
کلینک سے کتاب تک
جمعرات 25 جولائی 2019

مراد علی شاہد
(جاری ہے)
تیز بخار،کانپتے جسم اور اکھڑے ہوئے سانس کے ساتھ صفیہ بیگم جب پہلی بار میرے پاس آئی تو شائد مارچ کا مہینہ تھا جب میں نے چیک اپ کر کے دوائی لکھ کر دی تو اس کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اور کہنے لگی کہ بیوہ عورت ہوں،گھر میں کمانے والا کوئی نہیں ہے کچھ خدا ترسی کریں۔میں نے پرچ پکڑی اور اس پر فری لکھ کر اسے تھما دی کہ فکر نہ کریں دوائی مفت مل جائے گی۔رمضان کے مہینہ میں ایک بار پھر بخار کے ساتھ وہ آئی اور اپنی دوائی لینے کے بعد کہنے لگی کہ رمضان کا مہینہ ہے اپنی زکوة نکالتے وقت مجھے بھی یاد رکھئے گا۔یہ کل دوپہر کی بات ہے جب وہ میرے پاس آئی لیکن اس بار وہ اکیلی نہیں تھی بلکہ اس کے ساتھ چہرہ کو چھپائے اٹھارہ انیس سال کی ایک لڑکی بھی تھی۔کرسی پر بیٹھتے ہی صفیہ بیگم نے اسے نقاب ہٹانے اور مجھے سلام کرنے کا کہا۔میں اب اس انتظار میں تھا کہ وہ لڑکی کی تکلیف یا بیماری کے بارے میں کچھ بتائے تو میں اپنی رائے دوں۔لیکن صفیہ بیگم نے بیماری کی تفصیل میں جانے کی بجائے بتانا شروع کیا کہ یہ میری بڑی بیٹی روبینہ ہے پانچویں پاس ہے اور قرآن بھی پورا پڑھا ہوا ہے،جی اچھا میں نے کچھ نہ سمجھتے ہوئے بھی سر اثبات میں ہلا دیا اور پوچھا تو پھر؟میرے پوچھنے پر اس نے لڑکی کو کمرے سے جانے کو کہا اور کرسی کھینچ کر میرے قریب کر لی اور بولی ڈاکٹر صاحب آپ کے پاس ہزاروں لوگ آتے ہیں کوئی مناسب خاندان دیکھ کر اس کے لئے کوئی اچھا سا رشتہ ہی ڈھونڈ دیں۔۔معاشرتی حساسیت کی بات ہو تو ان کا قلم کچھ یوں اٹھتا ہے کہ ”آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستان کی نمائندگی ہمیشہ مختاراں مائی ،رمشا مسیح یا فاخرہ جیسی خواتین سے ہی کروائی جاتی ہے؟کیا ارفع کریم اس بات کی مستحق نہیں سمجھی جا سکتی کہ اس کی زندگی پر فلم بنائی جا سکے؟جس نے پاکستان کی عورت کی قابلیت کا لوہا منوایا۔حق تو حکیم سعید کا بھی بنتا ہے کہ ان کی تعلیمی خدمات پر کوئی فلم بنتی اور وہ کسی عالمی ایوارڈ کی مستحق قرار پاتی“کتاب پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر کلینک سے کتاب تک کا فاصلہ ہی ہماری قوم ایمانداری اور عزم پیہم سے طے کر لے تو ہم وہ قوم بن جائیں جسے دنیا کی کوئی بھی بڑی سے بڑی طاقت نیست ونابود تو کجا میلی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھ پائے گی۔انشا اللہ
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
مراد علی شاہد کے کالمز
-
برف کا کفن
بدھ 12 جنوری 2022
-
اوورسیز کی اوقات ایک موبائل فون بھی نہیں ؟
منگل 7 دسمبر 2021
-
لیڈر اور سیاستدان
جمعہ 26 نومبر 2021
-
ای و ایم اب کیوں حرام ہے؟
ہفتہ 20 نومبر 2021
-
ٹھپہ یا بٹن
جمعہ 19 نومبر 2021
-
زمانہ بدل رہا ہے مگر۔۔
منگل 9 نومبر 2021
-
لائن اورکھڈے لائن
جمعہ 5 نومبر 2021
-
شاہین شہ پر ہو گئے ہیں
جمعہ 29 اکتوبر 2021
مراد علی شاہد کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.