
بیروزگاروں سے مذاق
بدھ 11 جون 2014

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
یہ صر ف اس نوجوان کی کہانی نہیں جو ہمارے پاس آیا بلکہ تقریباً ہرپڑھالکھانوجوان اس کیفیت سے دوچار ہوتاہے‘درخواستیں بھجوانے سے لیکرانٹرویوز تک ہر نوجوان کو ہزاروں خرچنے پڑتے ہیں۔ حکومتی ادارے دلیل یہ دیتے ہیں کہ چونکہ سیٹیں کم ہوتی ہیں اس لئے سبھی کوایڈجسٹ نہیں کیاجاسکتا‘ دوسری دلیل یہ بھی دی جاتی ہے کہ جو ہماری ”ریکوائرمنٹ“ ہوتی ہیں اس پر اکثر امیدوار پورے نہیں اترتے۔ ہم نے ایسی ہی دلیل پیش کرنے والے افسر سے پوچھ لیا تھا کہ حضرت جی آپ کو باقاعدہ انٹرویو کرنے کامعاوضہ بھی مل جاتاہے‘ آپ نے کرنا صرف ہوتاہے کہ ڈگریوں کو اوپر سے نیچے دیکھا‘ بس فائل امیدوارکودوبارہ تھمادی۔ آپ یہ زحمت کیوں نہیں کرتے کہ اخبار میں چھپوائے گئے اشتہار میں یہ لکھ دیاکریں کہ ”ہماری ریکوائرمنٹ یہ ہیں“ ان پر پورا اترنے والوں کے علاوہ باقی امیدوا ر زحمت نہ کریں۔افسر موصوف ہماری بات کا برا مان گئے۔ یہ دلیل بھی تسلیم شد کہ آسامیوں کی تعداد کم اور امیدوار زیادہ ہوتے ہیں تو عرض یہ ہے کہ امیدواران درخواستوں کے ہمراہ ڈگریوں کی فوٹوکاپیاں بھی ہوتی ہیں ۔ درخواستیں وصول کرنے والا اگراتنی زحمت کرلے کہ ایوریج نکالنے کے بعد افسران کو لسٹ بناکردے کہ ہمارا میرٹ یہ ہوگا۔ اب اگر وہ محکمہ دوبارہ تشہیر نہ کرسکے تو کم ازکم انٹرویو کے دن نوٹس تو لگایاجاسکتاہے کہ ”ہمارا میرٹ یہ ہے اس سے کم تر حیثیت کے حامل امیدواران واپس جاسکتے ہیں“ تاہم ملک جس صورتحال سے دوچار ہے اس میں میرٹ کی کہیں بھی حکمرانی نظر نہیں آتی۔ لہٰذا میرٹ کی بات توکرنا ہی گویا گناہ عظیم کے متراد ف ہے ۔ کہنا صرف اتنا ہے کہ اگر متعلقہ محکمے پہلے سے ہی بھرتی کرلیتے ہیں تو پھر خدارا بیروزگاروں کے ساتھ انٹرویوز وغیرہ کے نام پر مذاق نہ کیاکریں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.