
زخمی شیر حامد میر کے ساتھ کچھ لمحات
پیر 5 مئی 2014

نبی بیگ یونس
(جاری ہے)
جسم پر لگی چھ گولیوں کے زخم کھانے والے حامد میر ہسپتال کے ایک بیڈ پر بھی زخموں کا درد سہتے ہوئے ملک اور قوم کے بارے میں فکر مند ہیں۔ وہ اپنے زخموں پر غم زدہ نہیں اور نہ ہی انہیں ان زخموں کے درد کی فکر ہے، اگر انہیں اب بھی فکر ہے تو ملک میں لاقانونیت، عدم استحکام، عدم تحفظ، معاشی اور معاشرتی ناہمواریوں کی فکر ہے۔ جنگ اخبار میں تو انہوں نے قاتلانہ حملے کے صرف ایک ہفتے بعد اپنا کالم دوبارہ لکھنا شروع کردیا لیکن وہ ٹیلی وژن سکرین پر بھی پہلے کی طرح ظلم، نا انصافی، عدم مساوات اور اقرباپروری کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ حق اور سچ کا بول بالا کرنے سے وہ کبھی نہ گبھرائے اور نہ ہی آئندہ ڈرنے والے ہیں۔ انہوں نے ایک بار نہیں کئی بار موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا لیکن اس بار موت کے منہ سے باہرآکر انکے جذبہ ایمانی اور اللہ کی قدرت اور رسول ﷺ پر یقین کامل کی حرارت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
میں نے گریک میتھالوجی کے ہیروز اور سٹون ایجز کے دور میں بڑی بہادری کا مظاہرہ کرنے والےKnights(سپہ سالاروں) کے کئی کارنامے پڑھے ہیں لیکن اپنی زندگی میں حامد میر جیسا نڈر ، بہادر اور دلیر آدمی اور کوئی نہیں دیکھا ہے۔ وہ اپنے زخموں کو دیکھ کر اداس نہیں ہوتے بلکہ مسکراتے ہیں کہ مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
تازہ ترین کالمز :
نبی بیگ یونس کے کالمز
-
سچا جھوٹ
جمعہ 29 نومبر 2019
-
وزیراعظم کا کیا قصور؟
ہفتہ 15 جون 2019
-
شہید پاکستانی
جمعہ 22 مارچ 2019
-
نیا پاکستان
اتوار 5 اگست 2018
-
حامد میر سے شجاعت بخاری تک
منگل 19 جون 2018
-
سپائی کرونیکلز اورسابق جاسوس سربراہان
جمعہ 8 جون 2018
-
ایسے تو نہیں چلے گا
جمعہ 10 فروری 2017
-
چوہے اور جیو نیوز
ہفتہ 5 نومبر 2016
نبی بیگ یونس کے مزید کالمز
کالم نگار
مزید عنوان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.