ایک اور فیصلہ
جمعرات 11 اپریل 2019

محمد وسیم طاہر
ایک تو ہم فیصلوں کے بڑے ستائے ہوئے ہیں اور فیصلوں سے ہم کو ہمیشہ ہی اختلاف رہا ہے انہی فیصلوں کے درمیان ایک فیصلہ آگیا حنیف عباسی کی رہائ کی نوید کا فیصلہ اور یہ وہ فیصلہ جو فیصلوں کے بیچ مسلم لیگ نواز کے حامیوں کیلئے آمد یار کی نوید بن کر آیا دوسری طرف تحریک انصاف کے رفقاء کیلئے شب فراق کی تلخی لے کر آیا رہی بات ہماری تو حنیف عباسی والے مقدمہ کو ہم نے ہمیشہ جعلی اور سیاسی انتقام قرار دیا جس کا مقصد ایک سیاسی جماعت کو فائدہ اور دوسری کو نقصان پہنچانا تھا کیونکہ انتخابات قریب تھے
ایک جج محترم نے رات کے بارہ بجے فیصلہ کرکے انصاف کے بارہ بجا دیئے تھے خیر پاکستان کی تاریخ ایسے مقدمات، مقدمات کے فیض اور بے فیضے فیصلوں سے فیضان پانے والے بے فیضے لوگوں سے بھری پڑی ہے، یہ کونسا پہلا مذاق جو ہمارے ساتھ کیا گیا ؛ دکھ اس بات کا ہے کہ بنا حقائق کو جانے ایک قوم بھنگڑے ڈالنے میں مصروف تھی، پاکستان میں ہمیشہ فیصلے قائد اعظم کی تصویر سے ہوتے آئے آہ، مولوی مشتاق پیدا ہوتے رہے گے، ایک خاص سیاسی جماعت کے حق میں فیصلہ آجائے تو اسکا کارکن اس بات سے درکنار کے اس کے گھر کا چولہا کیسے جلتا ہے، اسکی ذاتی زندگی کتنی کٹھن خوشی کے شادیانے بجانا شروع کر دیتا اور دوسرا فریق سر پیٹنے لگتا،
وہ وقت کب آیگا جب ہم یہ سوچ سکنے کے ہی قابل ہوجائیں کہ ہم نے کیا کھویا ہم نے کیا پایا، وقت اور حالات کی چکی میں ہم نے پس کر کیا حاصل کیا، افلاس ہی ہمارا مقدر کیوں ہے، یہ حسین کھیت پٹھا پڑتا ہے جو بن جنکا کس لئے ان میں فقط بھوک اگا کرتی ہے؟
اب اس اندھیری شب کا خاتمہ ہونا چاہیے، کب تک ہم جھوٹ کے پیچھے سچ سمجھ کر سر ٹکراتے رہے گے_ وہ غدار یہ غدار وہ کافر یہ کافر کا راگ الاپتے ریے گے، سیاست کی پریت میں ہماری سودھ بودھ کھو دیتے ہیں، دکھ یہ نہیں کہ ہمارے ساتھ غلط کیا اسکا غم ہے کہ ہم نے درست سمجھا، اب جب فیصلہ آ چکا اور حقیقت کھل چکی تو دوسری سیاسی جماعت شادیانے بجا رہی عجب بندر بانٹ ہے اور ٹرک کی بتی جس کے پیچھے ہم لگے ہوئے اور جانے کب تک لگنا ہے، جب کہ حقیقت کو نہ تو ہم نے سمجھا اور نا ہی سمجھنے کی کوشش کی، اور ہمارے اس حال کے مجرم ہم پر ہنستے رہے اور ہنس رہے ہیں جبکہ ہم انہیں کی خاطر آپس میں لڑ رہے ہیں...

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ABOUT US
Our Network
Who We Are
Site Links: Ramadan 2025 - Education - Urdu News - Breaking News - English News - PSL 2024 - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Love Poetry - Sad Poetry - Prize Bond - Mobile Prices in Pakistan - Train Timings - English to Urdu - Big Ticket - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - DDF Raffle - SMS messages - Islamic Calendar - Events - Today Islamic Date - Travel - UAE Raffles - Flight Timings - Travel Guide - Prize Bond Schedule - Arabic News - Urdu Cooking Recipes - Directory - Pakistan Results - Past Papers - BISE - Schools in Pakistan - Academies & Tuition Centers - Car Prices - Bikes Prices
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.