
ڈینجرس سمائل
منگل 28 مارچ 2017

ممتاز امیر رانجھا
لگتا ہے خان صاحب نے دوپہر کو بریانی کھا کے قیلولہ کرتے ہوئے پانامہ لیکس کے متعلق خواب دیکھ لیا ہے۔قارئین ہم نے تو سنا تھا کہ اگر کوئی نیک انسان فجر کی اذان کے قریب خواب دیکھ لے تواس کا خواب سچا ہوتا ہے لیکن نجانے کیوں عمران خان اور شیخ رشید کو آجکل ایسے ویسے خواب کیوں آتے ہیں؟۔خواب دیکھنے اور اس کا بتانے کی اجازت ہر کسی کو ہے لیکن اس قسم کے خطرناک خواب جن سے ایک منتخب شدہ حکومت کے فارغ ہونے کا اندیشہ ہو ایسے خواب دیکھنے والے کو ہم کیا کہیں عوام خود ہی خان صاحب جیسے جذباتی انسان کا فیصلہ اگلے الیکشن میں دے دے گی۔خان صاحب کو کے پی کے میں ہی خوشخبریاں مل رہی ہیں۔
(جاری ہے)
کل کے ا خبارات بتا رہے تھے کہ پرویز خٹک کے مشیر خاص سرکاری ہیلی کاپٹر کی اڑانیں بھر رہے ہیں۔
امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہوں یا خود ایک کھلاڑی ہو کر کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے والے خان صاحب ہوں ان سے متعلق عوام کو ہر ہفتہ ہر روز کسی نہ کسی قسم کی ”بونگی“ کا انتظار ہتا ہے۔رونے کو چھپانا ہوتا ہے
اللہ تعالیٰ مریم صاحبہ کی زبان مبارک کرے۔ابھی تو موسم گرما کاآغاز ہے۔ابھی دیکھیں گے کہ ملک کو محکمہ واپڈاکتنا روشن کریں گے۔ابھی دیکھیں گے کہ مریم صاحبہ او ر ان کی ٹیم گرمیوں میں واپڈا کو کیسے کنٹرول کریں گے۔مچھر اور مکھیاں عوام کا جینا محال کرنے کے لئے میدان عمل میں ہیں۔جوں جوں ٹمپریچر بڑھے گا مکھیوں اور مچھروں کی طرح اپوزیشن جماعتیں بھی حکومت کے ارد گرد بھنبھنانا شروع کردیں گی۔کرسی کے حصول کے لئے زرداری ٹیم،خان ٹیم ،چوہدری برادران اورجماعت اسلامی حکومت کے پیچھے پڑ جائیں گے۔پھر دیکھیں گے کہ عوام کی روزی ،روٹی اور بجلی کے حالات کیا ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس ملک کو روشن ہی رکھے تو اچھی بات ہے۔
آپ نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ابھی آپ کے لئے ضرورت ہے کہ روشنیاں بانٹنے کا ہی سوچیں کیونکہ ٹائم بہت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے۔
#جیلوں کا خوف نہیں،ہمیشہ جیلوں کا سامنا کیا۔زرداری
آصف علی زرداری ان دنوں پی پی پی کی لگے الزامات کا صفایا مہم پر ہیں۔اس صفائی مہم کا آغاز انہوں نے خود سے کیا ہے۔ان کے مطابق وہ خود جو جیل میں رہے وہ بھی غلط الزام تھا۔ان کے مطابق ان کے سابقہ وزرائے اعظم جن میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف نہایت معصوم اور سیدھے سادھے افراد ہیں ان کا کسی قسم کے ہیر پھیر اور کرپشن کے تمام الزامات غلط ہیں۔ایان علی بہت پاکیزہ سی دوشیزہ ہے ،ڈاکٹر عاصم نے تو کچھ بھی نہیں کیا اور شرجیل میمن تو بس ایک بھولا بھالا بچہ ہے۔اس کامطلب یہ ہے کہ پی پی پی کے افراد پر کرپشن کا نہیں آلو مٹر چوری کا الزام ہے۔
ان کاکہنا یہ ہے کہ مذکورہ افراد اگلے الیکشنوں میں انکو سب سے زیادہ سپورٹ کریں گے اور ووٹ جیت کے وہ انہیں نہ صرف بڑی بڑی منسٹریاں دیں گے بلکہ ان کے نام کے منصوبوں کا اعلانا ت بھی کریں گے۔ان کے مطابق بلاول زرداری بھٹو ان دنوں اپنی آواز کو بھر پو ر مردانہ آواز بنا کر ہی الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔آخر میں مسٹر ٹین پرسنٹ نے جئے بھٹوکا نعرہ لگایا اورعینک لگا کر ڈینجرس سمائل بھی دی۔
#سیالکوٹ میں بیٹھ کر لندن میں چھیڑ چھاڑ کر نے پر خاتون گرفتار۔خبر
کتنا خطرناک دور آگیا ہے۔ایک وقت تھا کہ لوگ بڑی عمر کے بندے کا احترام کرتے تھے اور اس کی دعائیں لیتے تھے۔آجکل لوگ کہتے ہیں چھوٹے کی دعا لے لیں او ر چھوٹے بڑوں کا احترام نہیں کرتے۔اسی طرح مذکورہ واقعہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ اب وہ دور گیا جب لڑکے چھیڑ چھاڑ کرتے تھے۔اب تو ایسا دور ہے کہ لڑکیاں چھیڑ چھاڑ کرتی ہیں۔لڑکی جرات دیکھیں کہ وہ اس لندن میں بیٹھے شخص کو اچھا بھلا بلیک میل کرتی رہی۔وہ بیچارہ اتنا پریشان ہوا کہ اسے ایف آئی سے مدد لینا پڑی۔
#راولپنڈی چکری روڈ پر ڈور پھرنے سے چار سالہ بچہ ہلاک۔خبر
دل لہو لہو ہو جاتا ہے۔سمجھ نہیں آتی ہم سب کی بے حسی کی۔جب پتنگ بازی پر اتنی سخت پابندی ہے۔نجانے کیوں لوگ پھر پتنگیں اڑانا کیوں اچھا سمجھتے ہیں۔اللہ کے بندو اس پتنگ ڈور کو قوم کا قاتل سمجھو۔پتنگ بازی چھوڑ دو۔بڑی مہربانی گلی ڈنڈا کھیلو،کرکٹ کھیلو،ٹینس کھیلو یا گھرمیں بیٹھ کر کمپیوٹر ہی کھیل لو مگر صاحب معصوموں کی جان تو نہ لو۔حکومت کے لئے ضروری ہے کہ پتنگ بازوں کو الٹا لٹکائیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
ممتاز امیر رانجھا کے کالمز
-
”سٹیزن پورٹل اور عوام کے مسائل“
ہفتہ 26 جون 2021
-
”ایس او پی کی دھجیاں“
جمعہ 30 اپریل 2021
-
”جیسی کرنی ویسی بھرنی“
منگل 5 نومبر 2019
-
اتنی لوٹا کریسی،خدا خیر کریسی
منگل 22 اکتوبر 2019
-
کشمیری مسلمانوں کی آخری آس
جمعرات 15 اگست 2019
-
”اب تربوز رُل رہا ہے“
منگل 18 جون 2019
-
” دودھ نکالنے والا فارمولا“
بدھ 1 مئی 2019
-
”نقشے سے ہندوستان مٹ بھی سکتا ہے“
پیر 4 مارچ 2019
ممتاز امیر رانجھا کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.