی پائے کے کارنامے ہیں ان میں "احساس پروگرام""مسافر خانہ" اور" لنگر خانہ" سر فہرست ہیں جو کہ مکمل طور پر غریب کی بھلائی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنائے گئے حکومت کے منصوبے ہیں۔ایسا مزدور طبقہ جو اپنی روزی روٹی کے چکر میں کسی بڑے شہر میں آتاہے اور نہ ہی کوئی کام ملتا ہے اورنہ ہی رہنے کو جگہ تو ان کے لیے مسافر خانہ رہنے کے لیے اور لنگر خانہ کھانے کے لیے حکومت کی طرف سے مل جائے تو اس سے بڑی نعمت کیا ہوسکتی ہے۔اسی لنگر خانہ کو وسعت دے کر "کوئی بھوکا نہ سوئے" کے نام سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا کہ جس میں کچن ٹرک متعارف کرائے گئے جو کئی جگہ پر لوگوں کو مفت کھانا مہیا کریں کریں گے مگر کوئی نوکری یا کام کے بارے میں سوال نہ کرے کہ اس کے لیے حکومت کے پاس نہ ہی کوئی پیسہ ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ اس لیے چپ چاپ لنگر کھاو اور مسافر خانے میں سو جاو اور اللہ تعالی کی عبادت کرو کہ پیدا ہونے کا مقصد ہی عبادت خدا ہے اور یہ پاکستان کی واحد حکومت ہے جو آپ کو پورا پورا موقع دے رہی ہے اپنے رب سے ناطہ جوڑنے کا ،آپ کے کھانے اور رہنے کی ضروریات کو پورا کرکے۔رکن صوبائی اسمبلی جناب معاویہ اعظم طارق کی یہ بات میرے دل کو لگی کہ ان پروگرامز کو اگر شروع ہی کرنا تھا تو مساجد سے کرتے۔ کتنی مساجد و مدرسوں میں غریب طلباء دو وقت کی روٹی کو ترستے ہیں ان اللہ کے مہمانوں کے لیے بھی بندوبست ہو جاتا اور خلق خدا کو بھی کھانا مل جاتا اور اس کے ساتھ مسجد میں جانے کا شوق بھی پروان چڑھتا جن سے مسجدیں بھی آباد ہو جاتیں اور ان بے آسرا لوگوں کو کچھ اصلاحی باتوں کی تعلیم بھی دی جاتی۔جیسے کہ حکومت مساجد کی رجسٹریشن کرکے ان کے بارے میں معلومات تک رسائی کی خواہشمند بھی ہے تو یہ مقصد بھی بلا کسی حیل و حجت کے پورا ہو جاتا۔اختلاف رائے رکھنا ہر کسی کا حق ہے مگر میرے خیال میں بھی مساجد سے بہتر ان تینوں منصوبوں کے لیے کوئی اور جگہ مناست نہیں تھی جہاں ان لوگوں کو یہ بھی سمجھایا جاتا کہ بس یہی زندگی نہیں کہ کھاو پیو اور سو جاو بلکہ کلہاڑی سے لکڑیاں بھی کاٹنی پڑیں گیں ، انہیں بیچنا بھی پڑے گا ، اپنے اور اپنے خاندان کے لیے رزق حلال بھی کمانا پڑے گا ،اس طرح برکت کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی کی رحمت بھی برسے گی پاکستان پر اور ایک اچھے معاشرے کی شروعات بھی ہو جائے گی ، ملکی آمدنی میں اضافہ بھی ہوگا اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد کامران کھاکھی کے کالمز
-
آدھا سچ، سیاست اور دھوکہ
جمعہ 15 اکتوبر 2021
-
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں
ہفتہ 9 اکتوبر 2021
-
عوامی بجٹ اور حکومتی خوشخبریاں
ہفتہ 19 جون 2021
-
ہماری کوئی غلطی نہیں
بدھ 16 جون 2021
-
بدلا ہے خیبر پختونخواہ
بدھ 9 جون 2021
-
روک سکو تو روک لو۔۔!
ہفتہ 5 جون 2021
-
کوئی بھوکا نہ سوئے
ہفتہ 24 اپریل 2021
-
خدمت آپ کی دہلیز پر
جمعرات 22 اپریل 2021
محمد کامران کھاکھی کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.