
کہاں گئے وہ لوگ
جمعرات 29 ستمبر 2016

محمد ثقلین رضا
(جاری ہے)
ملک بشیر گوندل یوں تو ہمیں بے شمار شعرا کاکلام سناتے اورپھراسکے پس منظر سے آگاہ کرتے رہتے ہیں ان کی یہی خاصیت انہیں ممتاز کرتی ہے کہ وہ باتوں میں الجھانے کا ہنر جانتے ہیں ان کے تلفظ میں سحر اورلفظوں میں چاشنی ہوتی ہے۔ جسے سن کر ماضی کے اس وسیب میں کھوجاتاہے جب ہرگھر میں محبت کھیلا کرتی تھی، گلیوں میں کھیلتے بچے بالے ، چھوٹی دیواروں والے صحن میں پیٹوگرام کھیلتی لڑکیاں، میدان میں دنگل ،دودہ لڑتے نوجوان، شام ڈھلے کسی ایک مخصوص مقام پر اکٹھے ہوکر دنیا جہان کی خیر خبر سے آگاہی حاصل کرنے والے بزرگ ہوا کرتے تھے ، بچوں کی محفل میں نوجوان، نوجوانوں کی محفل میں بزرگ ، بزرگوں کی محفل میں نوجوان محض تقاضہ ادب کے تحت نہیں جاتے تھے، بچوں کے ضمن میں پوچھنے والے کو بتانا پڑتا تھا کہ یہ فلاں کا بچہ ہے ،نوجوان چھوٹی دیواروں کے باوجود دوسری حویلی میں محض اس لئے نہیں جھانکتے تھے کہ ان کے اپنے گھر کی دیواریں بہت چھوٹی ہوا کرتی تھیں، ایک ادب، ایک لحاظ تھا جواب ختم ہوچکا، اب وہ ماحول تبدیل ہوچکا، اسی ضمن میں ہمیں ملک بشیر گوندل نے خوشاب کے معروف شاعر صفد ر راہداری کا سرائیکو(یہ جاپانی ہائیکو کی ایک شکل ہے) سنایاتھا ۔
نہ او کوئی ہاسہ ،بوک
ہک تنور تے سارا ویہڑہ
ہک نلکے تے ساری جھوک
کن گئے ایجھے لوک
اسے اپنی بدقسمتی سمجھیں یا بدلتے ماحول کا فسانہ قرار دیں کہ سب کچھ بدل چکا، آنکھوں میں ان دھندلی دھندلی تصاویر کے خواب سجانے کی کوشش کریں تو آنکھوں میں صرف پانی کے چند قطرے ہی تیرتے نظرآتے ہیں کہ اب ان خوابوں کوبھی آنکھوں میں آنے کی اجازت نہیں ہے، سارا منظر نامہ بدل گیا ، دنیا اسے ترقی کا سفر قرار دے رہی ہے مگر روایات سے جڑے لوگ آج بھی اسے محرومی کا سفر سمجھتے ہیں، رشتوں، تعلقات، اخلاص سے محرومی کاسفر
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
محمد ثقلین رضا کے کالمز
-
سرکاری حج عمرے
جمعہ 31 مئی 2019
-
انصاف، حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹیں
جمعرات 27 دسمبر 2018
-
قبرپرست
جمعہ 31 اگست 2018
-
محنت کش ‘قلم کامزدور
جمعہ 2 مارچ 2018
-
باباجی بھی چلے گئے
اتوار 28 جنوری 2018
-
پاکستانی سیاست کا باورچی خانہ اور سوشل میڈیا
بدھ 1 نومبر 2017
-
استاد کو سلام کے ساتھ احترام بھی چاہئے
ہفتہ 7 اکتوبر 2017
-
سیاستدان برائے فروخت
منگل 22 اگست 2017
محمد ثقلین رضا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.