
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے
منگل 2 اگست 2016

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
صاحبو! حکمرانوں سے بات چلی اورمیڈیا کاذکر چھڑگیا ‘ ان دنوں جونہی ٹیلیویژن سکرین پر جونہی قندیل بلوچ کی خبر بمعہ تصویر سنائی اوردکھائی (سنائی کم اوردکھائی زیادہ جاتی ہے) جارہی ہوتی ہے تو بچے سوال کرتے ہیں ” انکل انکل یہ وہ گندی آنٹی ہیں جنہوں نے ایک مولوی صاحب کے ساتھ ”گندی “ تصویریں بنوائی تھیں۔بھلا اب کون ان بچوں کو ”گندی“ کی وضاحتیں کرتا پھرے کہ معاملہ جو کچھ نظرآتاہے وہ ہے نہیں اور جو نہیں نظرآتا وہی اصل کہانی ہے۔ خیراب تو لگتاہے کہ دونوں مصاحبین ایک جیسے ہی ہیں۔ خیر چھوڑئیے ہمارے ایک دوست کے بہت ہی پیارے سے بیٹے کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘ ہفتہ دس دن کے بعد جب کبھی ان کی طرف جانا ہوتا ہے تو وہ معصوم بچہ ہمیشہ مسکراتے مسکراتے حال طبیعت بتاتا ہے بلکہ نہایت ہی دلچسپ انداز میں آنکھیں مٹکامٹکا کرحادثے کی روداد سناتا تو ہے پھربندہ خواہ مخواہ ہی بچے کو پیار کرنے پر مجبورہوجاتاہے ‘ ابھی کل ہی جاناہوا تو وہ بچہ پوچھنے لگا کہ ”انکل! میری تو ایک حادثے میں ٹانگ ٹوٹی ہے اور مجھے اتنے دنوں تک بیڈ پر سوناپڑرہا ہے مگر انکل نوازشریف تو اتنے دن تک بستر پر آرام نہیں کرپائے‘ شاید انہیں کسی نے سونے نہیں دیاہوگا یا میرے پاپا ‘ماما کی طرح ان کاکوئی خیال رکھنے والا نہیں ہوگا تبھی تو فورا ہی بستر سے اترے اور ہوائی جہازپر بیٹھے اور زوں زوں زوں کرتے پاکستان آگئے اورپھر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر کشمیر پہنچ گئے‘ہم بچے کی سیاسی معلومات اور مشاہدات پر ابھی حیران ہی ہورہے تھے کہ وہ فوراًبولا میرے پاپاکہتے ہیں جب انسان کے دل کا آپریشن ہوتا تو ہے تو اسے کئی مہینے تک آرام کامشورہ دیاجاتا ہے اور پھر اسے منع کیاجاتا ہے کہ تم نے سیڑھیاں نہیں چڑھنی‘ لگتا ہے کہ انکل نوازشریف کی خدمت کرنیوالوں نے ایسا نہیں کیا۔
باتوں سے باتوں نکلے تو پتہ نہیں کہاں جاپہنچتی ہے‘ ایک سماجی تنظیم کے پروگرام میں جانے کااتفاق ہوا ‘وہاں خواتین کے ساتھ آئے ہوئے چھوٹے چھوٹے بچوں کو دیکھ کر طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی ‘ ایک بچی دوڑتی ہوئی آئی اور بولی ”آپ ماموں ثقلین ہیں ناں“ ہم حیران کہ یہ بچی کون ہے؟؟ وہ بچی خودبولی کہ میری ماما کہتی ہیں کہ ثقلین رضامیرے بھائی ہیں‘ ہم نے اس بات پر اس بچی کے ماتھے پر بوسہ دیا تو وہ بچی زیادہ فری ہوکر بولی ”آپ یہ بتائیں کہ ایک سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ کی عمر کتنی ہوتی ہے؟“ ہم نے جواب دیا کہ زیادہ سے زیادہ ساٹھ سال“ وہ بچی ہاتھ کی انگلیوں کو گھماتے گھماتے اورآنکھوں کو مٹکاتے مٹکاتے بولی”پھر سیاستدان انکل کیوں ریٹائرنہیں ہوتے“ اس سے پہلے کہ بات بڑھتی ہم پاس والے صاحب سے باتوں میں مصروف ہوگئے کیونکہ ان صاحب کی تیوریوں سے صاف پتہ چل رہاتھا کہ موصوف پیپلزپارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں یقین تھا کہ اگر ہم بچی کو نہ روکتے تو اس نے لامحالہ قائم علی شاہ کا ذکر ضرور کرنا تھا۔
گدھاریڑھی پر سامان بیچنے والے ایک دیہاڑی دار مزدور کا بیٹا محلے کی کرکٹ ٹیم میں بہت ہی ٹیلنٹڈ سمجھاجاتا تھا ‘ باؤلنگ ‘بیٹنگ ‘فیلڈنگ گویا پوری کی پوری کرکٹ کا ماہر‘ ہم نے خود اپنی آنکھوں سے کرکٹ کھیلتے دیکھا ‘دو ایک ٹپس دیں اس بچے نے فوراً سے پہلے ہی ”پک “ کرلیں اورپھر پریکٹس کے بعد آیا اور نہایت تشکرآمیز انداز میں شکریہ ادا کیا ۔ غریب گھرانے کے اس بچے کی تربیت بتارہی تھی کہ اس کاوالدین گو کہ غریب ہیں مگر تربیت خوب کی ہے‘ ابھی وہ گراؤنڈ سے نکل ہی رہاتھا کہ اس کاباپ ادھر آنکلا اور نہایت ہی غصے سے آواز دی ”جمال“۔وہ بچہ سہم گیا ہم نے قریب ہوکر بچے کے والد سے کہا کہ آپ کا بچہ بہت ٹیلنٹڈ ہے اگراس کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بہت آگے نکلے گا“ اس بچے کاان پڑھ باپ بولا ”کہاں جی! پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بھلا ٹیلنٹ کی قدر کہاں؟اگر ٹیلنٹ کی بات ہوتو حفیظ‘احمدشہزاد جیسے لوگوں کی جگہ بن پاتی ٹیم میں․․․․؟؟ وہ شخص ہمیں حیران چھوڑ کرچلاگیا اورہم اب تک سوچ رہے ہیں کہ وہ کہتا تو ٹھیک تھا کہ ایسے ٹیلنٹ سے ٹیم لنڈوری ہی بھلی۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.